غزہ کی صورتحال کی اصل ذمہ دار حماس ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال کا اصل ذمہ دار فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حماس کے اوپر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے عین مطابق کر رہی ہے، اسی وجہ سے ہم محفوظ ہیں اور احترام کے ساتھ اپنے اقدار کو نافذ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا میں فلسطین کی حمایت جرم بن گیا؛ سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ ہونے کی تصدیق
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کو امریکا پہلے ہی بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے چکا ہے، ہمیں ایران کے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ بھی روکنا ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آنے والے تمام افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی محکمہ خارجہ
پڑھیں:
اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کی جائے، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم دے دیا۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ سفارتکار اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔