بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی جوڑی بھی قانونی طور پر بالآخر ٹوٹ گئی اور ممبئی کے فیملی کورٹ نے جمعرات کو طلاق کا حکم دے دیا۔

یہ خبر اُن لوگوں کےلیے ایک صدمے سے کم نہیں تھی جنہوں نے گزشتہ سال ڈانس شو ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘  میں اُن دونوں کو ایک ساتھ دیکھا تھا۔ طلاق کی خبروں کے بعد انٹرنیٹ صارفین مایوس ہیں اور اُنہوں نے اس سابق جوڑے پر ’’شہرت کےلیے اپنے تعلقات کی جعلسازی‘‘ کرنے کا الزام لگادیا ہے۔

دھناشری ورما نے ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘ میں ایک وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر حصہ لیا تھا اور وہ فائنلسٹ بن کر ابھری تھیں۔ ایک قسط میں، یوزویندر چہل نے اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنے کےلیے اس ڈانس ریئلٹی شو میں خصوصی شرکت کی تھی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)

اُس وقت، دھناشری ورما اور یوزویندر چہل نے اپنے رومانوی انداز سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔ پروگرام کے دوران اُنہوں نے دلچسپ کھیلوں میں حصہ لیا اور ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلے بھی لگایا۔ حالانکہ اب اطلاعات ہیں کہ جوڑے کے تعلقات اس وقت بھی کشیدہ تھے۔


چونکہ دھناشری ورما اور یوزویندر چہل کی مشترکہ طلاق کی درخواست میں تصدیق ہوئی ہے کہ وہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں، تو قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں کہ شاید دونوں نے ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘ کے پروگرام میں اپنے اچھے تعلقات کا دکھاوا کیا تھا۔ 

دھناشری ورما اور یوزویندر چہل کی ڈانس شو میں شرکت نے ان کے مداحوں کو غصے میں مبتلا کردیا ہے، اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اُن کی محبت کا مظاہرہ ایک ڈراما تھا۔

انٹرنیٹ صارفین کو لگتا ہے کہ اس سابق جوڑے نے جان بوجھ کر ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا تاکہ طلاق سے پہلے ایک مثبت تصویر برقرار رکھی جا سکے۔

یاد رہے کہ دھناشری ورما اور یوزویندر چہل کی محبت کی کہانی 2020 میں پروان چڑھی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹر نے دھناشری کی آن لائن کلاسز میں داخلہ لیا تھا۔ طالب علم اور استاد کا رشتہ جلد ہی کچھ اور بن گیا اور دونوں جلد ہی محبت میں گرگئے۔

چند ماہ ڈیٹنگ کرنے کے بعد، دھناشری ورما اور یوزویندر چہل نے دسمبر 2020 میں ایک روایتی اور نجی تقریب میں شادی کرلی۔ تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔

2023 میں اُن کی شادی میں دراڑیں پڑگئیں۔ ایک وقت میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی مشہور شخصیات سمجھے جانے والے اس جوڑے کی سوشل میڈیا پوسٹس کم ہوگئیں۔ دونوں فریقین نے پراسرار پیغامات شیئر کیے، جو کچھ نہ کچھ غلط ہونے کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد یوزویندر چہل نے دھناشری ورمہ کو 4.

75 کروڑ روپے کا خرچ ادا کیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دھناشری ورما اور یوزویندر چہل یوزویندر چہل نے

پڑھیں:

شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسمعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ  سولر پاور میٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا تھا کہ لوگ اپنے گھروں پر سولر میٹر لگائیں، انھوں نے کہا تھا کہ سولر گھر پر لازمی کردیں، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرکے گروس میٹرنگ کردی گئی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ تمام یونٹ پر سیلز ٹیکس لگے گا، یعنی اب خریدے جانے والے ہر یونٹ پر 8 روپے سیلز ٹیکس لگے گا، پھر عوام کی جانب سے  فروخت ہونے والے پر بھی سیلز ٹیکس لگے گا اس سے بجلی کا بل بڑھ جائے گا۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ  یہ پالیسی ریورسل  ہے یہ یوٹرن کے بعد نئی پالیسی ہے، حکومت نے جھوٹ پر مبنی اشتہار نکالا ہے جس میں کہہ رہے ہیں سولر والے مفت میں بجلی لے رہے ہیں، عوام سے 1300 گیگا واٹ آورز لینا بوجھ لگ رہا ہے لیکن پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن میں حکومت بجلی ضائع کررہی ہے، یہ بوجھ نہیں لگ رہا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی پی پیز سے 70 روپے کی بجلی خریدنا  بوجھ نہیں لگ رہا ہے،  یہ دو درجن لوگ ہیں جن کی وجہ سے عوام اور ملک پر بوجھ پڑ رہا یے، ان کی وجہ سے سرمایہ کاری دیگر ملکوں میں جارہی ہے کیونکہ انھوں نے پاکستان میں بجلی انتہائی مہنگی کررکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قوم کو بتائیں کہ یہ مہنگے بجلی گھر کس نے لگائے جن کا بوجھ سولر صارفین پر ڈالا جارہا ہے، حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دی تاکہ مل مالکان فائدہ اٹھا سکیں جس کی وجہ سے ملک میں چینی کی قلت ہورہی ہے اور چینی 140 سے 180 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

 

مفتاح اسمعیل نے کہا کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کا ویرات کوہلی کے ساتھ ڈانس
  • گھر میں آگ لگی ۔۔۔۔ پھر بجھانے کی کارروائی کے دوران پیسے ملے؟
  • طلاق یافتہ بھارتی کرکٹرز کی فہرست پر نظر ڈالیں
  • بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل طلاق پر سابق اہلیہ کو کتنی رقم دیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • یوزویندر چہل اہلیہ کو کتنے کروڑ روپے دیں گے؟ طلاق کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی باضابطہ طلاق ہوگئی، وکیل کی تصدیق
  • شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسمعیل
  • جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، نئے لڑکوں میں ٹیلنٹ نظر نہیں آرہا، شاہد آفریدی کی ٹیم پر سخت تنقید
  • دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل