لاہور: خاتون نے سوتن کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دی۔
5 دن بعد تعفن پھیلنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرکے لاش برآمد کرلی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے 6 ماہ پہلے دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوتن کو سر پر بیلن مارکر زخمی کیا پھر اس کی نبض کاٹ دی اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والےکوارٹر میں پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
لاہور:لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔
پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ کارروائی بھی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔