چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پریس ایسوسی ایشن حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے،صوبوں سے وفاق میں ججوں کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، ایک بلوچی بولنے والا جج آیا، سندھی بولنے والا آیا،ان کاکہناتھا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا،وفاق پورے ملک کا ہے،آرٹیکل 200کے تحت اچھا اقدام ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں،اسلام آباد میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔
ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا : عطا تارڑ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان اسلام ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ، اضافے کا اطلاق آج 14 اپریل سے ہو گیا۔
1000 سی سی تک کی گاڑی کی ٹرانسفر فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 2750 روپے ، 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے 5500 ، جبکہ 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی منتقلی فیس 3000 سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق پہلی مرتبہ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد کر دی گئی ہے۔ 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی پر 2500 روپے ، 50 سے 100 کلو واٹ پر 5500 جبکہ 100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی پر 10 ہزار روپے کی فیس لاگو کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں 200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 روپے سے بڑھا کر 550 روپے، 200 سے 400 سی سی کی فیس 1000 اور400 سی سی سے زائد موٹر بائیک کی منتقلی فیس 1500 روپے مقرر کر دی گئی۔تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقرر کردہ اکاونٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرانسفر سے پہلے نئی فیسوں کا خیال رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا مالی پریشانی سے بچا جا سکے۔