وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
وزیراعظم نےپولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پذیرائی کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کیسز میں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا۔
انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کوبتایاگیاکہ تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے، سال 2025 کے آغاز میں پولیو سے متاثرہ اضلاع خصوصاََ بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اجلاس کوبتایاگیاکہ آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیو مہم کے تمام پہلوؤں کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں کوآرڈینیٹر وزارت صحت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیو کیسز پولیو مہم
پڑھیں:
عالمی انسداد منشیات کانفرنس آج ہوگی
راولپنڈی:اعلیٰ سطح کی انسداد منشیات کانفرنس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز عالمی مندوبین کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری رہا، اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی یہ تاریخی کانفرنس منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سرحد پار مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی جانب ایک اہم کاوش ہے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر، کویت، اور جی سی سی ۔ سی آئی سی سی ڈی کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اے این ایف حکام کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد منشیات جیسے عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی روابط کو فروغ دیکر علاقائی امن کے لیے تعاون کو موثر بنانا اور منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینا ہے۔