پی ٹی آئی راہنماؤں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات، سلمان راجہ کو اجازت نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹککا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بانی اور سابق خاتون اول نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کانفرنس روم میں اکھٹے بیٹھے تھے، ہم نے ملاقات کی بانی پی ٹی آئی نے ٹراوزر شرٹ پہن رکھی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے۔ نادیہ خٹک نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بلکل ٹھیک تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات
پڑھیں:
عید کے روز عمران خان سے ملاقات کے لیے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما جیل نہ پہنچا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
پڑوسی پر اندھا اعتماد، خاتون نے اسے گھر کی چابیاں بھی دے دیں، لیکن پھر ایسا شرمناک انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
مزید :