واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بارش سے بجھنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ پہلے ہی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہرہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے، آگ کے باعث لاس اینجلس سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔
سوڈان ، سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ ، 67 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی کا موسم مزیدخشک اور سرد رہنے کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم پر مزید  پیش گوئی کرتے ہوئے کہا   کہ شہر کا  کم سےکم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کا موسم دن میں گرم اور رات میں کافی ٹھنڈا ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کا موسم مزیدخشک اور سرد رہنے کا امکان
  • کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ
  • کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • صدر ٹرمپ کاقدرتی آفات سے متاثرہ ریاست نارتھ کیرولائنا اورلاس اینجلس کا دورہ
  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں بھڑکی بے قابو آگ نے مزید 5 مقامات کو لپیٹ لیا
  • بلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثرانداز، پارہ 3.6 ڈگری کم ریکارڈ
  • ’مارچ اور اپریل میں بھی بارشوں کے امکانات بہت کم ہیں‘
  • بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، راستے بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع