2025-02-11@08:10:29 GMT
تلاش کی گنتی: 12557

«شہید مظفر کرمانی»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی،ٹریفک اہلکار بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے چالان کاٹ رہے ہیں
    لاڑکانہ ،نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ مطالبات کی عدم منظوری پرا حتجاج کررہے ہیں
    کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
    کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک میں مشاعرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر کے ساتھ شعرا و دیگر کا گروپ فوٹو
    لزبن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پرتگال میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے ملاقات کی۔ فریقین نے پاکستان میں توانائی، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور روابط پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی تارکین وطن کے ذریعے عوامی رابطوں کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
    ٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، قافلے میں اشیائے خورو نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، قافلے کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خور و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں بحفاظت پہنچ چکی ہیں۔ تاجر برادری کے مطابق کانوائے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں شامل نہیں، ضلع ہنگو میں گزشتہ ایک ماہ سے 20 سے زاید پیٹرول، ڈیزل ٹینکرز اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں روک دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکورٹی کے...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر...
    کراچی : این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کیلیے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ کی جارہی ہے
    ریاض: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ خواجہ پاک سعودی بزنس فورم میں شریک ہیں
    شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
    حیدرآباد ،دریائے سندھ المنظر کے مقام پر پانی نہ ہونے کے باعث دریا کے کنارے ماہی گیروں کی کشتیاں کھڑی ہوئی ہیں
    ٹنڈوجام،صوبائی وزیر زراعت اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ میں زرعی کانفرنس خطاب اور افتتاح کر رہے ہیں
    جس نے بھی یہ بہترین آئیڈیا دیا وہ داد کا مستحق ہے، نئے نویلے قذافی اسٹیڈیم کی باؤنڈری کے ساتھ ٹیبل لگی جس پر پریس کانفرنس کیلیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی براجمان ہوئے، عقب میں اسٹیڈیم کی بہترین عمارت صاف دکھائی دے رہی تھی۔  محسن نقوی کے چہرے کا اطمینان بھی یہ بتا رہا تھا کہ وہ ٹاسک پورا کر چکے ہیں،انھوں نے صحافیوں کے سوالات پر پْراعتماد انداز میں جوابات دیے، چند قدم کے فاصلے پر سلیکٹرز بھی موجود تھے، اسی دن ٹرائنگولر سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہونا تھا۔  میڈیا کو گمان تھا کہ شاید غیراعلانیہ چیف سلیکٹر عاقب جاوید بھی گفتگو کریں لیکن وہ اور دیگر سلیکٹرز الگ ہی موجود رہے،اس دن کی سب...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکرٹری جنرل شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق چشتی ،سینئر صحافی مظہر جاوید و دیگر نے بول نیوز کے پانچ بیورو آفس کوئٹہ، ملتان،فیصل آباد، حیدرآباد اور سکھر میں بند کئے جانے اور صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بول نیوز کی انتظامیہ کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس سے ان بیورو آفس میں کام کرنیو الے صحافی، کیمرہ مین اور دیگر عملہ بیروزگار ہوا ہے ، موجودہ حکومت اور خاص طورپر وزیرا طلاعات اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بول ا نتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک پُرجوش مارچ، کینالز بنانا بند کرو، سندھ کو خشک ہونے سے بچاؤ، کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے ختم کرو، کینجھر پر قبضہ ختم کرو، ہالیجی جھیل پر قبضہ ختم کرو، کارونجھر کی کٹائی بند کرو، گورکھ کی فروخت بند کرو، کاچھو کے رہائشیوں کو بیدخل کرنا بند کرو” جیسے مطالبات والے پلے کارڈز اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی گئی۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی...
      ٭سیاسی جہاد کے راستے پر ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں توتمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ صرف عوام ہیں،8 فروری 2024 کوالیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ٭ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ،مدارس کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے، فلسطین ،فلسطینیوں کا تھا، ہے اور رہے گا، سربراہ جے یو آئی کا خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔مردان اور تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت...
      ٭کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر قائم 46 پارکنگ سائٹس پر فیس نہیں لی جائے گی ٭25ٹاؤنز اور 6کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی،میئر کراچی کا اعلان کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے ، کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے اب کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ جلد کیا جائے گا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر قائم 46 پارکنگ سائٹس پر فیس نہیں لی جائے گی جب کہ 25ٹاؤنز اور 6کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار...
      صوابی جلسے نے ثابت کردیا اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے۔صوابی جلسے میں اختلافات کے خبریں پھیلنے پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہاکہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ،اصل میں صوابی جلسے سے ثابت کردیاہے اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ صوابی میں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے احمد علی ڈھر کو ڈسٹرکٹ حیدرآباد کا سینئر وائس پریزیڈنٹ نامزد کرکے کارڈ اور نوٹیفکیشن جاری کردیا، مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کے ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے میں بڑی تیزی سے لوگ شمولیت کر رہے ہیں ہم انسانیت کا درس دیتے ہیں اور ان لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو حب وطن پاکستانی ہیں جو پاکستانی اداروں سے محبت کرتے ہیںض وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ہم ظالم وڈیرا شاہی کے خلاف ہیں ہم نے اپنے ٹنڈو جام سمیت تمام ذمہ داران کو ہدایت جاری کی ہے عوامی رابطہ مہم شروع کریں تمام تنظیموں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی...
    پاکستانی عوام اس وقت 2 قسم کی سوچوں میں منقسم ہیں۔ ایک طرف انتشار کی آواز ہے اور دوسری جانب امن کا پیغام ہے۔ ایک طرف ایک شخص کی  انا کا پہاڑ ہے اور دوسری جانب ریاست اور  سرکار ہے۔ ان 2 سوچوں میں بہت سے لوگ پس رہے ہیں۔ بہت سا وقت ضائع ہو رہا ہے۔ اہم بات یہ نہیں کہ یہ 2 سوچیں کیا ہیں؟ اہم بات یہ ہے کہ تاریخ کے اس موڑ پر آپ کس سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں؟ ایک سال بیت گیا الیکشن کو۔ لیکن فارم 47 والا احتجاج  تھم نہیں رہا۔ پنجاب  اور وفاق بہت آگے چلا گیا مگر خیبر پختونخوا میں وقت احتجاج در احتجاج پر منجمد ہو چکا ہے۔ وہاں کی...
    کشمیر کی تحریک مزاحمت کا ایک دور اور فیز نائن الیون تک چلا۔ کشمیر کے لوگوں نے اس عرصے میں بہت جرأت اور بہادری کے ساتھ غلامی کا جوا اپنی گردن سے اُتار پھینکنے کی کوشش کی۔ قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ایک تہذیب یافتہ اور قدیم اور مضبوط ثقافت کی حامل کشمیری قوم جب اُٹھی تو ایسے اُٹھی کہ دنیا حیران ہو گئی۔ اس کے نوجوانوں نے چھتیس گھنٹے تک بھوکا پیاسا رہ کر محصور حالت میں بھی بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اپنے بارے میں قصے کہانیوں اور محاوروں کو تبدیل کیا۔ مجھے یاد ہے کہ اس دور سے پہلے وادی کشمیر کے ہجرت کرکے آنے والے کئی بزرگ...
    کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف امن ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے انچارج شی یوآن کیانگ نئے سال کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    پرتگال: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ پاکستان اور افغانستان سے ملاقات کر رہے ہیں
    فرمان ربیّ ہے ہم ظالموں کو آپس میں لڑا دیتے ہیں، آمنا و صدقنا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملک ریاض پراپرٹی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ جس کے دربار میں ملکی محمود و ایاز حاضری ہی نہیں دیتے بلکہ خوب گنگا اشنان سیم و زر بھی 20 سال تک کرتے رہے اور کراتے رہے۔ اب اُس کو گردش دوراں نے لرزہ براندام کردیا ہے۔ حکومت کے کار پرداز جو دو عشروں سے حصہ دار تھے، اُس کی لوٹ کھسوٹ کا تماشا دیکھتے رہے، اب جب دیکھا کہ اس ایشیا کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹائیکون کو بدہضمی ہوگئی اور تابعدار رہنے کے بجائے یہ کھٹی میٹھی ڈکار نکال رہا ہے تو یاد آیا کہ بین الاقوامی انسداد...
    کراچی کے ساحل پر کئی بستیاں آباد ہیں ان ہی میں سے ایک ریڑھی گوٹھ ہے۔ یہ پاکستان کی قدیم بستیوں میں سے ایک ہے لیکن کراچی کے پسماندہ علاقوں میں سے ہے حالانکہ یہ کراچی صرف 35 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کراچی سے اس قدر قریب ہونے کے باوجود یہ انتہائی پسماندہ ہے۔ اتنی کے یہاں کے باسی پہلے ہی سے پتھر کے زمانے میں رہتے محسوس ہوتے ہیں۔ مٹی کے کابک نما گھروں میں رہنے والے ساحل کی کالی مٹی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ آج سے کوئی 50 سال پہلے یہاں کی مٹی سفید ہوا کرتی تھی اور پانی اتنا صاف کہ ہم اس سے اپنے بال اور جسم صاف کیا کرتے تھے لیکن...
    میں: رات خواب میں دیکھا کہ قائداعظم کے مزار پر ایک ہجوم جمع ہے، ہر شخص قائد سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے دیوانہ وار لپک رہا ہے اور ان کے پرجوش نعرے ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے، کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا معاملہ ہے، کیا ۱۴ اگست یا ۲۵ دسمبر کا دن ہے جو اتنے لوگ ایک ساتھ آگئے ہیں۔ بڑی مشکل سے جگہ بنا کر قبر کے احاطے کے قریب پہنچے تو دیکھا ان کی قبر سے لگ کر کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ’’قائد اب آپ سکون سے سوجائیں، کیوں کہ اب ہم بیدار ہوچکے ہیں‘‘۔ ہڑبڑا کر آنکھ کھلی تو دیکھا کہ ہم ہاتھ پائوں ہلا ہلا...
    کراچی شہر کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے وعدے کے ساتھ شروع کیا گیا بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ، تاخیر، بدانتظامی اور لاپروائی کی ایک المناک داستان بن چکا ہے۔ 2021 میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ، جسے 2025 تک مکمل ہونا تھا، ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود اب بھی ادھورا ہے۔ اس تاخیر نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ منصوبے کی لاگت بھی ابتدائی تخمینے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت 79 ارب روپے تھی، جو اب بڑھ کر 139 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافی اخراجات نہ صرف سرکاری وسائل کے ضیاع کی...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے‘ ان تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پیوٹن کو بھی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی‘ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے جلد از جلد...
    اسلام آباد /ریاض /قاہرہ /واشنگٹن /تل ابیب /غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ‘سعودی عرب‘ مصر ‘ امارات نے نیتن یاہو کا فلسطینیوں کی بیدخلی کا بیان مسترد کردیا‘اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اکتوبر کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو گیا‘ ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو گیا ہے۔ فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے ملک ’اسرائیل کی تباہی کے مرتکب کسی تنظیم کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ اقتدار میں آئے‘ 7 اکتوبر کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے۔‘ امریکی صدر ڈونلڈ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پولیس تشدد میں نوجوان تاجر وقاص کی ہلاکت پر شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 3دن میں واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد معطل کرنے کے بجائے برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قرارواقعی کارراوئی کی جائے ۔ عام شہریوں کے ساتھ پولیس کا نامناسب طرز عمل کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں لیکن شہری پولیس کے اہلکاروں سے ہی پریشان ہوگئے ہیں شہرمیں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کے افسران و اہلکار بھی شامل رہے ہیں جس...
    برسلز/مظفر آباد (صباح نیوز) شہید کشمیر مقبول بٹ اور محمد افضل گرو کی یاد میں (آج) پیر کو برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کے تحت ای یو سیکرٹریٹ میں شام 7 بجے کانفرنس ہوگی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے‘ مقبول بٹ اور افضل گورو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد اور بے مثال خدمات کو سراہا جائے گا‘ ہم مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کے لیے شہدا کی قربانیوں کو دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم مقبول بٹ اور افضل...
     لاہور( آئی این پی ) صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی،مخلص کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنا خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں۔نوازشریف سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے ون ٹو ون ملا قات کی ۔ نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنے خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں ۔سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا حکم ہے کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے مشکل وقت میں...
     مردان+سخا کوٹ+تخت بھائی (اپنے نمائندوںسے) جمعیت علمائے اسلام  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ مردان اور  تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے،  پچھلے سال آٹھ فروری  2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی، جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی۔  سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ  امریکا سے لے کر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ آپ نے (مدارس کی) رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی سازش کی، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں،...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے اپنا مشن پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان آئی ایم ایف ماہر بینیجی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائزہ لینے کا مشن پاکستان نہیں آیا، پروگرام سے متعلقہ مسائل کے علاوہ کوئی جائزہ نہیں لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف طویل عرصے سے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی امداد فراہم کرتا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی رہنمائی سے بہتر طرز حکمرانی‘ شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملی اور معاشی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج پیر کو ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی نے شاہراہ دستور پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے 4 ججز سمیت ممبر جوڈیشل کمشن سینیٹر علی ظفر نے بھی اجلاس ملتوی کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ رکھا ہے۔ پاکستان کی 6  بڑی...
      پشاور( بیورورپورٹ)تحریک انصاف خیبر پی کے  کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے   کہا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان افراد کے نام  بانی پی ٹی آئی  کو دوں گا۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رپورٹ دیں کہ جلسے میں...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آئے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے، اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور ہماری پارٹی میں ایسے عناصر کی گنجائش نہیں جو شرپسندی کرتے ہیں، ہم ایسے عناصر...
    پشاور (آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ایک انٹرویو میں  علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی...
    اسلام ٹائمز: 11 فروری یعنی 22 بہمن کا دن جب اس دنیا نے تاریخ میں ایک تاریخ ساز و حیران کن تبدیلی اور ایک بہت ہی عظیم و منفرد اور مقبول انقلاب دیکھا۔ بلا شک و شبہ محبت اور ایمان سے بھرپور دلوں کیساتھ پرعزم اور متحد قوم کا عروج تھا، جسکی نظیر اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی تھی۔ یہ خالص محمدی اسلام کا ظہور تھا، جسے اس صدی میں احیاء کا سہرا امام خمینی اور انکے جانثار ساتھیوں، عظیم ایرانی قوم کے سر جاتا ہے۔ دنیا آج بھی حیرت میں مبتلا ہے کہ یہ انقلاب کیسے آیا، جبکہ دنیائے استعمار و استکبار نے اسکو ناکام بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں لگا دی تھیں، مگر اسکا راستہ...
    لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔ مزید پڑھیں؛ محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے، بارشیں نہ ہونے کے سبب...
    کراچی: سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانے سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر متنازع گفتگو کے باعث خبروں میں آ گئے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے متعلق گفتگو اور میزبان کے ساتھ رویے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے؟ جس پر چاہت فتح علی خان نے جواب دیا میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں۔ اس جواب...
    اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کریگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے جوہری معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ...
    پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ، نائب صدر لئیق احمد ، نائب صدر اول محمد آباد، نائب صدر دوئم محمد یونس، سیکرٹری عبد الحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری نور الدین و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرینوں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے پاکستان ریلویز کراچی سے پشاور تک ملک و قوم کو متحد رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے باشندوں کو سستی اور محفوظ سواری فراہم کر رہا ہے لیکن افسر شاہی اور ان کے سرپرست اس قومی ادارے کو تباہ کردینا چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانی سستے اور محفوظ سفر سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ یہ کیسی نجکاری ہے...
    نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، سینئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئرجوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ممبران پارلیمنٹ جو غریب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں جاتے ہیں اور پھر محنت کشوں کو فراموش کر کے اپنی مراعات اور اختیارات میں اضافہ کے لیے تمام پارٹیوں کے ممبران مشترکہ طور پر ایک دوسرے کا تحفظ کرتے ہیں اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ حال ہی میں ارکان پارلیمنٹ کے تمام ارکان اور صوبائی اسمبلیوں نے اپنی تنخواہوں...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ مزدور یونیز کے اشتراک سے ریلوے کی نجکاری کے خلاف ریلوے کے تمام مزدور 10فروری کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اپنے حق کے لیے دھرنا دیں گے، ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ نجکاری سے باز رہے، ریلوے کی نجکاری، پرائیویٹ کمپنی بنانے اور ڈائون سائزنگ کی مزاحمت کریں گے۔ نجکاری کے نام پرریلوے کی وسیع زمینوں اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے اس بات کو نہ بھولیں کہ یہ قومی اثاثہ ہے اسے چند مفاد پرست عناصر کے بھینٹ چڑھانا بڑی خیانت ہے، ان اثاثوں پر قبضہ اور کمائی کا ذریعہ بنانا کہاں کا انصاف اور ترقی ہے، مزدوروں اپنی اجتماعی طاقت...
    محکمہ اریگیشن پنجاب کی دس یونینز محکمہ سے ٹریڈ یونینز ختم کرنے کی کوشش کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان NLF کے صدر شمس الرحمن سواتی ،PWF کے چیئرمین عبدالرحمن آسی، آئیسکو لیبر یونٹی کے صدر اور آگیگا پاکستان کے مرکزی رہنما عاشق خان ،پاسبان اریگیشن یونین کے صدر حافظ نصراللہ بروکھا سمیت دیگر یونین کے رہنماؤں خطاب کیا این آئی آر سی اسلام آباد کے سبزہ زار میں اریگیشن یونینز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ پاکستان میں ٹریڈ یونینز کو میٹھی گولیاں دے کر ختم کیا جارہا ہے۔ اریگیشن کے مزدوروں پر سول سرونٹ کا لیبل لگا کر ان سے ٹریڈ یونین...
    پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اور مزدور رہنما غلام مرتضیٰ تنولی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں معصوم کشمیریوں کی قربانیوں اور مظلومیت کی داستان ہے۔ بھارتی ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مزدور طبقہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری...
    کراچی: مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی سستی لاگت پر درآمدی روئی کی خریداری کو ترجیح دینے سے رواں سال روئی اور سوتی دھاگے کی درآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچنے، روئی، پھٹی کی قیمتوں میں بڑی نوعیت کی کمی سے کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کاٹن ایئر 2025-26 کے دوران ملک میں اربوں ڈالر مالیت کی روئی، سوتی دھاگے کے ساتھ خطیر ذرمبادلہ کے عوض خوردنی تیل بھی درآمد ہونے کے امکانات ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت بڑھانے کے بارے میں مہم چلانے سے قبل روئی اور سوتی دھاگے کی درآمدات پرحاصل سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرے تاکہ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے اندرون روئی...
    قونصل جنرل خالد مجید اظہار تعزیت کرریے ہیں ساتھ میں محمد عرفان بیٹھے ہیں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں پریس قونصلرمحمد عرفان سے ان کے والد چودھری خان محمد کے انتقال پراظہار تعزیت کے لئے قونصلیٹ میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس میں قونصل جنرل خالد مجید سمیت قونصلیٹ کے دیگر افسران اور کمیونٹی کے سرکردہ ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غمزادہ خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ ہم مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں آعلیٰ مقام کے لئے دعا کرتے ہیں اور رشتہ داروں، دوستوں خصوصا غمزادہ لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کرتے ہیں۔ پریس قونصل محمد عرفان کے والد چودھری خان محمد...
    قونصل جنرل خالد مجید، شریف زمان اور ڈاکٹر امجد عبید خطاب کررہے ہیں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پاکستان ویلفیئرسوسائٹی جدہ کے زیراہتمام ہر پندرہ روزہ جمعہ کو فری میڈیکل کیمپ کےڈاکٹرز، فارمسٹ اوررضا کاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو قونصلیٹ جدہ میں منعقدہ ایک تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتازاورنمایاں سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے اہم عہدیداران جن میں نائب صدرشریف زمان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد عبید، کیمپ ڈائریکٹرمحمد یونس عبدالستار اور دیگر نے شرکت کی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے سوسائٹی کی کمیونیٹی کے لئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمات کا انعام تو اللہ تعالی ہی دے گا۔ تعریفی سیرٹیفیک دینے...
    اجزاءفریج کا ٹھنڈا پانی 2گلاس،دودھ ایک کلو،کریم حسب پسند،گرین ٹی 4 tbs،بادیان کے پھول 2،دار چینی 5 انچ کی اسٹک اگر چھوٹی چھوٹی ہوں تو ایک 5?ٹی اسپون جتنی،سبز الائچی 5-6،میٹھا سوڈا 1/2 tsp، بادام حسب پسند،پستہ حسب پسند،نمک ایک چٹکی۔ترکیبسب سے پہلے برتن میں پانی،گرین ٹی ،بادیان کے پھول،دارچینی ،سبز الائچی (کھول کر)ڈال کر پکنے کے لئے رکھیں ابال آئے تو آنچ درمیانی کردیں سات آٹھ منٹ پکنے دیں، پھر سوڈا ڈال کر مکس کردیں مزید دس منٹ پکائیں ۔۔دودھ بوائل کریں، کریم اور چینی ڈالیں،اور آنچ بالکل دھیمی کردیں ۔ کریم ڈالنا ضروری نہیں چاہیں تو ڈالیں ورنہ نہیں چینی اپنی پسند کے لحاظ سے کم زیادہ کرلیں ۔۔قہوہ چولہے سے اتار کر چھان لیں ۔۔دو جگ لے...
    قراقرم ہائے وے سے بابوسر ٹاپ کے لیے سڑک جہاں سے مڑتی ہے اسے چلاس گیٹ وے کہتے ہیں. اس مقام پر درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا. ٹھیک چالیس کلومیٹر کے بعد بابوسر ٹاپ پر سات ڈگری سینٹی گریڈ. گویا چالیس کلومیٹر اور ڈیڑھ گھنٹے کے مسافت پر تینتیس درجہ کا فرق… حیرت انگیز جغرافیہجی میں آئی کہ کیا ایسا کوئی اور بھی مقام دنیا میں ہوگا. جہاں اسی قدر یا اس سے ملتے جلتے فاصلے کے فرق سے اتنا زیادہ درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہو. مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا.. اس کا جواب تھاہاں، مختصر فاصلے پر درجہ حرارت کے نمایاں فرق کی کئی مثالیں موجود ہیں، جیسا کہ آپ نے چلاس اور بابوسر ٹاپ کے درمیان...
    ایک شخص رات کی تاریکی میں قبل از فجر دریا کنارے بیٹھا تھا کہ کنکریوں سے معمور اک زنبیل اس کے ہاتھ لگی، اس نے ہاتھ بڑھا کر زنبیل سے کنکری لی اور دریا میں پانی کی طرف اچھال دی، جسکے دریا میں گرنے سے پانی سے پیدا ہونے والی آواز اسے سرور آگیں محسوس ہوئی، تو دوبارہ اک اور کنکری پانی کی طرف اچھالی، پھر یونہی اس صدائے آب سے محظوظ ہونے واسطے یکے بعد دیگرے کنکریاں پھینکتا رہا، یہاں تک کہ آفتاب کی شعائیں رات کی تاریکی کو چیرتی ہوئی نمودار ہونے لگیں، اور پاس پڑی زنبیل سے سیاہی چھٹنے لگی، جس میں اب صرف ایک کنکری باقی تھی، اتنے میں بیاضِ شمس نے سوادِ لیل پر غلبہ...
    منہ کی بدبو ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی شخصیت کو متاثر کرتی ہے بلکہ آپ کے خوداعتمادی کو بھی کم کر سکتی ہے۔نمک اور پانی کے غرارے منہ کی بدبو سے نجات کے لیے ایک بہت موثر طریقہ ہے۔ نمک میں قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں جو منہ کے جراثیم کو مار دیتی ہیں۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ نمک ملا کر دن میں دو سے تین بار غرارے کریں۔ یہ آپ کی سانسوں کو تازہ اور صاف رکھے گا۔پودینہ اور ہرا دھنیا منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لیے بہترین قدرتی اجزاء ہیں۔ ان کے اندر موجود خوشبو دار تیل...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیورولوجی ایویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن (NARF) پاکستان نے عالمی یوم مرگی کی مناسبت سے مریضوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ”دی پیشن ایوارڈ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کا مقصد ایسے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مرگی کے مرض کے ساتھ اپنے تمام کاموں کو بہ خوبی انجام دیں رہے ہیں اوراپنی روزمرہ کی زندگی ایک عام انسانوں کی طرح گزار رہے ہیں۔ تاکہ دوسرے مرگی کے مریضوں میں اس بات کا احساس اُجاگر کیا جا سکے کہ وہ بھی اس معاشرے کے کارآمد شہری ہیں اور وہ اس بیماری کے ساتھ ایک صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ دی پیشن ایوارڈکی تقریب پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) اور الخدمت کے اشتراک...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بننے پر ہمیں بہت فخر ہے اور میزبان شہر کے طور پر کراچی اپنے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور دنیا بھر کی ٹیموں سمیت شائقین کے لیے مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہم مکمل تیار ہے ۔انہوں نے کہا شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کلیدی اسٹیک ہولڈر کے طور پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فراہمی و نکاسی آب کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ہم پُرعزم ہیں اور اس ضمن میں سندھ حکومت کے مختلف ادارے بشمول کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں اور مزید کی توقع ہے اس لیے کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا جبکہ کے ایم سی...
    کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد جاری ہے، اب خریداری کیش کے بجائے ڈیبٹ کارڈ ز سے ہوگی۔ آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے اور ریونیو بڑھانے کیلیے ایف بی آر نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔ ملک بھر میں کاروباری شعبے کو دستاویزی شکل دی جائیگی۔ پہلے مرحلے میں بڑی دکانوں پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز مشینوں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ سافٹ ویئر ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا۔ ٹرانزیکشنز کی سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ماہر اقتصادی امور ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ فیصلے کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل پیمنٹس کی طرف لے جانا...
    اسلام آباد: مبصرین نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کی ناکامی نے ایک بار پھر سیاسی فریقین اور طاقتور حلقوں کے مابین گہرے عدم اعتماد کو نمایاں کیا، تاہم پی ٹی آئی کا مذاکرات سے اچانک دستبرار ہونا اس کے اپنے مفادات کیلیے نقصان دہ ہے۔ مذاکرات کے تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے 9 مئی اور26 نومبر کے واقعات پر الگ الگ جوڈیشل کمیشنز کی تشکیل اور اپنے قیدیوں کی ضمانت پر رہائی، سزاؤں کی معطلی اور بریت کیلیے حمایت کے مطالبات کیے ،انھیں جامع مذاکرات کی شرط قرار دیا۔ پلڈاٹ کے احمد بلال محبوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اچانک مذاکرات سے لاتعلقی دانشمندانہ اقدام نہیں، اسے زیادہ سے...
    کسی بھی ملک کا کوئی صدر یا وزیر اعظم پاکستان کے سرکاری دَورے پر تشریف لاتا ہے تو اِسے مملکتِ خداداد کی سفارتی کامیابی کہنا چاہیے ۔ اِسی طرح اگر پاکستان کا کوئی حکمران ، سرکاری دعوت پر، کسی غیر ملکی دَورے پر روانہ ہوتا ہے تو اِسے بھی سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابی قرار دینا چاہیے ۔ جیسا کہ چند دن قبل صدرِ پاکستان نے چین کا چار روزہ سرکاری دَورہ کیا ہے۔ جب سے جناب شہباز شریف دوسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہُوئے ہیں، کئی غیر ملکی سربراہانِ مملکت نے پاکستان کے دَورے کیے ہیں۔ اِن دَوروں سے یقیناً مجموعی طور پر پاکستان کی سفارتی ، سیاسی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ بھی ملا ہے اور...
    لفظوں کے معمار، خیالوں کے جادوگر،جذبات کے مصور نامور شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کو دنیا کا بھرا میلہ چھوڑے آج دو برس بیت گئے۔ امجد اسلام امجد کو ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔ چار اگست 1944ء کو لاہور کی دھرتی پر جنم لینے والے امجد اسلام امجد نے اپنے تخلیقی ذہن، شاعری کی نزاکت، نثر کی چاشنی اور ڈرامے کی جادوگری کو یکجا کر کے ایسا جہان تخلیق کیا جس کی بازگشت صدیوں تک سنائی دے گی۔ امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث، دہلیز، فشار، سمندر اور رات دن، یہ صرف کہانیاں نہیں، یہ حقیقت کے...
    بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
    چینی سرمایہ کار کا سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنا کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی مزید بدنامی کا باعث ہے، لگتا ہے کہ سندھ حکومت کے نزدیک یہ ایک معمول کا واقعہ ہے جس پر سندھ حکومت نے اسی طرح نوٹس لیا ہے جس طرح ملک کے اعلیٰ حکام لیتے آئے ہیں جس کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے نہ ہی نکلنے کی کوئی خاص امید ہے۔ چینی شہریوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے معاملے پر ترجمان سندھ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کی شکایات کو سینئر پولیس افسران دیکھتے ہیں اور سیکیورٹی خامیاں ختم کرنے کے لیے قانون اور ایس او...
    چولستان ملک کا ایک پسماندہ ترین خطہ ہے اس کے پسماندہ ہونے کی وجہ یہاں کا وسیع ریگستان ہے جو دس ہزار اسکوائر کلو میٹر علاقے میں پھیلا ہوا ہے یہاں سوا لاکھ افراد سکونت پذیر ہیں جن کی زندگیوں کا دار و مدار گلہ بانی پر ہے، اگر اس علاقے کے ماضی پر نظر ڈالی جائے تو یہ ایک وقت میں نہایت سرسبز و شاداب علاقہ تھا اور یہاں کے لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کرتے تھے اس وقت اس علاقے کو ہاکڑا نامی ندی سیراب کرتی تھی یہاں ہر قسم کی کھیتی باڑی کی جاتی تھی۔ پاکستان کے قیام کے بعد اس خطے کو کاشت کاری کے قابل بنانے کے لیے کوئی نہر نہیں نکالی جا سکی حالانکہ...
    کراچی میں گزشتہ تین دن کے دوران ڈمپر کی ٹکر کے تین حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ لواحقین اور اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے جلاؤ، گھیراؤ اور سڑکیں بند کرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت ہے۔ کراچی میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ٹریفک حادثات کے باعث ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ چالیس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں جب کہ پچاس ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھرکی معذوری سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے...
      نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالتے ہی بہت ہی تیزی اور پھرتی سے ایسے فیصلے کرنا شروع کردیے جن کی اُن سے توقع نہیں کی جارہی تھی۔خیال کیا جارہا تھاکہ وہ اس بار اُن غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے جو انھوں نے اپنے پہلے دورصدارت میں سرزد کی تھیں۔پہلے دور صدارت میں غیر ذمے دارانہ فیصلوں کی وجہ سے ہی وہ 2020 میں دوبارہ منتخب نہیں ہوپائے تھے ،حالانکہ تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ انھیں زبردستی ہرایاگیا ہے۔ یہ حسن اتفاق ہے کہ پاکستان کے ایک سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہت سے خصوصیت ایک جیسی ہیں۔ دونوں کا انداز حکومت بھی ایک جیسا ہی ہے۔دونوں ہی اپنی جیت...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی جارہانہ پالیسیوں اور مستقبل کے منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ اور سیاسی تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد ڈین فیکلٹی آف بیہیوئرل اینڈ سوشل سائنسز  جامعہ پنجاب ڈونلڈ ٹرمپ کا سٹائل ماضی سے مختلف ہے۔ ان کا اندازجارحانہ اور اپنے خلاف ہونے والے اقدامات کا ردعمل معلوم ہوتا ہے۔ ٹرمپ اپنے لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ان کی خواہشات اور توقعات پوری کرنے آئے ہیں۔ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر ایک لیڈر کے بیانات ہیں، امریکی معاشرے ، سینیٹ و دیگر میں ان...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی تقریب میں شوہر امیر گیلانی کے رقص کی ویڈیو خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کی ہے۔حال ہی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے بعد ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ماورا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے شوہر امیر گیلانی شیندی کی تقریب میں بالی ووڈ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے مشہور گانے 'ساجن جی گھر آئے' پر سلمان خان کے انداز میں رقص کر رہے ہیں۔ اس دوران ماورا حسین بھی خوشی کا اظہار کرتی ہیں اور آخر میں امیر گیلانی کو گلے لگاتی ہیں۔...
    صوابی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ اسٹیج پر مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات واضح نظر آئے،شیر افضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے تو سلمان اکرم راجہ نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ “کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی”۔ دوسری جانب جلسے میں کارکنان کی کم حاضری پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے رپورٹ طلب...
    لوئر دیر: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کاکہنا ہےکہ   زچہ اور تمام نومولود مکمل طور پر صحت مند ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے اس خوشخبری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش کے حالیہ واقعات خیال رہےکہ  یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی تھی، اس سے قبل فروری 2023 میں ملتان...
    نئی دہلی — بھارت کی حکمراں ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) نے نئی دہلی کے اسمبلی الیکشن میں 27 سال بعد واضح برتری حاصل کی ہے جب کہ تقریباً 10 سال حکومت میں رہنے والی عام آدمی پارٹی کو شکست ہوگئی ہے جسے کئی مبصرین غیر متوقع قرار دے رہے ہیں۔ پانچ فروری کو ہونے والے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہفتے کو ہوئی اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق بی جے پی نے 70 رکنی اسمبلی میں 48 اور عام آدمی پارٹی نے 22 نشستیں حاصل کیں۔ انتخابات میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، وزیر سوربھ بھاردواج اور سابق وزیر ستیندر جین سمیت عام آدمی...
    فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیے ہیں، جن کے مطابق سی ایس ایس (خصوصی امتحان) 2023 کے تحریری امتحان میں 519 امیدوار کام یاب قرار پائے ہیں۔ 21 ہزار 947 امیدواروں نے تحریری امتحان کی لیے رجوع کیا، تاہم 15ہزار 245 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی جب کہ تحریری امتحان میں کام یابی کا تناسب 3.40 فی صد رہا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق حتمی کام یابی کے لیے امیدواروں کا سی ایس ایس امتحان کے پانچوں حصوں یعنی  ایم سی کیو، تحریری، میڈیکل، نفسیاتی اور زبانی ٹیسٹ میں حاضر ہوکر تمام امتحانات پاس کرنا لازم ہے۔ تین چار سال پہلے تک یہ صرف چار...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    WEST BANK: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران دو خواتین کو شہید کردیا، جن میں سے ایک حاملہ خاتون تھیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور اسی دوران دو خواتین شہید ہوگئیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی بینک کے شمالی علاقے نور شمس میں 23 سالہ خاتون سندوس جمال محمد شیلابی کو شہید کردیا، جو 8 ماہ کے حمل سے تھیں اور ان کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی جان کھو بیٹھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والی خاتون کے شوہر زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت تشویش...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں  کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے  کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے  سینئر رہنما سید مصطفی کمال اتوار کو جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے  تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں  رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے...
    کفرہ: لیبیا کے جنوب مشرقی صحرا میں دو اجتماعی قبروں سے تقریباً 50 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق یہ لاشیں یورپ پہنچنے کے خواہش مند تارکین وطن افراد کی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پہلی اجتماعی قبر ملک کے جنوب مشرقی شہر کفرہ کے ایک فارم سے جمعے کے روز دریافت ہوئی جس میں سے 19 لاشیں نکالی گئیں۔ مقامی سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں پولیس اہلکاروں اور طبی عملے کو ریت میں دبی لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تارکین وطن افراد کی مدد کرنے والے...
    جنگ عظیم دوم خاتمے کے بعد تباہ حال برطانیہ جرمنی فرانس اور یورپ جنگ سے محفوظ امریکا کی میزبانی میں واشنگٹن میں سر جوڑ کر بیٹھے جس میں جنگ کی تباہ کاریوں کے معاشی نتائج اور مستقبل کے عزائم پر تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ اب تمام نو آبادیات کو آزادی دے دی جائے، کیوںکہ کسی کی محبت میں دنیا بھر میں تھوڑی قبضہ کرتے پھرے تھے۔  اصل مقصد ان کے قیمتی وسائل پر قبضہ کرنا ہی تھا، تو تمام تر فکر تردد اس نکتے پر رہا کہ ان قوموں کو آزادی دے دی جائے تاکہ ملکۂ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حکومتوں کو ان کی بدحالی کا ذمے دار نہ ٹھہرایا جائے بلکہ یہ اپنی...
    MALI: افریقی ملک مالی کی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی شہر گاؤ میں انتہاپسندوں کے حملے میں 25 شہری ہلاک اور دیگر 13 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کے مطابق 56 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مالی کی فوج نے کہا کہ انتہاپسندوں نے فوج کی سیکیورٹی میں جانے والے ایک وفد پر حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مقامی عہدیداروں نے ہلاکتوں کی تعداد فوج کی فہرست سے کہیں زیادہ بتائی اور کہا کہ گاؤ میں اسپتال 56 لاشیں کی فہرست دی گئی ہے اور فوجی اہلکاروں کی کئی لاشیں بھی وہاں موجود ہیں۔ حملے کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ واقعہ گاؤ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر...
    مالی:  افریقہ کے مشرقی شہر گاؤ میں ایک خوفناک حملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  مالی کی فوج کے ترجمان نے کہاکہ   انتہاپسندوں نے ایک سرکاری وفد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فوج کی سیکیورٹی میں سفر کر رہا تھا، اس حملے میں 25 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوئے جبکہ مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ واقعہ گاؤ سے 30 کلومیٹر دور کوبے گاؤں کے قریب پیش آیا، جو ایک عرصے سے داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔  فوج نے جوابی کارروائی میں 19 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،...
    امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑے عرب سربراہان سے جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ اردن، سعودی عرب اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی سعودی، مصری...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، جو کچھ ہو رہا ہے، اُس پر بہت خوش ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور اور متحرک متحدہ بہت پاور فل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ آیا تو اس کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کریں گے اور حل کر بھی لیا ہے، پارٹی کو ہم وقت دیتے ہیں، اس سے عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس میں بہتری کی ضرورت ہے، مشاورت سے ہدف حاصل کرنا چاہیے، جب کسی نکتے پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے تو بات...
    سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی میڈیکل رپورٹس آگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، توقع ہےکہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔نیوزی لینڈکیخلاف بولنگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف کے باعث حارث رؤف گراؤنڈ سے باہر چلےگئے پی سی بی کا کہنا ہےکہ  حارث رؤف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور  ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینےکے نچلی طرف...
    امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں، ٹرمپ اسرائیل اور امریکا کے اتحاد کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے پر ٹرمپ اور ہم متفق ہیں۔ ہمیں حماس کی باقیات کو بھی ختم کرنا ہوگا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اپنے مذموم عزائم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں، ٹرمپ اسرائیل اور امریکا کے...
    صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس آپریشن کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں...
    اسلام آباد: پاکستان کی 6 بڑی بارایسوسی ایشنز نے مشترکہ بیان میں مختلف وکلا کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا برادری کے اندر موجود سیاسی عزائم رکھنے والے گروپس کا مقصد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سبوتاژ کرنا ہے۔ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل، خیبرپختونخوا بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے  مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم وکلا برادری کے منتخب نمائندے، ہمیشہ قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ...
    پاکستان کی 6 بڑی بارایسوسی ایشنز نے مختلف وکلا کی جانب سے دی گئی احتجاج کی ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، خیبرپختونخوا بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے وکلا کی ہڑتال کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ سیاسی عزائم رکھنے والے جو لوگ وکلا برادری کے اندر موجود ہیں وہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم قانونی برادری کے منتخب نمائندے عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر انتشاری لوگوں کی کال کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل، کے پی کے بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیے میں ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا۔مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہےکہ قانونی برادری کے منتخب نمائندے عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر انتشاری لوگوں کی کال کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق قانونی برادری میں کچھ نام نہاد شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب نمائندے جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کی مکمل حمایت کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کو قانون کے مطابق منظور کیا...
    ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں، ان کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مظاہرین کے چہرے واضح ہیں، تحقیقات کرکے تادیبی کارروائی کریں گے، اختتام اچھا ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، ایم کیوایم کل کے واقعے سے آگے نکل گئی۔ جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کےخلاف کارروائی ہوگی، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ...
    اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی عمرہ ادائیگی کیلیے روانگی کی اے آئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ظہیر اقبال کو احرام جبکہ سوناکشی سنہا کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ سوناکشی سنہا مسلمان ہوگئیں اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلیے روانہ ہوئی ہیں۔ سوناکشی اور ظہیر کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر جہاز کے اندر کی بنائی گئی ہے۔ حقیقت کیاہے؟ جب ان تصاویر کا بغور جائزہ لیں گے تو معلوم ہوگا کہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی ( پی پی )کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، مذاکرات کا راستہ ہی ملک کی بہتری کا حل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لیے   پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، جیسا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے طویل لڑائی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر راستہ نکالا ہے۔ قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر ایک جماعت کو اپنا مفاد ایک طرف رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے سوچنا چاہیے، ہمیں مسلم...
    یہ خاکسار تمام عمر زندگی سے لڑتا رہا اور سب کو ہرحال میں مُثبَت طرزِفکر اپنائے رکھنے کی تلقین کرتا رہا، مگرآج جی چاہتا ہے کہ موت کو بھی یاد کیا جائے جو ہمارے چاروں طرف کسی نہ کسی طرح موجود ہے اور شاید اُس کا رقصِ مسلسل بھی کسی کے پاؤں کی چاپ کی طرح اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ اردو شاعری کی ابتداء ہی میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے صوفیہ کرا م اور علمائے عُظّام نے جہاں زندگی اور دنیا کی بے ثباتی کی بات کی، دوسرے جہان یعنی آخرت کی اہمیت اُجاگر کی، وہیں موت کے موضوع پر بھی طبع آزمائی کرتے رہے۔ قُدَماء سے لے کر متأخرین تک، موت بھی ہر...
    اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم میں عدلیہ کے حصے کو کم کر دیا گیا ہے، اور اس کا اثر ملک کے عدلیہ نظام پر پڑا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  اگر ملک میں عدلیہ کا نظام مضبوط نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری نہیں ہو سکے گی، پاکستان کے عام انتخابات متنازع ہو چکے ہیں اور ان کے حل کے لیے ایک متفقہ ایجنڈا طے کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ملک کی بہتری کے لیے اپوزیشن، فوج اور عدلیہ کو ایک مشترکہ ایجنڈا طے کرنے کی ضرورت ہے، ن لیگ سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ ان کا...