پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے، نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقتصادی تعاون بنگلہ دیش

پڑھیں:

آئی ایم ایف پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر رضامند

اسلام آباد:

آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025ء سے دو فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کردی تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ہوئی حالیہ ورچوئل ملاقات میں آئی ایم ایف نے پراپرٹی کے خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے البتہ فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایف بی آر کی درخواست پر آئی ایم ایف نے رواں ماہ (مارچ 2025) کیلئے ٹیکس ہدف میں بھی 60 ارب روپے کی کمی پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئی حالیہ ورچوئل ملاقات میں اس پیشرفت سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (اایم ای ایف پی) پر اتفاق رائے اور اسٹاف سطح کے معاہدے کی راہ ہموار ہوگی اورتوقع ہے کہ اسٹاف سطح کا معاہدہ اگلے ہفتے تک طے پا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی پر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے فروخت کنندہ اور خریدار دونوں پر سیکشن 236 سی اور سیکشن 236 کے تحت عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی درخواست کی تھی۔

آئی ایم ایف نے صرف سیکشن 236 کے تحت خریدار کے لیے ٹیکس کی شرح دو فیصد کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی نے ذات پات اور مذہب کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کا کام کیا ہے، سنجے راوت
  • پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی پیرس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں سے ملاقات
  • آئی ایم ایف پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر رضامند
  • آسیان چین تعاون سے دوطرفہ تعلقات میں مضبوط توانائی پیدا ہوئی ہے ، سیکرٹری جنرل آسیان
  • نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر
  • پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ رینجل چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
  • خطہ میں امن کیلئے مل کر کام کرینگے، شہباز شریف، شہزادہ محمد کا اتفاق: ملاقات میں آرمی چیف، مریم نواز، ڈار بھی شریک تھے