اسلام کی ترویج و اشاعت میں مدارس و علما کا بنیادی کردار ہے: چوہدری سالک
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بلاشبہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس، مساجد اور علماء کا بنیادی کردار رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین جامعہ محمدیہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس کے زیرِ انتظام امتحانات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے وفاق المدارس کے تحت قائم امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے صدر کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا اپنا نصاب ہے جو انتہائی پاکیزہ اور نورانی ماحول میں پڑھایا جاتا ہے، موجودہ دور میں صحیح اسلامی علوم اِن ہی مدارس میں پڑھائے جاتے ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مدارس میں طالبات کی تعداد طلبہ سے زیادہ ہے، وفاق المدارس کا تعلیمی اور امتحانی نظام انٹرنیشنل معیار سے ہم آہنگ ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، میری وزارت کے دروازے علمائے کرام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر
پڑھیں:
چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔
صحافی برادری چاہتی ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح مریم نواز خود کریں: صدر لاہور پریس کلب
مزید :