وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت وزیراعظم نے گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو کہ گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے گوادر پورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ 50،000 ڈیڈویٹ ٹنیج تک کے جہازوں کے لئے خلیج فارس تک کم خرچ اور کم وقت میں رسائی مہیا کرنے اور خلیجی ممالک تک ٹرانس شپمینٹ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مزید برآں یہ بندرگاہ بلوچستان کے کان کنی اور ایکواکلچر کے شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس بندر گاہ سے چین کے مغربی علاقے اور وسطی ایشیائی ریاستیں مستفید ہو سکیں گی۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گوادر فری زون کو تمام وفاقی، صوبائی اور لوکل ٹیکسوں سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ گوادر فری زون کے رولز بھی بنائے جا چکے ہیں۔
اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ 2018 سے 2022 کے دوران گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برتی گئی جس سے بندرگاہ کی گہرائی شدید متاثر ہوئی تاہم 2022-23 میں گودار پورٹ کی ڈریجنگ کا کام مکمل کر لیا گیا جس کے بعد گوادر پورٹ کی گہرائی بحال ہو چکی ہے ۔گوادر پورٹ پر تمام یوٹیلیٹیز کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گوادر میں عوامی فلاح کی کئی منصوبے بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں پاک- چین فرینڈ شپ اسپتال ، گودار انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، پاک-چین پرائمری اسکول، گوادر لائیو لی ہڈ پراجیکٹ، گوادر فشریز پراسسینگ اینڈ ایکسپورٹ زون اور گوادر سولر پارک وغیرہ شامل ہیں-اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حکومت گودار کو پاکستان ریلویز کی مین لائین M-4 سے منسلک کرنے کی لئے ریل لنک پر کام کر رہی ہے ۔ گوادر سے کوئٹہ شاہراہ 2018 میں مکمل کی جاچکی ہے، جس سے تربت، ہوشاب اور پنجگور سمیت دیگر علاقے بھی مستفید ہورہے ہیں
مزید برآں موٹر وے ایم 8 (گوادر-ہوشاب -رتو ڈیرو)کے بقیہ حصے کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے تاکہ گوادر کو سکھر سے منسلک کیا جاسکے ۔ گوادر اور کوئٹہ کا رابطہ مزید بہتر بنانے کے لئے نوکنڈی سے ماشخیل تک سڑک زیر تعمیر ہے جبکہ ماشخیل سے پنجگور تک سڑک پر کام کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔ گودار ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ گودار سیف سٹی کے حوالے سے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ پر کارگو انسپکشن کی سہولت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم نے بریفنگ کو سراہا.

اس موقع پر وزیر اعظم نے گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کے حوالیسے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو کہ گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ وزیر اعظم نے گوادر پورٹ کی افادیت سے آگاہی کے حوالے سے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ گودار پورٹ کے حوالے سے بہترین مارکیٹنگ اور آگاہی کی حکمت عملی بنائی جائے اور گوادر پورٹ کے حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ وزیر اعظم نے گوادر پورٹ سے کی جانے والی درآمدات اور بر آمدات کی تفصیل بھی طلب کر لی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لئے فوری اقدامات کی ہدایت وفاقی کابینہ کا اجلاس اعظم نے گوادر پورٹ گوادر پورٹ کی اجلاس کو مزید کی زیر صدارت کے حوالے سے وفاقی وزیر کرنے کی کیا جا کے لئے

پڑھیں:

چین کا امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے جوابی اقدامات کرنے کا اعلان

چین کا امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے جوابی اقدامات کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔

تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ اپنے مسائل کو حل کرنے میں سودمند نہیں ہے ، بلکہ دونوں فریقوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے، اور دنیا کے لیے بھی کوئی فائدہ مند نہیں ہے۔ چین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسیاں سب سے سخت اور ان پر عمل درآمد سب سے زیادہ موثر ہے۔ فینٹینیل امریکہ کا مسئلہ ہے۔

انسان دوستی کی روح کے تحت، چین نے امریکہ کو فینٹینیل کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ہے۔ امریکہ کی درخواست پر، چین نے 2019 میں فینٹینیل سے متعلق مادوں کو سرکاری طور پر مکمل طور پر کنٹرول کرنے کا اعلان کیا، اور یہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے فینٹینیل سے متعلق مادوں کو مکمل طور پر کنٹرول کیا۔ چین نے امریکہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر منشیات کے خلاف تعاون کیا ہے اور قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو سب کے سامنے ہیں۔ امریکہ کو اپنے فینٹینیل کے مسئلے کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھنا اور اس سے نمٹنا چاہیے، نہ کہ ہر بار ٹیکس کے ذریعے دوسرے ممالک کو دھمکانا چاہیے۔

ٹیکس عائد کرنے کا عمل تعمیری نہیں ہے، اور یہ دونوں فریقوں کے درمیان مستقبل میں منشیات کے خلاف تعاون کو متاثر کرے گا اور نقصان پہنچائے گا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط اقدامات کو درست کرے، چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون کا تحفظ کرے ، اور چین۔امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند، اور پائیدار ترقی کی طرف بڑھائے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
  • وزیراعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت
  • وزیر اعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے    
  • بلوچستان مثالی عالمی اقتصادی مرکز
  • وزیر اعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • چین کا امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے جوابی اقدامات کرنے کا اعلان
  • بھارتی پورٹ پر شپمنٹ ضبط: شپنگ اور فریٹ سروس کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ