2025-04-19@06:07:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1599

«عامر قتل»:

(نئی خبر)
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کی مزید 2 کمپنیز کی تفصیلات اور کال سینٹر کے 50 ورک اسٹیشنز قائم ہونے کے شواہد بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیے ہیں۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کرنے والے ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھرپرچھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان کے نام پر مجموعی طور پر 4 کمپنیوں کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے، جس میں سےدو پاکستان اوردو امریکا میں رجسٹرڈ ہیں۔ تفتیش کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے گھر میں 50 ورک اسٹیشنز کی موجودگی...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کی مزید 2 کمپنیز کی تفصیلات اور کال سینٹر کے 50 ورک اسٹیشنز قائم ہونے کے شواہد بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان کے نام پر مجموعی طور پر 4 کمپنیز کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے جس میں سے 2 پاکستان جبکہ 2 امریکہ میں رجسٹرڈ ہیں۔  ملزم کے گھر میں 50 ورک اسٹیشنز کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ ملزم ارمغان کے ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس کی...
    مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے مبینہ طور پر کسی معاملے پر بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ  نکالنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ مقتول ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا جسے مبینہ طور پر ایک شخص کو گروپ سے نکالنے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول مشتاق احمد کو گولی مار کر قتل  کیا  گیا، پولیس دستاویزات کے مطابق اشفاق نامی شخص پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے...
    فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغواء اور قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔مجرم عتیق خان کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم یاسر علی کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، معاوضے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہوگی۔مجرمان پر شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، مجرمان کے خلاف دسمبر 2021 میں تھانا فتح جنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغوا برائے تاوان و قتل کیس کا بڑا فیصلہ جاری کرتے  ہوئے 2 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ دونوں کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو، اغوا تاوان پھر بیہمانہ قتل سنگین ناقابل معافی جرم ہے۔ دونوں مجرمان عتیق خان اور یاسر علی کو اغوا جرم میں عمر قید بھی سنائی گئی، دونوں مجرمان کو مجموعی 23 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی۔ مجرمان عتیق اور یاسر نے فیصل کو اغوا کیا ایک کروڑ تاوان مانگا گیا، مجرمان نے مغوی کو یکم فروری 2021 کو...
    لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔   پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...
    خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس حوالےسے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جلد ملزمان قانون کی...
    نیو دہلی: بھارت میں غیرملکی سیاحوں کا گروپ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گیا جس میں اسرائیلی خاتون بھی شامل تھی۔ کرناٹک کے تاریخی شہر ہمپی کے قریب اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک مرد سیاح مردہ پایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو سیاحوں کا ایک گروپ جس میں دو غیر ملکی افراد، دو مقامی مرد اور ایک مقامی خاتون گائیڈ شامل تھے۔ یہ سب تُنگبھدرا نہر کے کنارے آرام کر رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے انہیں گھیر لیا۔ پولیس کے مطابق مدعی خاتون نے بیان دیا کہ حملہ آوروں نے انکے ساتھ موجود مردوں کو نہر میں دھکا دیدیا جن...
    — فائل فوٹو سرگودھا میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق تحصیل بھلوال کے علاقے فتح آباد میں مبینہ طور پر 23 سالہ خاتون کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ خاتون کا جسم 90 فیصد جھلس چکا تھا اور وہ تحصیل اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئی۔ کراچی، شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیاکراچی میں پیر آباد میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولہ کا شوہر منیر عباس ایک نجی مل میں ملازم ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے والد کی درخواست پرپوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔پولیس...
    چشتیاں کے نواحی علاقہ بستی شیرازیاں میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر اپنی بہو کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بچی کی ماں تھی جسے بے دردی سے سر میں ڈنڈا مار کر اور گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں...
    خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع...
    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنازع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو...
    کراچی: مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات کے سسٹم کے اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے  تفتیشی ادارے متحرک ہوگئے ، اس کے پس پردہ عناصر کو منظر عام پر لانے کے لیے مختلف زوایوں سے چھان بین کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات کے سسٹم کے اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے  تفتیشی ادارے حرکت میں آگئے ہیں، اس بات کی نشاہدہی ہورہی ہے کہ اس منشیات مافیا کو کراچی میں کون آپریٹ کررہا ہے اور ان عناصر کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ایکسپریس کو اہم تفتیشی حکام نے بتایا کہ مصطفی عامر کیس میں گرفتار ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں تحقیقاتی ادارے اس بات...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی میں کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔سینٹرل پولیس آفس کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس اور اب تک کی تفتیش و پیش رفت سے متعلق بریفنگ کا احاطہ کیا گیا۔ کمیٹی اراکین کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں، پس پردہ عوامل اور محرکات پر باہم گفت و شنید اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اداروں سے سوالات و جوابات سمیت مزید ضروری تفصیلات کی طلبی کا اعادہ کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی...
    پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں واٹس ایپ گروپ سے ریموو کرنے پر ایک شخص نے طیش میں آکر واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق جمعرات کے روز پشاور نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں پیش آیا، جس کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا تھانہ ریگی میں درج ایف آئی آر میں مقتول کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا، ایف آئی آر میں مقتول مشتاق کے بھائی نے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنا زع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پرایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو ریل اسپتال پبی پہنچا دیا۔ حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ حکم جا نہ، 40 سالہ بہن ریاست بی بی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنا زع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پرایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو ریل اسپتال پبی پہنچا دیا۔ حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ حکم جا نہ، 40 سالہ بہن ریاست بی بی اور بھا...
    جسٹس حسن اظہر رضوی نے مہلت کی استدعا پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا آج تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کی ایک ماہ مہلت کی استدعا منظور کرلی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگنے پر سپریم کورٹ نے پیشرفت میں سست روی پر سخت سوالات اٹھا دیے، بینچ نے مہلت کی استدعا پر تشویش اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ بعد بھی وقت مانگا جارہا ہے، اتناعرصہ گزر گیا پھر بھی ارشد شریف کیس میں اتنی تاخیرکیوں ہوئی، حکومت...
    کراچی: مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ایف آئی اے نے مختلف بینکوں، مالیاتی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کومراسلے لکھ دیے۔  ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے معاملے پرایف آئی اے،اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ فارٹیرارزم نےمختلف اداروں کوخطوط ارسال کردیے، ذرائع کےمطابق مذکورہ اداروں میں مختلف بینک، مالیاتی ادار و ہاؤسنگ سوسائیٹیاں، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی،ایف بی آراورڈی ایچ اے شامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق بینکوں سے اکاؤنٹس کی تعداد،موجود رقم اوراقسام کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے، ایس ای سی پی سے ارمغان کے نام پریا مشترکہ رجسٹرڈ کاروباری کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ڈی ایچ اے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے ارمغان کے نام پرجائیدادوں...
    کراچی: لوہے کے صندوق سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں دوسرا مفرور ملزم بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سائٹ میٹرووِل قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیس میں مفرور دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہرجاوید کے مطابق21 اکتوبرکو سائٹ میٹروول قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں بند خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ کی شناخت خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے کی گئی تھی اور اس کے قتل کا مقدمہ  شوہر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔ ڈولفن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے لرزہ خیزقتل کے بعد ملزم نے ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔اس حوالے سے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاہے اور...
    لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے  کردیا گیا ہے۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں شندور کے قریب ایک دورافتادہ گاؤں میں شیراز نامی 12 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں مقتول کے بھائی کو گرفتار کیا ہے، جو قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہے تھے۔ اپر چترال پولیس اور مقامی رہنماؤں کے مطابق اپر چترال میں لاسپور کے ایک چھوٹے گاؤں رامن میں ایک ہفتہ قبل 12 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، گاؤں کی تاریخ میں قتل کے اس پہلے واقعہ نے پورے گاوں کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ پولیس کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال عتیق شاہ نے وی نیوز کو قتل کیس میں پیش رفت اور مبینہ قاتل کی گرفتاری کی...
    اسلام آباد: ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگنے پر سپریم کورٹ نے پیشرفت میں سست روی پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی، کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہوچکا ہے اور معاہدے کے مطابق اس کی توثیق کا عمل جاری ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا آج تک توثیق کیوں نہیں...
    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے کینیا کیساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے مہلت طلب کرلی، سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک مہینے تک ملتوی کردی۔ ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے کینیا کیساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے مہلت طلب کرنے پر بینچ نے پیشرفت میں سست روی پر سوالات اٹھا دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، بینچ کی تشکیل پر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے میٹنگ منٹس...
    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہیں۔
    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر کردیا گیا ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہوں گے۔جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہیں۔
    دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں قتل کیس میں ملوث دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے رہائشی دو بھارتیوں کو قتل کے الگ الگ مقدمے میں سزائے موت دی گئی جس کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا کہ کیرالا کے رہائشی محمد رناش اور مرالی دھرن کو سزائے موت دی گئی، دونوں افراد کیرالا کے علاقے کنار کے رہائشی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان پر متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا جب کہ گرفتاری سے قبل رناش ایک ٹریول ایجنسی کا ملازم تھا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مرالی دھرن کو...
     ڈائریکٹر ایف بی آئی کیش پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف اللہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا۔ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشتگرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔کیش پٹیل نے کہا کہ امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا گیا، شریف اللہ کو ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ...
    —فائل فوٹو کراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے رمضان میں بھی کراچی پر ڈاکوؤں کا راج، ایک دن میں 2 شہری قتل پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کر کےجان سے مار دیا۔4 مارچ کو بھی قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں...
    آئی جی سندھ کمیٹی کو کراچی سی پی او آفس میں کیس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے، کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو بھی طلب کرلیا، ذیلی کمیٹی کے سامنے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیکرٹری بھی پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے مصطفی قتل کیس میں آئی جی سندھ کو جمعہ کو طلب کرلیا۔ آئی جی سندھ کمیٹی کو کراچی سی پی او آفس میں کیس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے، کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو بھی طلب کرلیا، ذیلی کمیٹی کے سامنے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیکرٹری بھی پیش ہوں گے۔ قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی...
    جیکب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان مسجد اقصٰی اور فلسطین کے وارث ہیں۔ ہم کسی غدار کو غزہ، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کا سودا کرنے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان نزول قرآن کریم کا مہینہ ہے اور قرآن کریم نے ماہ مبارک رمضان کا تعارف نزول قرآن مجید سے کرایا ہے۔ ہمیں قرآن مجید اور آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے متمسک رہنا چاہئے یہی راہ نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں ماہ مبارک...
    ہمارے رشتے دار نصیب اللہ خلجی کو پولیس نے حوالات میں قتل کر دیا یہ دعویٰ ہے مقتول نصیب اللہ خلجی کے لواحقین کا جنہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر مقتول کی لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ احتجاجی دھرنے میں خلجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مبینہ طور پر قتل کرنے والے نصیب اللہ کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ورثا کا قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین نے کہا کہ 15 روز قبل نصیب اللہ کو ایک نجی گاڑی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے صالح نامی شخص ساتھ لے...
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر میں سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واردات میں ملوث ایک ڈاکو سخت جدوجہد کے بعد پکڑلیا جو عوامی تشدد کے باعث دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری ہے اور شاہ لطیف میں مسلسل دوسرے روز مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا۔ شاہ لطیف میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس حکام سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈکیت کو مشتعل عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جو دوران علاج ہلاک ہو کر اپنے...
    راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر  دوہرے قتل کی واردات میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کے لیے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔ دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے  دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے...
    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریاضت علی نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس سننے سے انکار کردیا۔میرپورخاص میں سندھ ہائیکورٹ بینچ میں ڈاکٹر شاہنواز کمبہار قتل کیس کی 2 ایف آئی آرز کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس ریاضت علی نے کیس سننے سے انکار کردیا۔ مدعی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس ریاضت علی پہلے ایک ملزم کے وکیل رہنے کے باعث مقدمے سے الگ ہوئے۔کیس کی سماعت کا معاملہ اب ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ کے پاس جائے گا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ایف آئی آر ختم کرنے کی پٹیشن پولیس اہلکار نے دائر کی تھی۔
    علامتی تصویر۔ لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل  نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیے۔ ایف آئی اے کی اینٹی منی لانڈرنگ کی ٹیم مصطفٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پہنچی۔  رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی مردان کے زیرنگرانی ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گھر کے مختلف حصوں کی سرچنگ کا عمل جاری ہے،  ملزم ارمغان کے زیر استعمال اشیا کی جانچ پڑتال جاری ہے،  سرچنگ کے عمل کے دوران ارمغان کے زیر استعمال گاڑی کو چیک جارہا ہے۔ گھرکےاندر موجود الیکٹرونک گیجٹس کا معائنہ جاری ہے، گھر سے ملنے والی اشیاء کی...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 36 سال کی خاتون گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ 3  سال کے بچے سے اچانک گولی چل گئی جو بیوی ثناء کو لگی۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
    راولپنڈی: جاتلی پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019ء میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
    متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق  گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم دہشت گردی اور اقدام...
    متحدہ عرب امارات میں بھارتی گھریلو ملازمہ کو اپنے آجر کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی جوڑے کے لیے کام کرنے والی شہزادی خان کو گزشتہ ماہ پھانسی دی گئی تھی، ابوظہبی کی عدالت کی دستاویزات کے مطابق شہزادی خان نے بچے کا گلہ دبایا، جس سے دم گھٹنے سے وہ جان کی بازی ہار گیا، لیکن ٹرائل میں گواہی دینے والا ڈاکٹر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکا، کیوں کہ اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہزادی خان بے قصور تھی اور لڑکے کی موت غلط انجیکشن لگانے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی ٹیم مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر تفتیش کے لیے پہنچی مگر دروازہ نہ کھولے جانے پر ناکام واپس لوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ارمغان قتل کیس کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔ تفتیش کیلیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم ارمغان کے گھر دورہ کیا لیکن گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے اہلکار ایس ایچ او گزری کے ہمراہ ملزم ارمغان کے گھر کے باہر تقریبا ایک گھنٹے تک کھڑے رہے ۔ اس موقع پر ملزم ارمغان کے وکلا بھی گھر کے باہر...
    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔ کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے...
    لاہور ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دبائو کی وجہ سے قتل کی واردات کی۔لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔ ریاض سے لاہور...
      کراچی میں رہزنی کے 10 ہزار واقعات، 2806 شہری موبائل سے محروم ہوگئے ایک سال میں306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں کراچی میں رواں برس کے ابتدائی 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کے 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2025کے پہلے 2 ماہ کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 10ہزار 356 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیاکہ 2 ماہ کے دوران 12شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 41 زخمی ہوئے جب کہ اس دوران 2806 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس28 فروری تک شہر سے 306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ رواں برس موبائل...
    خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان انکے ساتھ کھڑے ہونگے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تیسرے عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں، مگر میں نے منع کر دیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے...
    احمد شہزاد ایک ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں بڑا نام کمایا۔ اب وہ ایک تجزیہ کار ہیں اور وہ اپنی فاؤنڈیشن بھی چلا رہے ہیں۔ وہ کھل کر ہر اس شخص پر تنقید کرتے ہیں جو اپنا کام اچھی طرح سے نہیں کرتا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد کافی غصے میں ہیں اور ٹیم پر کھل کر تنقید بھی کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فلم لگان دیکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟ احمد شہزاد نے اس بارے میں بات کی کہ پاکستان کرکٹ میں اصل میں کیا غلط ہے،انہوں نے کہا کہ  قومی ٹیم میں ہر سطح پر میرٹ کا بہت بڑا فقدان ہے، کرکٹ ایک دن...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کی تیسری افطارڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ شریک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 4 کے روبرو مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمام پیش کیا گیا۔ وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم ارمغان سے اب تک کیا تفتیش ہوئی ہوئی ہے، پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کی جائے۔ مقدمے کا عبوری چالان  پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔ ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ طاہر رحمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم...
    کراچی: کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ گئے اور کہا کہ پولیس سے چھتر کھانے پر تو کالا بھی خود کو گورا بولتا ہے۔ ملزم ارمغان کی عدالت میں پیشی کے بعد والد سے روانگی کے وقت میڈیا نے سوال کیا کہ ارمغان کا دوسرا دوست شہریار کیا اپنے بیان میں ٹھیک کہہ رہا ہے؟ اس پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ ’’کون شہریار؟ کون شہریار صحیح بول رہا ہے؟ کبھی پولیس کے پاس پکڑے گئے ہو؟ کبھی چھتر کھائے ہیں؟ کالا بھی بولے گا میں گورا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شیراز جو بعد میں گرفتار ہوا ہے وہ جے سی دے رہا ہے...
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی. ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں کرنٹ لگایا۔محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا.  گرفتار ملزم کے گھر سے چاول بھی برآمد کر لئے گئے، فون بھی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم عظیم  نے خاتون...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی جبکہ ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی. مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز کو عدالت پہنچایا گیا۔تفتیشی افسر نے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی اور موقف اپنایاکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرانا ہے. ایف آئی اے و دیگر اداروں نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں. ملزم نے انکشافات کرنا شروع کردیے ہیں۔ارمغان کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو...
    کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر کے اغواء و قتل کیس میں ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ آج  مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم  شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیراز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیراز اس کیس کا گواہ ہے، اسے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزم شیراز کو اعترافی بیان کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے، ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم شیراز کو عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش کیا ہے۔...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنا دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور نبیل گبول شامل ہیں، ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی نے مصطفی عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے۔داخلہ امور کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور انسداد منشیات فورس اے این ایف کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
    لاہور میں سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے گھریلو نا چاقی اور جائیداد نے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن پر مشتمل ٹیم نے قاتل کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے...
    راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ نصیرآباد پولیس نے واقعے کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلا۔ ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحٰہ ولی کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
    لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔   پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔  رواں سال بیرون ملک سے...
    بھارت کے علاقے کیرالہ میں بیجو نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ شوہر نے یہ جرم اپنی بیوی کے واٹس ایپ پر ’کِس ایموجی‘ دیکھ کر انجام دیا۔ ’کِس ایموجی‘ دوست کی طرف سے اس کی بیوی کو بھیجے گئے پیغام موجود تھا۔ پولیس کے مطابق بیجو نام کے ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کلنجور کا رہنے والا ہے۔ مقتولین کی شناخت ویشنوی (28 سال) اور اس کے دوست وشنو (30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: ’تھمس اپ ایموجی‘ بھیجنے والے کینیڈین کسان کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑگیا پولیس نے بتایا کہ وشنوی کے شوہر بیجو (32 سال) کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی ویشنوی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیو ائیر نائٹ پارٹی کا عینی شاہد بھی سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عینی شاہد نے (نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر) بتایا کہ میں ارمغان کو سال 2016 سے جانتا ہوں اور وہ میرا بہت اچھا دوست تھا جب کہ ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ عینی شاہد کے مطابق نیو ائیر پارٹی پر مصطفیٰ عامر کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا اور مصطفیٰ نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی جب کہ نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا۔عینی شاہدکا کہنا ہے کہ مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں...
    ایف آئی اے نے این سی بی انٹرپول کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں قتل اور دہشتگردی کے 6 اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل اور محمد رمیز اشرف کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق  گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں...
    تلخ کلامی کے اثرات شروع؛ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کے مطابق صدرٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ امن پر ہے ، ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پر عزم ہونےکی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی امداد کو روک رہےہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں ، تاکہ یقینی بنایا جائے کہ یہ کسی حل میں حصہ ڈال رہی ہے۔ اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو دھمکی...
    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد امریکا نے یوکرین کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روک دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی طرف سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابظہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟ وائٹ ہاؤس ذرائع نے امداد...
    کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور مرکزی ملزم ارمغان کے شریک ملزم شیراز نے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں زیرحراست ملزم شیراز کا اعترافی بیان قلمبند کرنا ہے، عدالت درخواست منظور کرکے بیان قلمبند کرلے۔...
    لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دی۔5  دن بعد تعفن پھیلنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرکے لاش برآمد کرلی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے 6 ماہ پہلے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوتن کو سر پر بیلن مارکر زخمی کیا پھر اس کی نبض کاٹ دی اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والےکوارٹر میں پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ نے تحقیقات کاباقاعدہ آغاز کردیا۔  ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامرقتل کیس کے معاملے پرایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیا ہے مذکورہ کیس کے تناظر میں مالی امورسے متعلق بینکوں اورمالی اداروں کو ریکارڈ فراہمی کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اے ایم ایل اورسائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرکراچی کے اہل کار مشترکہ تحقیقات بھی کریں گے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے داخلہ کے احکامات پرسائبر کرائم کے3 افسران پرمشتمل تحقیقاتی ٹیمم بھی قائم کی گئی ہے۔
    متحدہ عرب امارات میں بھارتی نژاد 33 سالہ خاتون کو چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پھانسی ملنے سے مودی حکومت بے خبر تھی یہاں تک کہ خاتون کے والد نے عدالت سے رجوع کیا۔ خاتون کے والد شبیر خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کی بیٹی دسمبر 2021 میں ابوظہبی گئی تھی اور اگست 2022 میں اس کے آجر نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ میری بیٹی اپنے آجر کے بیٹے کی نگہداشت پر مامور تھی اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے باعث بچے کی 7 دسمبر 2022 کو موت ہو گئی تھی۔ عدالت میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا گیا جس میں مبینہ طور پر شہزادی خان کو شیر خوار کے قتل کا اعتراف...
    کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے  احتجاج سے روکنے کی  کوشش کی۔  تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق کم سن صارم  کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔  دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں...
    مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کے شاہانہ طرز زندگی اور اپنے دوست مصطفیٰ عامر کے قتل تک کے حیران کن واقعات کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کراچی کے خیابان مومن کے ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، بنگلے میں شیر کے 3 بچے  بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے جبکہ بنگلے میں 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے منشیات منگوانے پر 2019...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں  پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،  گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
    ---فائل فوٹوز پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے گواہ ملزم شیراز کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت میں ملزم شیراز نے بیان میں کہا ہے کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو میرے سامنے لوہے کی راڈ سے قتل کیا، لاش ٹھکانے لگانے کے لیے مجھے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ بلوچستان لے کر گیا، میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم شیراز نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ مصطفیٰ قتل کیس، ملزمان نے واردات کس طرح...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملزم شیراز نے اعترفِ جرم سے انکار کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو  مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔ دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)کراچی ڈیفنس میں مصطفی عامر کو کیسے قتل کیا گیا،ملزم ارمغان سے کی گئی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا تھا جہاں 30 سے 40 لوگ کام کرتے تھے،شیراز نامی شخص ملزم ارمغان کا بچپن کا دوست تھا۔ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان نے اپنے بنگلے پر پارٹی رکھی تھی جس میں رات 12 سے 3 بجے تک شیراز بھی موجود تھا۔ پارٹی سے قبل زوما نامی خاتون بھی ارمغان کے بنگلے پر آئی مگر تلخ کلامی کے بعد وہ وہاں سے چلی گئی۔بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے۔ملزم ارمغان کے بنگلے میں 30 سے...
    کراچی: کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔ ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
    پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے ساحر حسن کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سینئر اداکار نے اس معاملے کو ایک ’’سوچی سمجھی سازش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ ساجد حسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’’میرے بیٹے ساحر کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوایا گیا۔ یہ دوسری بار ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ کیا میں اسے اتفاق کہوں یا سازش؟‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چار سال قبل بھی اسی طرح کی کوشش...
    فائل فوٹو مصطفیٰ عامر  قتل کیس میں ملزمان نے واردات کس طرح انجام دی؟ کب کیا ہوا؟ ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، ملزم کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئِے تھے، 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے، بیرونِ ملک سے منشیات منگوانے پر 2019ء میں کسٹم نے ارمغان پر مقدمہ درج کیا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کے مقدمے میں ملزم ارمغان نے ضمانت کروا لی...
    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2016 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گوجرہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے...
    لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون  نے سوتن کو قتل  کرکے اس کی  لاش  بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔  رپورٹ کے مطابق پولیس  نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا،  مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں ممنوعہ اسلحے کی سمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ملزم ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ سنائپر گن برآمد ہوئی تھی ، ایم پی گن اور رائفل بھی ملی تھی ، ملزم سے سنائپر،ایم پی گن،رائفل،نائن ایم ایم کی...
    ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے مزید شواہد کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم جلد ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام...
    ولادیمیر زیلنسکی ‘ یوکرین کا مقبول صدر ہے۔ بنیادی طور پر اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںہے۔ ڈراموں اور فلموں میں درمیانے درجہ کا جگت باز اور کامیڈین تھا۔ 2019 میں یوکرین میں الیکشن منعقد ہوئے جس میں زیلنسکی نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ وہاں کے شہریوں کے لیے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔ 2022 میں متعدد وجوہات کی بنا پر روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ صرف ایک وجہ عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ زیلنسکی ‘ اپنے ملک میں نیٹو کے ذریعے ‘ ایٹمی میزائل لگانے پر تیار ہو چکا تھا۔ یعنی یوکرین‘ روس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا تھا ۔ سب لوگ یہ بھی بھول گئے کہ...
    گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کو قتل کردیا گیا جس پر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں دیرینہ دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد کو قتل کردیا گیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع کی ناکہ بندی کر دی ہے جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے تمام لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ دوسری جانب، آئی جی پنجاب نے گجرات واقعے کا نوٹس...
    کراچی: مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم جلد ہی ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی اور وہاں سے مزید شواہد جمع کرے گی۔...
    کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے خلاف وکیل کو دھمکیاں دینے کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری پولیس کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف سیف ایڈووکیٹ نامی وکیل کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں اپریل 2024 میں درج ہوا تھا۔ مدعی کے مطابق ملزم ارمغان نے اپنے خلاف مقدمات میں پیش ہونے پر انہیں دھمکیاں دی تھیں۔ مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ 22 اپریل 2024 کو ملزم ارمغان نے واٹس ایپ پر انہیں میسجز کیے تھے اور دھمکی دی تھی کہ اگر کیس سے پیچھے نہ ہٹے تو انہیں قتل کردیا جائے گا...
    لندن: ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا برطانیہ پہنچنے پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات میں دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی امداد کا مناسب شکریہ ادا نہیں کر رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو آئندہ کسی بھی امداد کے لیے امریکی شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں: تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا امریکا کے دورے کے بعد زیلنسکی برطانیہ پہنچے جہاں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے...
      مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا، صوبائی وزیرداخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، گورنر سندھ ڈمپر حادثات میں گورنر سندھ کا مرنے والوں کے لواحقین کوایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان، روزانہ قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا، پر یس کانفرنس گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی...
    کراچی میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق شاہ زین مری بھی منشیات کی خریداری میں ملوث نکلا۔ گرفتار ملزم ساحر حسین کی تفتیش کے دوران شاہ زین مری کا نام سامنے آیا ہے، جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم اس معاملے کی مزید گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کے دھندے میں خوشحال گھروں کے نوجوان بھی ملوث پائے گئے ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پر شکنجہ کس رہے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس ٹھیک سے ہینڈل ہوا تو منشیات کا...
    لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت  درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی،  نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس  نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
    ALIGARH: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ...
    سٹی42:  جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔ جے یو آئی کے ترجمان نے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔  اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی  شہادت افسوسناک ہے، جے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش  انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا...
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے ملازمین کے بیانات کے علاوہ بھی ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی مقدس حیدر نے کہا کہ مصطفیٰ قتل کیس میں ہم اغوا اور قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کیس کو 8 سے 10 دن میں ٹریک کیا گیا، ہمیں تفتیش میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، ارمغان کے ملازمین کے 164 کے تحت بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ ارمغان کیخلاف گاڑی کی خرید و فروخت پر شہری کو گھر بلاکر تشدد کرنے کا مقدمہ درج ملزم ارمغان اپریل 2024 سے مقدمے میں مفرور تھا، وکیل مدعی نے ملزم...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ’ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔‘ واضح رہے جمعہ کو واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ دونوں صدور کے درمیان گرما گرمی کے بعد ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس میں...