اوسلو: نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کی خبروں کو سیاسی چال قرار دے دیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ناروے میں مقیم پاکستانی ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا۔

نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے ناروے کے ایک معروف اخبار میں مضمون لکھا، جس میں انہوں نے نامزدگی کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ہارپ ویکن کا کہنا تھا کہ نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے پہلے اس کا چرچا کر کے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کو اس انداز میں استعمال کیا گیا، جس سے نوبیل انعام کے وقار پر اثر پڑا۔

ناروے کی سینٹر پارٹی نے حالیہ دنوں میں عمران خان کی امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کا اعلان کیا تھا، جس پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا کہ نوبیل انعام کی نامزدگی اور فیصلے کا ایک سخت ضابطہ کار ہوتا ہے، اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوبیل انعام کے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کا حفیظ اللّٰہ نیازی سے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

---فائل فوٹوز

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ’جیو نیوز‘ کے تجزیہ کار، ’جنگ‘ کے کالم نگار حفیظ اللّٰہ نیازی کے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

حفیظ اللّٰہ نیازی کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کر کے ان کے مرحوم بھائی سعید اللّٰہ نیازی کی مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سعید اللّٰہ نیازی سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی اور حفیظ اللّٰہ نیازی کے بھائی تھے۔

سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی انتقال کر گئے

سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی سعید اللّٰہ خان انتقال کر گئے۔

سعید اللّٰہ نیازی پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق سعیداللّٰہ خان کچھ عرصے سے علیل تھے۔

سعیداللّٰہ خان کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا عمران خان نے واقعی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کا ٹاسک دیا؟ بیرسٹر سیف کا بیان
  • عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلیے کسی کو نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف
  • نوبیل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نامزدگی کے دعویٰ کو سیاسی چال قرار دیدیا
  • نوبل انسٹیٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کا دعویٰ مسترد کردیا
  • عمران خان نےعلی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذا کرات کرنے کا ٹاسک دے دیا ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
  • کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری کا دعویٰ
  • بشریٰ بی بی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے رضا مند لیکن عمران خان نے کیا جواب دیا؟ بڑا دعویٰ
  • وزیراعظم شہبازشریف کا حفیظ اللّٰہ نیازی سے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
  • سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی انتقال کر گئے