Jasarat News:
2025-01-30@15:11:45 GMT
فرانس میں طوفان ہرمونیا سے شدیدبارش اور سیلاب ‘نظام زندگی مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فرانس میں شدید بارش کے بعد رہایشی علاقہ زیر آب آگیا ہے
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں سمندری طوفان ہرمونیا کے دوران شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مغربی فرانس کے کئی علاقوں میں سیلاب کا ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ وینس کے علاقے میں سیلاب کا 40برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سینٹ مارٹن کینال کے اطراف رہنے والے 400افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیاہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مغربی ہواﺅں کے اثرات لاہور میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )ملک بھر میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئیں محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے.(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں یکم اور 2 فروری کو بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، 2 فروری تک لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کاکم سے کم درجہ حرارت 9جبکہ زیادہ سے زیادہ 21ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پشیگوئی ہے، دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں ہلکی بارش اور پہاڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے. سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے. ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، سوات میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا پشاور میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے سے سردی کی شدت بڑھ گئی دیر، چترال اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کردی گئی زیارت، پشین اور ژوب میں بھی ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے.