2025-04-05@06:14:50 GMT
تلاش کی گنتی: 6509
«کے اعلان کے بعد»:
(نئی خبر)
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں، پولیس چیف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ایمپریس مارکیٹ سے تبت سینٹر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔...
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کویومِ پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ دن جب ایک آزاد وطن کے قیام کا خواب حقیقت میں ڈھلنے کی راہ پر گامزن ہوا۔ اعلامیے میں سروسز چیفس نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، امید اور ثابت قدمی کی علامت ہے، جو پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، پاکستان جمہوری...
اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کی وجہ سے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات کو محدود پیمانے پر روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ رواں سال یوم پاکستان کی مرکزی تقریب روایتی پریڈ کو محدود پیمانے پر ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی...
مظفرآباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے دولانجا میں خاندان کی مخالفت کے خوف سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے جوڑے کی لاشیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں پاکستانی عہدیداروں نے بھارتی فورسز کے حوالے کردیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق زندگی میں نہ مل سکے، مگر مرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا کے مصداق ایل او سی کے آر پار دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کے سپرد ہونے والی محبت کی ایک اور کہانی سے جڑے نوجوان جوڑے کی لاشیں واپس کردی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے دو لانجا کے مقام پر5 مارچ کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے یاسر حسین...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور : فوٹو فائل سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر سیکریٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیر اعلیٰ کی...
سٹی42: بلوچستان کی افغانستان سے ہدایات لے کر آپریٹ کرنے والے دہشتگردوں سے عاجز آئی ہوئی حکومت نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ملک دشمن پروپیگنڈا اور نیٹ ورکنگ کو توڑنے کے لئے انٹرنیٹ بند کیا تو بلوچستان میں اور بلوچستان سے باہر دہشتگردوں کے سہولت کاروں نے ماتم شروع کر دیا کہ انٹرنیٹ سروس بند ہو جانے سے "بلوچستان میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا" ہے۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے عیسیٰ ترین نے کوئٹہ سے رپورٹ کیا کہ کوئٹہ میں گزشتہ تین روز سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ بعض علاقوں میں ڈی ایس ایل سسٹم نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اس دوران کی حضرت علی کے یوم شہادت پر شیعہ فرقہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ یہ بھی پڑھیں ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی کے گرفتار 32 ملزمان مقدمے سے بری اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے شہری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے آج ہی فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو سنا دیا گیا۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر نے خلاف مقدمہ درج کرنے درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی جانب مارچ...
کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 113 سے زائد کارکنان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کیس کی سماعت کی اور عدالت نے 88 کارکنوں کو 6 دن کی شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران وکلا صفائی نے کہا کہ جن کارکنوں کو پیش کیا گیا، ان میں سے 26 کی روبکار جاری ہوچکی ہے، جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جن کی روبکار جاری ہوچکی ہے ان کی رہائی ہوگی۔ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ ،آمنہ علی ایڈووکیٹ اور...
کانفرس میں مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر کمنگو میں شہداء اسلام کانفرس و برائے ایصال ثواب مرحوم آیۃ اللہ العظمی شیخ غلام حسنین نجفی شعبانی و سید حسن نصراللہ شہید، سید صفی الدین شہید، شہدائے جامشورو، زاکر اہل بیت آخون زاہد علی مرحوم مہدی آباد، یونٹ صدر محمود آباد کراچی محمد علی ندیم مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس و کانفرس سے سید اکبر شاہ رضوی ضلعی صدر، شیخ محمد علی زاکری نائب امام جمعہ والجماعت مہدی آباد...
اس موقع پر پاک محرم کے سیکرٹری محترم سرور بھائی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی مرکزی صدر جے ایس او محترم محمد اکبر صدیقی و دیگر رفقاء موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے روز شہادت مولائے متقیان مشکل کشاء امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کی مناسبت سے حسب سابق امسال بھی نشتر پارک کراچی کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ وہ علم حضرت ابوالفصل العباس علمدارؑ کی زیارت کے بعد شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی مرکزی کیمپ بھی پہنچے تو علماء کرام تنظیمی کارکنان و دیگر رفقاء نے انہیں خوش آمدید کہا۔ بعدازاں مومنین اور علماء...
جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد مرحوم انتہائی زیرک، ہوشیار اور سدا بہار شخصیت ہونے کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے دست راز تھے۔ ان کی وفات پر پوری قوم سے تعزیت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد جے یو آئی کا انمول اثاثہ تھے، وہ قومی سطح کے رہنما تھے، ان کا خلا برسوں تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔ ایک بیان میں مولانا شہاب کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد مرحوم انتہائی زیرک، ہوشیار اور سدا بہار شخصیت ہونے کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے دست راز...
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ اور گہرائی 73 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللّٰہ بن جلاوی نے جدہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا، فوٹو: پی آئی ڈی وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف کو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللّٰہ بن جلاوی نے جدہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا، دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجدِ نبویﷺ...
اسلام آباد: افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دورہ افغانستان میں اہم ملاقاتیں کیں اور مزید شیڈول ہیں۔ محمد صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کابل میں اپنی مصروفیات اور ملاقاتوں کی تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے مطابق انہوں نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کابل میں ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مسلسل مصروفیات اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے، دونوں اطراف سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ صادق خان نے افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین...
پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا مقصد زمین سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے۔ پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں اس وقت بند کردی گئی ہیں، اور یہ سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ارتھ آور پارلیمنٹ ہاؤس زمین سے محبت لائٹیں بند وی نیوز
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 113 کارکن راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکن کا راہداری ریمانڈ منظور کیا اور تمام ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی تھی، جن کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں 26 نومبر کو مقدمات درج ہیں۔اے ٹی سی راولپنڈی نے 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، ان ملزمان کو آج اٹک جیل سے عدالت مں پیش کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس عدالت سے تحویل میں لیے گئے تمام ملزمان کو اے ٹی سی اسلام آباد...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کی گئی ہے جس میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کےلیے ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مراسلے کے مطابق صرف 29 اعشاریہ 55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کےلیے اپنے متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا دیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کیٹلاگ سے شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولتیں گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیدیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی بہارہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سرکاری وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا جس کے بعد وہ اپنا 4 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے، شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جدہ سے روانہ ہونے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری وفد میں شامل عہدیداروں کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، عمرے کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔...
اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کڑے اقدامات کی تیاری کرلی ہے اور اس سلسلے میں سخت لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ اس وقت کوئی بڑا فوجی آپریشن جاری نہیں ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر حکومت کسی بھی علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت پناہ نہیں دی جائے گی، خاص...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) نے جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی فراہمی کے لیے پرتشدد احتجاج کیا۔ کمشنر آفس کوئٹہ کے مطابق، مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ کمشنر آفس کے مطابق پولیس اور سول حکام نے لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم بی وائی سی قیادت نے اسے افغان شہریوں کی آپس کی لڑائی قرار دے کر لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں، پولیس نے متوفی افراد کے اہل خانہ کی درخواست پر لاشیں برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیں۔ بی وائی سی قائدین اور مسلح افراد کے خلاف...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113کارکنوں کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا، 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت عدالت نے پہلے ہی منظور کی ہوئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں دہشت گردی کے مقدمات درج...
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی اور تمام کوچز، بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزیدپڑھیں:علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا عالمی شہرت یافتہ گانا ‘پسوڑی’ ایک آنکھ نہ بھایا
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسلام آباد:وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنا سعودی عرب کا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے اور وہ اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی، اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تھا۔ دورے کے دوران، وزیرِ اعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی حکام کے ساتھ وزیرِ اعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی مزید تقویت پر بات چیت کی اور مختلف منصوبوں پر مشترکہ تعاون کی بات کی۔ سعودی عرب کا دورہ پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل رہا، کیونکہ دونوں ممالک کے...
پی ٹی آئی کے گرفتار 59کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں زیر حراست پاکستان تحریک انصاف کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارکن راولپنڈی میں درج 29مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں تو یہ کارکن ضمانت کے باوجود فوری رہا نہیں ہو سکیں گے اور...

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل زخمی ہوگئے ہیں لیکن اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور یہ افواہیں لغو اور بے بنیاد نکلی ہیں۔ تفصیل کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے مختلف گروپوں میں ایک زخمی باریش شخص کی تصویر شیئرکرتے ہوئےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ اسلام آباد میں مولانا طارق جمیل پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مولاناطارق جمیل شدید زخمی ہوگئے۔ مذکورہ تصویر اور میسج دیکھنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں میں بے چینی پھیل گئی اور لوگ...
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہوگیا، چائنہ کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چائنہ کے دیرینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارگو پروازوں...
اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔ عدالت نے...
وائس آف امریکہ کے صحافیوں اور ان کی یونینز نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امداد سے چلنے والی خبر رساں ایجنسیوں کی بندش سے کارکنان کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس کی پہلی آئینی ترمیم میں اجازت دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا، اس کے قائم مقام ڈائریکٹر وکٹر مورالز اور خصوصی مشیر کاری لیک کو گذشتہ ہفتے کے روز 1,300 سے زائد ملازمین کے ہمراہ رخصت پر بھیج دیا گیا اور کئی نیوز سروسز کے لیے فنڈز میں کٹوتی کر دی گئی۔ نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر کردہ شکایت کے مطابق ان کارروائیوں سے پہلی ترمیم اور ان قوانین...
واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی صدر ایران پر بھر پور دباؤ ڈال رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت بند کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا...
ایس ایف کارگو نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) پر اپنی کارگو پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک چین صدور ملاقات کا اعلامیہ جاری، سی پیک، دفاع سمیت کئی اہم امور پر اتفاق یہ کارگو آپریشنز پرواز 03-233/234 کے تحت بوئنگ 757-200 طیارے کے ذریعے ارومچی-اسلام آباد-ارومچی روٹ پر جاری ہیں، جہاں ہر پرواز میں تقریباً 22,775 کلوگرام کارگو لوڈ کیا جاسکتا ہے، جو پاکستان کے ایئر فریٹ سیکٹر میں نمایاں اضافہ ہے۔ فی الحال ایس ایف کارگو ہفتہ وار 2 پروازیں (منگل اور جمعہ) چلا رہا ہے، جن کی متوقع آمد کا وقت صبح 11:30 بجے ہے۔ ایئرلائن مستقبل میں اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتہ وار 4 پروازیں (منگل تا جمعہ) کرنے...

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لئے جاری کردہ...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ کو نہ روکا تو طاقتور ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول چکنا چور ہو جائیں گے، دنیا جہنم میں تبدیل ہو جائے گی جہاں صرف تصادم اور تباہی کا راج ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے غزہ میں دوبارہ بمباری اور انسانی امداد روکنے کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا، سلامتی کونسل کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ منیر...

ہم عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں* سفیر ایران رضا امیری مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2025ء) 23 مارچ کو، جیسا کہ پاکستان کی عظیم قوم پاکستان کا قومی دن بڑے فخر کے ساتھ مناتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور سفارت خانے کے رہائشی عملے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے) پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ہم بصیرت والے رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران، بحیثیت قوم، پاکستان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم، بہادر اور دیانتدار ثابت کیا اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترا۔ دونوں قیادتوں...
اسلام آباد (صغیر چوہدری )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ڈی اے بورڈ کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی یوم آب کے موقع پر پانی کی اہمیت، اس کے تحفظ اور آئندہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کا مؤثر استعمال جہاں ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو بچانا دراصل زندگی بچانے کے مترادف ہے اور اس کی ہر بوند انتہائی قیمتی ہے۔ سی ڈی اے اسلام آباد کے...
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز سلام آباد(آئی پی ایس)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ گورنر جدہ عزت مآب شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ دورہ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم...
اسلام آباد کی مقامی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیر کو دلائل طلب کرلیے۔ ڈیوٹی جج شہزاد خان ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا اس کا ریکارڈ منگوا لیتا ہوں اس کو پیر کو سن لیں گے ، ملزم کی والدہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت حکم دے ہماری ملاقات کرائی جائے ،ہم کل اڈیالہ گئے تو ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ عدالت نے کہا...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی، تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے، اس حوالے سے تمام ٹرانسپورٹروں کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی بھی ہدایت کردی گئی۔ علاوہ ازیں وزیر...
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ گورنر جدہ عزت مآب شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، دورہ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی،...
— فائل فوٹو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا بھی شامل تھے۔جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبد اللّٰہ بن جلاوی نے وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔ شہباز، شہزادہ محمد ملاقات، دفاع پر گفتگو، سعودی عرب سے شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ، آرمی چیف، ڈار، مریم نواز بھی موجوداسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد... وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔یاد رہے کہ...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 26 نومبر کے درج مقدمات میں آج 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ 26 نومبر کے مقدمات میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 59 جبکہ کوہسار پولیس نے 81 ملزمان کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ بروز اتوار یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف اوقات کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ رات 12 بجے سے23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہو گا، 23 مارچ 6 بجےصبح سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ عاطف اسلم کی آواز میں 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاریپاک...
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی جوڑی بھی قانونی طور پر بالآخر ٹوٹ گئی اور ممبئی کے فیملی کورٹ نے جمعرات کو طلاق کا حکم دے دیا۔ یہ خبر اُن لوگوں کےلیے ایک صدمے سے کم نہیں تھی جنہوں نے گزشتہ سال ڈانس شو ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘ میں اُن دونوں کو ایک ساتھ دیکھا تھا۔ طلاق کی خبروں کے بعد انٹرنیٹ صارفین مایوس ہیں اور اُنہوں نے اس سابق جوڑے پر ’’شہرت کےلیے اپنے تعلقات کی جعلسازی‘‘ کرنے کا الزام لگادیا ہے۔ دھناشری ورما نے ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘ میں ایک وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر حصہ لیا تھا اور وہ فائنلسٹ بن کر ابھری تھیں۔ ایک قسط میں، یوزویندر چہل نے اپنی اہلیہ کو سپورٹ...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے کیونکہ اسرائیل مکمل استثنیٰ محسوس کر رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ سلامتی کونسل اس کے خلاف کسی قرارداد پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے گی۔ نجی نیوز ایجنسی انڈیپینڈنٹ نیوز کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے کیونکہ اسرا ئی ل مکمل استثنیٰ محسوس کر رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ سلامتی کونسل اس کے خلاف کسی قرارداد پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے گی۔اقوام متحدہ میں پاکستان...
تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ کی پوری زندگی عدل و انصاف، تقویٰ، شجاعت اور اسلامی اقدار کی پاسداری کا عملی نمونہ تھی۔ وہ علم و حکمت کے سرچشمہ، فصاحت و بلاغت کے امام اور ایثار و قربانی کی مجسم تصویر تھے۔ انہوں نے ریاستی امور میں عدل و مساوات کی مثال قائم کی اور روحانی، اخلاقی و سماجی اقدار کو بلند ترین سطح پر پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے یومِ علیؑ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہادت تاریخِ اسلام کا وہ المناک واقعہ ہے جس نے امت کو ایک عظیم رہنما اور عدل و ہدایت کے ستون سے محروم کر دیا۔ انہوں...
جدہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔ گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔ وزیراعظم نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا تھا۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی، جس میں تجارت کے فروغ، کلیدی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون پر...
راولپنڈی: اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔ 23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی،بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائینہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ کا استعمال...
—فائل فوٹو وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ایکسپریس ٹرینوں، مسافر ٹرینوں اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارت ریلوے کے مطابق خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ عیدالفطر پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاریپاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارتِ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔وزارتِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولتیں دینے پر...
---فائل فوٹو ڈائریکٹوریٹ آف سماجی بہبود پشاور کی جانب سے پراجیکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچنے پر ان کے ملازمین کی خدمات کو ختم کر دیا گیا ہے۔پراجیکٹس ملازمین کی مدتِ ملازمت 30 جون 2025ء کو ختم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والوں میں گریڈ 1 سے16 تک کے ملازمین شامل ہیں۔مکمل ہونے والے پراجیکٹس کے 182 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پراجیکٹس کے ملازمین کی مدتِ ملازمت میں 2 دفعہ توسیع بھی دی گئی تھی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایات پر عید الفطر 2025 کے موقع پر ایک خصوصی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے کے مطابق، یکم، دوم اور سوم عید الفطر 2025 کو پاکستان کی تمام میل ایکسپریس، مسافر اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس رعایت کا مقصد عید کے خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔ وزیر حنیف عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ملک بھر کے ریلوے مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے...
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں اس پیش رفت کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے اور اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کا اجرا باقی رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے...
پاکستان نے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ مستقل مندوب منیر اکرم نےکہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد غزہ کی آبادی بھوک کاشکار ہے، اسرائیلی ظالمانہ اقدامات مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ہیں۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے، اسرائیل کو فوری طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں روکنی چاہییں۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانی امداد...
امریکی سرمایہ دار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا میں سپریم کورٹ کے ججز کی ووٹنگ سے قبل مخصوص ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان کردیا ہے۔ ایلون مسک کی طرف سے صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم میں حمایت کے لیے بنائی گئی تںطیم ’پبلک ایکشن کمیٹی‘ (پی اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری ان ججز کے خلاف آن لائن پیٹیشن دائر کریں جو ’اپنے خیالات وضع کرنا چاہتے ہیں‘ تو ان شہریوں کو 100 ڈالرز دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور ایلون مسک کے درمیان شدید اختلافات، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے...
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کرے گی، صوبائی قیادت کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے...
لاہور(آئی این پی)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والے حالیہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی مطالبات بھی پیش کئے گئے،پیپلزپارٹی نے کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کو پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے غلط رنگ دئیے جانے کے پیش نظر آئندہ اجلاس کے بعد مشترکہ طور پرمیڈیا کو بریفنگ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی ندیم افضل چن، حیدر گیلانی اور حسن مرتضی نے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو شارٹ ٹرم...
امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے...
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں ۔جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو جمعہ کے روز دوبارہ طلب کررکھا تھا ۔تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنمائوں سے متعلق شواہد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرپنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں رؤف عطا نے نوازشریف سے درخواست کی کہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔ اعلامیے کے مطابق تمام رہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کے حل پر قومی اتفاق رائے قائم کیا جاسکے گا۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمشن کا اجلاس طلب کیا۔ سپریم کورٹ میں دو ججز لاہور ہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا اور اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججوں کے ناموں کو زیر غور لایا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے درخواست بھی دائر کردی گئی۔ جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ کمشن میرے بارے میں جولائی 2024ء کے اجلاس میں دیے گئے ریمارکس میٹنگ منٹس سے حذف کرے۔ جسٹس شجاعت...
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی و اسلام آباد میں 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے...

مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی کو بھی کینال نکالنے نہیں دے گی، سندھ میں کینال منصوبے کے خلاف ہر مکتبہ فکر کے لوگ احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں، ہم سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آؤ مل کر ان کینالوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں نثار کھوڑو، وقار مہدی اور عاجز دھامراہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب...
فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی خان کے عید گاہ کی جنازہ گاہ سے بچےکی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ماں بیٹے کی لاش عید گاہ کی جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے نظر آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) محمد عدنان کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے دوران تفتیش شوہر کے ساتھ مل کر بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل...
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس میں ملزم کو 100 روپے کے عوض ضمانت کیوں دی؟ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت لے کر غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں روپوں کی مالیت کے 43 پلاٹ الاٹ کیے تھے۔ ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں۔ ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر...
موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے...
پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا، خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مارچ 2025ء) اگر گلیشیئر موجودہ رفتار سے پگھلتے رہے تو رواں صدی کے دوران بہت سے خطوں میں ان کا وجود مٹ جائے گا جس سے میدانی علاقوں میں رہنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔گرین لینڈ اور انٹارکٹکا (قطب جنوبی) میں برف کی تہیں اور دنیا بھر کے گلیشیئر دراصل کرہ ارض پر تازہ پانی کے 70 فیصد ذخائر ہیں۔ ان کی صورتحال سے موسمیاتی تبدیلی کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کیونکہ مستحکم موسمیاتی حالات میں ان کا حجم تبدیل نہیں ہوتا جبکہ بڑھتی حدت کے نتیجے میں یہ برف پگھلنے لگتی ہے۔ Tweet URL گلیشیئروں کی نگرانی کے عالمی ادارے (ڈبلیو جی ایم ایس)...
سٹی 42 : راولپنڈی میں 21 رمضان المبارک کو شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزا خانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا۔ جلوس فوارہ چوک، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ سے ہو کر امام بارگاہ قدیم جا کر اختتام پذیر ہوگا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد حسین مقدسی میڈیا ٹاک کریں گے، 3500 پولیس اہلکار و افسران جلوس کی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا جلوس کے روٹ پر داخلی، خارجی راستوں کے علاوہ تمام راستے سیل کئے...
کراچی پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دیں۔ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ جلوس کے روٹ اور اس سے متصل گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 5367 پولیس افسران اور جوان حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ہیں جو ہر طرح کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے جمعے کو امریکا کی ناظم الامور اور قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی، جو وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن...
یوم علیؑ پر اپنے پیغام میں ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بھی شفاف، منصفانہ، عادلانہ نظام حکومت میں مضمر ہے جس میں امیر المومنین ؑ کے مثالی دور کے اصولوں سے استفادہ کرتے ہوئے ظلم کا نام ونشان مٹایا جائے، ناانصافی اور تجاوز کا خاتمہ کیا جائے، تمام شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دستیاب ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے 21 رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کی شہادت رحلت پیغمبر کے بعد تاریخ کا سانحہ کبریٰ ہے، چنانچہ 19 رمضان ابن ملجم کی ضرب کے بعد آسمان و...
ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک افسران و اہلکار فرائض ٹریفک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند کی ہدایات کے مطابق بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر بلتستان ریجن میں موجود پولیس کی تمام نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دارالحکومت کی فضائیں پاکستان ایئر فورس (PAF) کے طیاروں کی گرج سے گونج اٹھیں، جب یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں جنگی طیاروں نے شاندار ریہرسل کی۔ فضائی کرتب دیکھنے والوں کو مسحور کر گئے، خاص طور پر وہ لوگ جو سینٹورس مال کی چھت پر موجود تھے، جہاں انہیں PAF میراج طیارے کے نہایت قریب سے گزرنے کا شاندار منظر دیکھنے کا موقع ملا۔ یوم پاکستان کی شاندار ریہرسل میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا دلفریب فلائی پاسٹ ریہرسل کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ان شاندار فضائی کرتبوں کو کیمرے میں محفوظ کر رہے ہیں، جب کہ جنگی طیارے نیلے آسمان میں حیرت انگیز مناورز پیش کر رہے ہیں۔ پاک...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت دیہی خواتین کے لیے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھول دیے گئے۔ پنجاب میں پہلی بار “چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل اسکلز پروگرام” کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت صوبے بھر کی 27 ہزار دیہی خواتین کو جدید ڈیجیٹل اور آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ پروگرام پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 6 ماہ کی آن لائن ٹریننگ پر مشتمل ہوگا، جس میں خواتین کو ویب ڈویلپمنٹ، کوڈنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن، ملٹی میڈیا، فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سیکیورٹی کی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو اسکالر...
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند نہیں کی گئیں تو وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے نوٹس کا نام دیا اور لکھا کہ وہ اس نوٹس کے ذریعے سب کو خبردار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جو سوشل میڈیا پیجز، افراد اور ادارے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور ان سے معافی مانگیں۔ نازش جہانگیر نے لکھا کہ 24 گھنٹے میں ان سے متعلق...
وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی،پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق، پاکستانی صحافی احمد نورانی نے، جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں،پاکستان کے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے بارے ایک رپورٹ شائع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہیں، ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ایسے فوائد حاصل ہوئے جو قانونی نہیں تھے۔ کچھ حلقوں نے اس خبر کو آرمی چیف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کا موقع جانا، جبکہ معاشرے کے ایک طبقے نے صحافی کو خبر کے ساتھ آرمی چیف کے خاندان کی تصاویر اور تفصیلات شائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ پاکستان کو مزید کتنا ’ہارڈ اسٹیٹ‘ بنانے کی ضرورت ہے؟ سال دو ہزار چوبیس...
ٹیکس اصلاحات میں پیش رفت ،وزیرِاعظم کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31 اعشاریہ5ارب روپے کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو مجموعی طور پر 31 اعشاریہ5ارب روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی، جس سے قومی خزانے میں 8اعشاریہ4ارب روپے کی وصولی ممکن ہو سکی جبکہ ایک ماہ مجموعی طور پر ساڑھے 31 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 23 ارب...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینال منصوبے کے خلاف جلسے بھی کریں گے اور گلی گلی احتجاج کریں...
پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر ٹرین کے سفر کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان ریلوے کی طرف سے خوشخبری، عید پر کتنی خصوصی ٹرینیں چلیں گی؟ ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے پہلے 3 دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں عید سر پر آگئی مگر ریلوے ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں بھی چلاتا ہے، اس سال بھی مسافروں کی...