پیپلز پارٹی نہریں نکالنے کی مخالف نہیں، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہریں نکالنے کی مخالف نہیں، کینالز پر تحفظات ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کینالز پر تحفظات ہیں، اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم سے صدر مملکت اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے، کینالز کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی
پڑھیں:
نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، پیپلز پارٹی کو ردعمل دینا چاہیے، رانا ثنا اللہ
پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی۔
رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ سندھ یہ بات مرادعلی شاہ کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے ایشو پر بات نہ ماننے کی صورت میں وفاقی حکومت گرانے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو رد عمل دیناچاہیے، فیڈریشن کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پرحملے ہو رہےہیں۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کروانےکا یقین دلایا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اکھٹے ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں