اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق پورے ملک کا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں  یک بلوچی اورایک سندھی بولنے والاجج آیاہے،وفاق پورے ملک کا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔سلام آباد وفاق کی علامت ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے معاملے کو مکس نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا۔یہ ٹرانسفرز آئین کے تحت ہوئی، ایک بلوچی بولنے والا جج آیا، سندھی بولنے والا جج آیا، وفاق پورے ملک کا ہے۔

(جاری ہے)

آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں سکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں۔ ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دونوں الگ معاملے ہیں۔ دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیئر چانس ملنا چاہیے۔ اسلام آباد ئی کورٹ کسی ایک خاص کی نہیں پورے پاکستان کی ہےاس اقدام کو ججز کو سراہنا چاہیے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہیں۔

دریں اثناءاسلام آبادہائیکورٹ میں تین نئے ججزجسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کا آغاز کردیا۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت میں وکلا کی غیرحاضری پرآرڈر میں لکھوا کہ ججزٹرانسفرکےمعاملے پر احتجاج کی وجہ سے وکیل پیش نہیں ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی کازلسٹ کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگرکے پاس تین جبکہ جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز سماعت کیلئے مقررتھے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد چیف جسٹس

پڑھیں:

فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے.فچ نے نہ صرف ریٹنگ میں بہتری کی بلکہ پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو بھی ’’مستحکم‘‘ قرار دیا ہے جو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے لیے موجودہ حکومت دن رات محنت کر رہی ہے اور ان کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہونا پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کی عالمی مالیاتی اداروں میں ساکھ مضبوط ہو گی اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنے گا جو مستقبل میں ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے حکومتی معاشی ایجنڈے کی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فچ کی ریٹنگ سے نہ صرف پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوگا .بلکہ یہ پیش رفت سرمایہ کاری، تجارتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا باعث بھی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور ریٹنگ میں بہتری سے صنعتی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور استحکام کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی تاکہ ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں معاشی صورتحال میں مزید بہتری اور استحکام متوقع ہے اور سرمایہ کاروں و مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

واضح رہے کہ فچ نے حال ہی میں پاکستان کی غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے بڑھا کر ’’بی مائنس‘‘ کر دیا ہے اور آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرانسفر ججز نے وکیل نہیں کیا، فیصلہ قبول کرینگے: اٹارنی جنرل
  • سپریم کورٹ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججوں نے وکیل نہ کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا
  • ججز سینارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ 
  • ججز سینارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ٹرانسفر ججز کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ
  • لاپتا 4افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
  • پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا آج ہوگا
  • فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے:وزیراعظم
  • اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں ہمارے سفیر، تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف