ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے ساتھ ساتھ صیہونی وزیراعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب اور غزہ پٹی میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہنگری کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملک کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قانون کی توہین ہے اور بوڈاپیسٹ اسے گرفتار کر کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے ساتھ ساتھ نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے ارتکاب اور غزہ پٹی میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو کو گرفتار کیے بغیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا کوئی بھی دورہ صیہونی حکومت کو جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو بدھ کو ہنگری کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایمنسٹی انٹرنیشنل جرائم کے ارتکاب نیتن یاہو

پڑھیں:

وزیراعظم کا ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد:

عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

وزیراعظم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر صدر، ایران کے سپریم لیڈر اور ایران کے برادر عوام کو تہہ دل سے عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے وہ تجارت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، انہیں سرحدی سلامتی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید قریبی تعاون کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

گزشتہ سال نیویارک اور قاہرہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا.

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سوڈان: جنسی زیادتی بطور جنگی ہتھیار کے استعمال پر یو این ادارے کی رپورٹ
  • امریکہ، ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کا غزہ جنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے شن بیٹ کے سربراہ کی تقرری منسوخ کر دی
  • کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد
  • نتین یاہو مجرم ہے اور اسے گرفتار ہونا چاہئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
  • وزیراعظم کا ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
  • نیتن یاہو کی حماس کو غزہ چھوڑنے کی مشروط پیشکش
  • غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضامند ہیں، تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں، باسم نعیم
  • حماس نے ہتھیار ڈالنے کی اسرائیلی پیشکش ٹھکرادی