2025-04-16@19:24:38 GMT
تلاش کی گنتی: 729
«وفاقی ملازمین»:
(نئی خبر)
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرےگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے گوادر پورٹ کی افادیت سے آگاہی کے حوالے سے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گودار پورٹ کے حوالے سے بہترین مارکیٹنگ اور آگاہی کی حکمت عملی بنائی جائے اور گوادر پورٹ کے حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم...

وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت وزیراعظم نے گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو کہ گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج...
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس موقع ملک بھر میں 5فروری کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے. اس کا مقصد کشمیریوں کے حق...
جشن ولادت حضرت عباس (ع) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام شجاعت، وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ انکی شخصیت ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جشن ولادت باسعادت حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ امام صادق علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت، وفاداری...
وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بلاشبہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس، مساجد اور علماء کا بنیادی کردار رہا ہے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین جامعہ محمدیہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس کے زیرِ انتظام امتحانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وفاق المدارس کے تحت قائم امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ق لیگ کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی: چوہدری سالک حسینمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے صدر کو غیر قانونی طور پر...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس...

غیر معمولی سپیڈ، 72 روز کی ریکارڈ مدت میں سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل، کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر معمولی سپیڈ۔ اعلیٰ معیار۔ 72 روز کی ریکارڈ مدت میں 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میگا پراجیکٹ کا کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے، جو 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے۔ یہ انٹرچینج سرینہ ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک...
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ـــ فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کا سایہ چھٹ چکا ہے۔لاہور میں اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ایک ایسے وزیرِ اعظم کو سزا ہوئی ہے جو تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ کر کھا گیا تھا ۔ پیکا ایکٹ کی متنازع شق بتائیں، بات کرنے کو تیار ہیں، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے، ایکٹ کی متنازع شک بتائیں تو بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیرِ اعظم چیزیں بیچتا تھا...
علامہ آغا سید مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی...
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق پورے ملک کا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں یک بلوچی اورایک سندھی بولنے والاجج آیاہے،وفاق پورے ملک کا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔سلام آباد وفاق کی علامت ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے معاملے کو مکس نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا۔یہ ٹرانسفرز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پریس ایسوسی ایشن حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے،صوبوں سے وفاق میں ججوں کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، ایک بلوچی بولنے والا جج آیا، سندھی بولنے والا آیا،ان کاکہناتھا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا،وفاق پورے ملک کا ہے،آرٹیکل 200کے تحت اچھا اقدام ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں،اسلام آباد میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی...
منڈی بہاﺅالدین(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ پیمرا کے ڈی جی (لیگل) طاہر فاروق تارڑ کے بڑے بھائی مختار احمد تارڑ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے طاہر فاروق تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ مختار احمد تارڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، یہ اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، اور ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے، انسداد پولیو مہم کے ذریعے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ پاکستان کے کروڑوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وفاق المدارس کے تحت قائم شدہ 3 امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دینی مدارس اور نیو ٹیک کے اشتراک سے مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کیلیے مختلف کورسز کرانے کا بھی اعلان کیا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کاکہنا ہےکہ ملک سے “پنکی، گوگی اور کپتان” کی نحوست کا سایہ ختم ہو چکا،”عمران خان توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتا تھا، اسی لیے آج جیل میں بیٹھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پورا ٹولہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اب کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملنے والا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کا پورا ٹولہ کرپشن میں رنگا ہوا ہے، صرف ایک شخص کی رہائی کے لیے یہ لوگ ملک دشمنی پر اترےہوئے ہیں، ساری چیزیں عیاں ہونے کے بعد اب کسی کوبھی کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ملک...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر اہم افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں...
حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔محسن نقو ی کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا، دونوں رہنماؤں کا ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار ، ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے...
وفاقی وزیر احسن اقبال برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کر رہے ہیں
اسلام آباد:وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پروزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ سی ایم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کر دیا گیا۔ مراسلہ میں گزشتہ 1 سال میں ہونے والے ریفارمز پرعمل درآمد رپورٹ طلب کر لی، ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں گئیں جبکہ وزارتوں اور اداروں کی طرف سے 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مراسلہ میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے اور وزارتیں پالیسی میں تبدیلی، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ،...

وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے
وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، کیا کھویا کیا پایا؟ وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے...
پشاور:صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا، خیبر پختونخوا ( کے پی کے) حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا، چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہاکہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے گا، شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا...
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز
راؤ دلشاد : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات، چیمپنز ٹرافی اورامریکہ کے دورے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کااہم امور پر تبادلہ خیال کیا،محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی،امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا،محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں پربھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی دو فیصد تک کمی کردی تاہم سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس، اکاونٹس، سروہ اسلامک ٹرم اکاونٹس، سروہ اسلامک سیونگ اکاونٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافعے کی شرح 12 فیصد سالانہ سے کم کرکے 11.88 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔ مزیدپڑھیں:سولر انرجی میں پاکستان کا انقلابی قدم
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ سے معیشت کے ثمرات جڑے ہوئے ہیں اور بہت سی اس سے کہانیاں جڑی ہوئی ہیں۔ چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا جہاں پہلی فلائیٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کیلیے قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سفیر عمومی سلمان احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔ جامع مشاورت، ماتحت محکموں کے دائرہ کار اور عوامی پالیسی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ سفارشات مرتب...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف و صحافی اور یوٹیوبرعظمت خان کو گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گورنرہا ؤس کراچی میں منعقدہ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے کنووکیشن میں ایم اے صحافت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ عطا کیا ہے۔واضح رہے کہ عظمت خان نے 2016 میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔لیکن گزشتہ 9 برسوں سے یونیورسٹی کے کنووکیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ کنووکیشن میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ودیگر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان،کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفبا ری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ وفاق اور صوبوں کے تعاون ہی سے ممکن ہو سکتا ہے۔ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جس میں پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں کمی کا رجحان انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انسداد پولیو مہم میں اہم کامیابیاں اجلاس میں دی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پزیرائی کی، کہا کہ پولیو کیسز میں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ۔ ایک برس پرانے قتل...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نےپولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پذیرائی کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کیسز میں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت...
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سابق وزیر ہوا بازی کے پی آئی اے سے متعلق متنازع بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی جو کہ مذکورہ مبالغہ آرائی پر مبنی بیان کے محرکات کا پتا چلائے گی اور اس بیان کے نتیجے میں قومی ائیر لائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈینینس (Off sthe Grid Captive Power Plants Levy...
سٹی 42 : وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی آرڈیننس (Off s the Grid Captive Power Plants Levy Ordinance) 2025 کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں صوبائی کوٹہ میں 25 فیصد کمی کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزارت قانون انصاف کی جانب سے 2020 میں پارلیمنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائین کے پائلٹس کے حوالے سے دئے...
وفاقی کابینہ نے ماضی میں سابق وفاقی وزیر ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے پائلٹس کے حوالے سے دیے گئے بیان کا جائزہ لینے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقدہ ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم وفاقی کابینہ کو وزارت قانون انصاف کی جانب سے 2020 میں پارلیمنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے پائلٹس کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز...
— فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں آئی جی کی تعیناتی کے معاملے پر صوبائی و وفاقی دونوں حکومتیں ایک پیج پر آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی ذوالفقارحمید کی تقرری پر کے پی اور وفاقی حکومت دونوں کی مرضی شامل ہے۔ذوالفقارحمید کا نام کے پی حکومت کے تجویز کردہ ناموں میں تیسرے نمبر پر تھا، وفاقی حکومت ذوالفقار حمید کو تعینات کرنے کی زیادہ خواہش مند تھی۔ آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاوپر چاہتے تھے کہ کے پی کا ہی کوئی سینئر افسر آئی جی پولیس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا،چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے فنشنگ کے کام کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے،ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کرکے ٹریفک کے...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا، مڈل ایسٹ گرین منصوبہ کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری ایجنڈا میں شامل ہے۔ قومی ایئر لائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بارے میں بیان کی وجوہات جاننے کیلئے قانونی کارروائی بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سید محسن رضا نقوی نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اپنے حالیہ دورہِ امریکہ کے دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے محسن نقوی کی امریکہ میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاکھوں وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلےگھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینےکی آفر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ رضاکارانہ استعفےکے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی آفر 6 فروری تک ہے، جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے طلب کر لیا جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی الاٹ لائسنسز کے بارے میں بیان کی وجوہات جاننے کیلئے قانونی کارروائی کا ایجنڈا شامل ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ یورپی یونین کا وفد کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرینا چوک انڈر پاس پروجیکٹ کا دورہ کر رہے ہیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو صبح 11 بجے ہوگا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے پائلٹس سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹہ...
فرانس میں شدید بارش کے بعد رہایشی علاقہ زیر آب آگیا ہے پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں سمندری طوفان ہرمونیا کے دوران شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مغربی فرانس کے کئی علاقوں میں سیلاب کا ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ وینس کے علاقے میں سیلاب کا 40برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سینٹ مارٹن کینال کے اطراف رہنے والے 400افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیاہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح11بجے ہوگا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائیگا۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ پی ٹی آئی دورحکومت میں پی آئی اے ہوابازوں سے متعلق بیان کی تحقیقات پرغورکرے گی اورمڈل ایسٹ گرین اینشی ایٹوچارٹرکی منظوری دے گی۔ کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پرٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم اورایکس سروس مین کے لیے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پرغورکرے گی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اوراحتساب عدالت نمبر3 کی تشکیل نوکی سمری پربھی غورکیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی اورقومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے ہوابازوں سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین اینشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی۔ ایکس سروس مین کے لئے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس واجبات کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا، دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے ہوابازوں سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین اینشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی۔ ایکس سروس مین کے لئے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس واجبات کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا، دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ آفر 6 فروری تک رہے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ملازمین کو ایک میل موصول ہوئی ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی محکمے کی مشیر کی جانب سے تقریبا 20 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین کو ای میل بھیجی گئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد ملازمین حکومت کی آفر کو قبول کرسکتے ہیں جو تقریباً 2 لاکھ ملازمین بنتے ہیں جس...
کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی، یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔ کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔میئر کراچی کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے اسکول ایجوکیشن کے محکموں میں متعدد تدریسی ملازمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت نے ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (بی پی ایس 14) کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے۔ کل اسامیوں کی تعداد 257 ہے جن میں 212 مرد اور 45 خواتین شامل ہوں گی۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں (چھاؤنیوں/گیریژنز) میں مستقل اسامیوں کے لیے مطلوبہ تعلیمی قابلیت، کوٹے اور عمر کے معیار پر پورا اترتے والے پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی اور درخواست کی فزیکل (ہارڈ) کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔ درخواست جمع کرانے سے پہلے امیدواروں کو...

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے بی جی آئی جینومکس گروپ (ساؤ تھ ایشیا) کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے بی جی آئی جینومکس گروپ (ساؤ تھ ایشیا) کے وفد نے ڈاکٹر وانگ جیانگ کی قیادت میں ملاقات کی ۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں فوڈ سکیورٹی ،جینومیکس اور زرعی شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور تحقیق نا گزیر ہے ،بی جی آئی کے ساتھ مل کر جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ سے پیدا وار میں اضافہ ہو گا اور فصلوں کو موسمی تغیرات سے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
امریکا میں وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے تلوار چلادی۔ وائٹ ہاؤس نے وفاقی ملازمین سے کہا ہے کہ جسے نوکری چھوڑنی ہے چھوڑ دو، معاوضہ دیدیا جائے گا۔ پرسنل مینجمنٹ سے متعلق وائٹ ہاؤس کے دفتر کی جانب سے سویلین حکومتی ملازمین کو جاری دھماکا خیز اِی میل میں نوکری چھوڑنے کا آسان نسخہ بتادیا گیا ہے۔ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ جنہیں نوکری چھوڑنی ہے، وہ ای میل کا جواب دیں اور اپنی مرضی کا اظہار کردیں۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ چھ فروری تک اس پیش کش کا فائدہ اٹھانے والوں کو اسکا فائدہ بھی دیا جائے گا۔ تاہم مینجمنٹ کے ترجمان نے واضح کیا...
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ چین کی اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی کو لاحق مضمرات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس بریفنگ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی فنڈنگ کی بندش عارضی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا ہے۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورس کرنے والے طلبا کو جامعہ کراچی کی ڈپلومہ کی ڈگری دی جائےگی۔انھوں نے کہ گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کیا، واضح رہے کہ جامعہ اردو کا جلسہ تقسیم اسناد منگل کو گورنر ہائوس میں منعقد ہوا۔ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے موقع پر گورنر کا مران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک جماعت نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر ہاؤسز کو جامعات میں تبدیل کریں گے۔گورنر سندھ نے کہا اس جماعت نے ساڑھے تین سال کچھ نہ کیا، ہم نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھولے، پچاس ہزار طلبا کو آئی ٹی کورسز کروا رہے ہيں۔وفاقی...
کراچی(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فروری میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کا انتظام سندھ حکومت کو منتقل کرنے کیلئےرسمی کارروائیاں مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز بھی سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو منصوبے کے معاہدے میں اصلاحات کیلئے قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبہ جنوری...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا تھا۔(جاری ہے) تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔ تاہم اب وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔ اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس آج طلب کیا تھا، لیکن ان کی ذاتی اور حکومتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ اس سے قبل 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیت کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت نے اشتہار کے ذریعے محکمہ تعلیم کے لیے سینکڑوں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کنٹونمنٹ اور گیریزنز میں واقع اسکولوں کے لیے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز بی پی ایس۔14 میں 257 نئی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ان آسامیوں میں سے 212 مردوں کے لیے جبکہ 45 خواتین کے لیے مختص ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:اسٹریٹ اسکول کا بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کا کارگر انداز وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ان آسامیوں کے لیے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ یونیورسٹیوں سے بی ایس کی ڈگری لینے والے امیدوار اہل ہوسکتے ہیں۔ امیدواروں کی عمر 18 سے 30 سال ہونی چاہیے۔ امیدوار آسامیوں کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہونا تھا، تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ مزید :
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا اور الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان...
سوات: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات اور ججوں کی تعداد میں اضافہ موجودہ حکومت کارنامہ ہے، پشاور ہائی کورٹ بار مینگورہ بنچ میں وکلاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں وکلاء اور بارز نے مثبت کردار اداکیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بنانے کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے، وکلاء نے ملک بنانے اور سلامتی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ عدالتوں میں زیرالتوا کیسوں کے تیزرفتارٹرائلز سے انصاف کے تقاضے پورے ہورہے ہیں،دہشت گردی ملاکنڈڈویژن میں سب سے بڑا چیلنج ہے،بے پناہ قربانیوں کی بدولت قائم امن پر کوئی سمجھوتہ...
گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھا گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک...
ہیوسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس مین اور فنانشل سروسز کمیٹی کے اہم رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین گرین کو افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دراندازی اور دہشت گردی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کانگریس مین گرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے فلسطین کے مسئلے پر کانگریس مین گرین کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فلسطین کے لیے مضبوط آواز قابل تحسین ہے، اور ان کے اس موقف کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )رائٹ سائزنگ کے باوجود وفاقی حکومت کے اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں خالی ہیں رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی ملازمین کے بارے میں تازہ ترین سالانہ شماریاتی رپورٹ برائے 2022-23 میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وفاقی حکومت اور اس سے منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کی کل منظور شدہ تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 619 سے زائد ہے لیکن مالی سال 23-2022 تک اس کے ملازمین کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 610 تھی. جن میں سے تقریبا آدھے عہدوں (زیادہ تر وفاقی حکومت میں ) کو حال ہی میں ختم کر دیا گیا تھا جب کہ کارپوریشنز اور خود مختار اداروں کو اس سے کوئی فرق نہیں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔دورہ امریکہ کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف...
لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک دشمن مخالفین ہمارے خلاف پراپیگنڈاکر رہے ہیں، میں نے امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا کے دورے کو مخالفین غلط رنگ دے رہے ہیں، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دورہ امریکا کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جہدوجہدتیز کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پراپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیاگیا، ایسے پروپگنڈے سےفرق نہیں پڑتا، پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا...
کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرادیے لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اور تاجروں کی اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو میں تمام شرکاء نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘
موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے۔ یہ تیز اور عجیب بھی ہے۔ اسکی طوفانی آمد نے سب کچھ بدل دیا ہے ۔ وقت بدل گیا ہے۔ رواج اور مزاج بدل گئے ہیں۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی نے سب کو موبائل فون کی ڈبیا میں بند کردیا ہے۔ اس ڈبیا کے دلفریبی نے اکثریت کو اسیر بنا لیا ہے۔ اس کے دامن کی رنگینی ،رونق اور روشنیوں نے چشم و اذہان کو جکڑ لیا ہے ۔بظاہر حقیقی دنیا میں موجود انسان دراصل ذہنی طور پر اک الگ دنیا میں رہنے لگا ہے۔حقیقی دنیا میں اس نے اک ورچوئل یا مصنوعی دنیا بنا لی ہے ۔ جس کی کشش اور گہرائی میں اکثریت غرقاب رہتی ہے۔ حقیقی ماحول پر مصنوعی ماحول چھا گیا...
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بارش سے بجھنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ پہلے ہی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہرہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے، آگ کے باعث لاس اینجلس سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔ سوڈان ، سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ ، 67 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے بتایا کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائےگا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھے اس سال ائرکنڈیشنڈ دیا جائے گا، گزشتہ برس حجاج نے منی...
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا گیا اور آئینی طور پر ضم اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر کمیٹی کا قیام آئین اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں مزید لکھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس متنازع...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ وفاق ضم اضلاع کے پورے پیسے نہیں دے رہا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کےپورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا، آئین کے مطابق ضم...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یونی ورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات اُن کے لیے باعث مسرت ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا، یونیورسٹی آف لندن کے المنائی نیٹ ورک نے گزشتہ کئی دہائیوں میں مسلسل ترقی کی ہے اور توقع ہے کہ یہ مستقبل میں بھی مزید کامیاب مراحل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونی ورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے۔یونی ورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات اُن کے لیے باعث مسرت ہے.انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونی ورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا۔ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی ڈیڈلائن کو سنجیدہ نہیں لیتا، وزیر اطلاعات عطا تارڑعطا تارڑ نے کہا کہ نو مئی کے فیصلے عجلت...

یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک کے اہم شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک، یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورکی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں، یوٹیلیٹی سٹور کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے مشاورت کی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کے لئے کمیٹی...

ڈیووس:عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
ڈیووس:عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
کوئٹہ: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادر خان کاکڑ کی قیادت میں وفد جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ ، امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے ملاقات کررہاہے لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے سندھ، بلوچستان کے دورہ اور اسلام آباد میں لاہور میں سیاسی مشاورت اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ریاستی سیکورٹی ادارے سنجیدگی کی بجائے مفاداتی اور طاقت و قوت کے استعمال پر انحصار کررہے ہیں۔ریاست کا یہ رویہ بلوچستان میں بڑی بے چینی کا ذریعہ ہے۔فیڈریشن آئین کے مطابق ریاست کی اکائیوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور صوبوں کی شکایات کا ازالہ...
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے )اب مزید کوئی معاہدے کرنے کی مجازنہیں ہوگی۔ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جلد نجکاری کی لسٹ میں آرہی ہیں۔وزیرتوانائی سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے ملاقات کی۔ پاور ڈویژن اور ورلڈ بینک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس خان لغاری نے عالمیبینک کو اسمارٹ میٹرنگ کی تنصیب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔اس موقع پر وفاقی وزیربرائے توانائی اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی سہولت پیکج کی وجہ سے طلب میں سات فیصد اضافہ ہواہیاسمارٹ میٹرنگ سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا غیرمنصفانہ لوڈ مینجمنٹ...
اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری،وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزارت قانون نے سلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بطوررکن تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کی جانب سے صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اورسید عتیق الرحمان بخاری کو بھی اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور اراکین تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی...

وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت اجلاس ،شزا فاطمہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے اہم تجاویز پیش کیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر نگرانی ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عالمی یوم تعلیم کی تقریب سے خطاب ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ہر دور میں تعلیم پر فنڈز بڑھاتے ہیں، سال 2013 تا 2018 اعلیٰ تعلیم کے لئے فنڈز دگنا سے زیادہ کئے۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان کا چار سالہ دور منصوبہ بندی کے بغیر گزرا، ”اڑان پاکستان“ پروگرام میں تعلیم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کا اظہار کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کشمیر یکجہتی کے لیے تیسرے بین وزارتی اور بین الصوبائی رابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں بھارتی جیلوں میں قیدہیں اور ہزاروں کی تعداد بچے یتیم ہوگئے ہیں ۔ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ...