وفاقی وزیرداخلہ کا 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا،چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے فنشنگ کے کام کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے،ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پرآگئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، محسن نقوی
فائل فوٹو۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، سرحدوں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت میں الیکشن سمیت دیگر معاملات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس معاملے میں بھارت ملوث تھا جلد ثبوت سامنے رکھیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ چند روز میں ثبوت سمیت تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اگر ایران نے ثالثی کی کوشش کی تو مثبت ردعمل دیں گے، ثالثی کے معاملات کا انحصار کشیدگی کی صورتحال پر ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب بھارت نہیں جائے گی۔