مصطفیٰ عامر قتل معاملہ، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے جمعہ کو قائمہ کمیٹی میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
آئی جی سندھ کمیٹی کو کراچی سی پی او آفس میں کیس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے، کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو بھی طلب کرلیا، ذیلی کمیٹی کے سامنے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیکرٹری بھی پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے مصطفی قتل کیس میں آئی جی سندھ کو جمعہ کو طلب کرلیا۔ آئی جی سندھ کمیٹی کو کراچی سی پی او آفس میں کیس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے، کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو بھی طلب کرلیا، ذیلی کمیٹی کے سامنے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیکرٹری بھی پیش ہوں گے۔
قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی کنوینئر عبدالقادر پٹیل اور دیگر اراکین آئی جی سندھ سے کیس کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر سوالات کریں گے۔ کمیٹی کنوینئر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح سے معاشرے کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑیں گے، نوجوان نسل کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتا ہے حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق کراچی سی پی او آفس میں اجلاس ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس : ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ ونگ نے تحقیقات شروع کردیں
کراچی:مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ نے تحقیقات کاباقاعدہ آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامرقتل کیس کے معاملے پرایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیا ہے مذکورہ کیس کے تناظر میں مالی امورسے متعلق بینکوں اورمالی اداروں کو ریکارڈ فراہمی کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
اے ایم ایل اورسائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرکراچی کے اہل کار مشترکہ تحقیقات بھی کریں گے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے داخلہ کے احکامات پرسائبر کرائم کے3 افسران پرمشتمل تحقیقاتی ٹیمم بھی قائم کی گئی ہے۔