سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان نے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔
مستقل مندوب منیر اکرم نےکہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد غزہ کی آبادی بھوک کاشکار ہے، اسرائیلی ظالمانہ اقدامات مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ہیں۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے، اسرائیل کو فوری طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں روکنی چاہییں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانی امداد کی ناکہ بندی کو فوری ختم کیا جائے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: وزیرخزانہ
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیرز سے متعلق قرارداد منظور کی جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیئے گئے اور گلیشیرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں تین ہزار سے زائد گلیشیائی جھیلیں ہیں جن میں سے 33 انتہائی خطرناک جبکہ 70 لاکھ سے زائد افراد گلیشیائی جھیلوں کے ممکنہ پھٹنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سمیت موسمیاتی آفات کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں، پاکستان گلیشیر پروٹیکشن اینڈ ریزیلینسی سٹریٹجی عوامی جائزے کے لیے پیش کر رہے ہیں، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب اور بڑھتی آلودگی خطرے سے بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،قومی سطح پر موسمیاتی حکمت عملی کا فریم ورک موجود ہے مگر اس پر عملدرآمد بڑا چیلنج ہے۔