اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ سے معیشت کے ثمرات جڑے ہوئے ہیں اور بہت سی اس سے کہانیاں جڑی ہوئی ہیں۔

چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا جہاں پہلی فلائیٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے اور پوری دنیا میں ایک مثال ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک ہیں، پاک چین لازوال دوستی حکومت سے حکومت اور عوام کے درمیان گہرے اور والہانہ تعلق پر مبنی ہے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ چین کے ایکسچینج پروگرامز کا چھ مرتبہ حصہ رہا، چین کے جن شہروں میں بھی گیا کبھی ملک سے باہر ہونے کا احساس نہیں ہوا، چین میں جا کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ اس بات پر خوشی اور فخر ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قراقرم شاہراہ شمال کے پہاڑی علاقوں اور ریگستانوں سے گزرتے ہوئے گوادر پر ختم ہوتی ہے جس کے بعد سمندر کا سفر شروع ہوتا ہے، ون بیلٹ ون روڈ پاک چین دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے، ہم پاک چین دوستی کے امین اور محافظ ہیں۔ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ پاک چین دوستی کو زیادہ مضبوط کر کے اگلی نسلوں تک پہنچائیں۔ پاک چین دوستی آنے والے وقتوں، بہار ہو یا خزاں، کی محتاج نہیں اور میری دعا ہے کہ یہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، ہمیشہ اچھے اور بروقت اکٹھے دیکھے ہیں، ایسا وقت بھی دیکھا جب دونوں پر مشکل آئی تو دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ کے آبائی شہر شیان کا بھی دورہ کیا، چین کے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ تعاون فراہم کیا، پاک چین دوستی کی مضبوطی میں آخری سانس تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، پاک چین دوستی۔ زندہ باد!

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک چین دوستی نے کہا کہ کہ پاک چین کے

پڑھیں:

پاک امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئےپاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس قائم

شکاگو: امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس قائم کرلیاہے،جس کا مقصدپاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینااور تاجروں کے مسائل اجاگرکرکے انہیں فوری طور پرحل کرانے کی کوششیں کرناہے۔ اس سلسلے میں شکاگومیں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں معروف بزنس مین نوید انورچوہدری کو پاکستانی امریکن چیمبرآف کامرس کا صدر اور طارق بٹ کوچیئرمین بنایاگیااوران پر اعتماد کا اظہار کیاگیا۔تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم،امریکہ کی اہم شخصیات انا والنسیا، میلیسا ایرون، فرٹز کیگی، ڈینی ڈیوس کے علاوہ معروف پاکستانیوں راناجاوید،رانازاہد،رضوان خان،چوہدری منیر،ڈاکٹرمحمدانور،آصف ملک اور ڈاکٹرآصف سمیت بڑی تعدادمیں پاکستانیوں نے شرکت ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نویدانورچوہدری نے کہاکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم چیمبرآف کامرس کے قیام میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس کا سہراطارق بٹ، قونصل جنرل، کمیونٹی لیڈرز اورتاجروں کو جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں بیٹھے ہوئے تمام افراد کاتعلق مختلف صنعتوں سے ہے لیکن اس سے پہلے ہمارے پاس کوئی باضابطہ فورم موجود نہیں تھاجہاں ہم اپنی تجاویزدے سکیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں یہ چیمبراپنافعال کرداراداکرے گا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھایاجاسکتاہے اور اس کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس فورم کے ذریعے امپورٹ ،ایکسپورٹ میں جو بھی ایشوز آتے ہیں انہیں اجاگرکرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ رابطوں کو فروغ دیاجائے گا۔اس موقع پر شرکاء نے چیمبر آف کامرس کے قیام کاخیرمقدم کرتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاکہ نہ صرف اقتصادی شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون بڑھے گابلکہ دونوں ممالک کے تاجروں کو جن مسائل کاسامناکرناپڑتاہے انہیں حل کرانے میں آسانی ہوگی۔

 

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ہمارا نظریاتی و سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ریاست پر کوئی اختلاف نہیں، گورنر سندھ
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا جماعت اسلامی کو خراج تحسین، اراکین اسمبلی کی تالیاں
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • پاک امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئےپاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس قائم
  • چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے، چینی صدر
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ
  • سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے، وزیر اطلاعات پنجاب
  • سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری