خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ اور گہرائی 73 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کو افغانستان سے بات کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ بیرسٹر سیف
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کے بقول دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں تو حکومت کو افغانستان سے بات کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نہ تو خود افغانستان کو انگیج کرتی ہے، نہ کسی اور کو بات کرنے دیتی ہے۔
ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ وفاق کو چاہیے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو افغانستان سے بات کرنے دے۔ یقین ہے کہ افغانستان سے بات کرنے کے نتیجے میں دہشت گردی کی لہر میں کمی آئے گی۔