Express News:
2025-02-02@14:48:28 GMT

ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ 

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ 

زرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی  نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر آئے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر

پڑھیں:

سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار

اسلام آ باد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 3 ملکی ون ڈے سیریزکے لیے پاک فوج اور رینجر زتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرزکی تعیناتی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی درخواست پر سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جس کے فوری بعد ملک میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ،اہم تبادلے متوقع
  • ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع
  • آذربائیجان سے 2ارب ڈالر کے معاہدے ، موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
  • آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15معاہدوں پر کام ہو رہا ہے، سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے ، موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ متوقع ہے، عبدالعلیم خان
  • سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار
  • ’’کرپشن کی تو اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘ سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ
  • ایف بی آر میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کےبڑے پیمانے پر تبادلے
  • ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھ گئی
  • ’’کرپشن کی تو اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ