حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں ،کاسمیٹیکس کے لیپ کے ذریعے معاشی اشاریوں کو خوشنما کر کے دکھایا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان جدوجہد کا استعارہ بن چکے ہیں ۔
مختلف علاقوں میں رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ، انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی ایک بار پھر پوری آب و تاب کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں اقتدار میں ہو گی اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
جمشید اقبال چیمہ نے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اسد علی کاکا سے ان کی والدہ ،شہبازاحمد ثاقب سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت اورپانچ اکتوبر کے احتجاج میں پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے میاں طارق کی عیادت کی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک کردیا
سپریم کورٹ میں عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس سے مماثلت رکھتا ہے اس لیے دونوں کیسز کو آپس میں منسلک کر کے آئندہ ہفتے اکٹھے سنا جائے گا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی ہے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تمام کیسز میں فیصلہ سازی کا ایک جیسا معیار ہو کیونکہ ان کیسز میں قانونی نکات ایک جیسے ہیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کے کیسز جسمانی ریمانڈ سے متعلق ہیں لہٰذا ان کی مشترکہ سماعت مناسب ہوگی دوران سماعت عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد میں مقدمہ درج کیا گیا جو بنیادی قانونی اصولوں کے خلاف ہے جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا اور اب ان سے پستول برآمد کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے قانونی کارروائی درکار ہے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا کہ عمر سرفراز چیمہ کا مقدمہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیس کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا تاکہ ایک جیسا قانونی اصول لاگو ہو سکے عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی