Islam Times:
2025-04-15@09:08:19 GMT

شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو صبح 11 بجے ہوگا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے پائلٹس سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹہ کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی، ایکس سروس مین کیلئے وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دے گی، کابینہ وفاقی دارالحکومت میں طب کی تعلیم کیلئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ قومی فنڈ برائے ثقافت و ورثہ کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ پاکستان کسٹمز اور آذربائیجان کی سٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 17 دسمبر 2024ء کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانونی معاملات کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی منظوری دے گی کی سمری پر غور پر غور کرے گی وفاقی کابینہ اجلاس میں کے اجلاس

پڑھیں:

 وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں ، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے لگام دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان پرمنحصرہے کہ ہمسایہ کی طرح رہنا ہے یاتنازعات کےساتھ؟

روس نے یوکرین پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، سڑک پر ہر طرف لاشیں ، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کیلئے بیلا روس بھیجیں گے؛ وزیراعظم
  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم
  • وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات