حافظ حسین احمد جے یو آئی کے انمول اثاثہ تھے، مولانا عطاء اللہ شہاب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد مرحوم انتہائی زیرک، ہوشیار اور سدا بہار شخصیت ہونے کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے دست راز تھے۔ ان کی وفات پر پوری قوم سے تعزیت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد جے یو آئی کا انمول اثاثہ تھے، وہ قومی سطح کے رہنما تھے، ان کا خلا برسوں تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔ ایک بیان میں مولانا شہاب کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد مرحوم انتہائی زیرک، ہوشیار اور سدا بہار شخصیت ہونے کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے دست راز تھے۔ ان کی وفات پر پوری قوم سے تعزیت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ حسین احمد
پڑھیں:
امریکا نے ایران کیخلاف کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دینگے: آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔