بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر روکا گیا ہے، ریلوے حکام
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 3 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ،جسے روکا گیا ہے۔
ریلوے حکام کےمطابق بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پرروکا گیا ہے ،جیکب آباد میں روکی گئی بولان میل کو کل صبح روانہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بولان میل کو
پڑھیں:
اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
---فائل فوٹوراولپنڈی کے اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔
سیکیورٹی پلان کے تحت 200 کے قریب افسران و اہلکار تعینات ہیں، سیکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے، اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔