فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ 

وفاق ضم اضلاع کے پورے پیسے نہیں دے رہا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کےپورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔

اس خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا، آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع اور تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کے اختیار کی نفی بھی ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ وفاقی حکومت متنازع کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے، اپنے آئینی حقوق کیلئے صوبائی حکومت اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت ضم اضلاع کے

پڑھیں:

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ بینک کے منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا‘ گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی،عاطف خان
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کون ہیں؟
  • ضم اضلاع کے فنڈز پر تحفظات: وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزیراعظم کے نام خط
  • عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط
  • عمران خان نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے صدارتی عہدے سے ہٹا دیا
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • خیبر پختونخوا حکومت کا نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ