گورنر خیبرپختونخوا کا آرمی چیف کے خطاب کی حمایت، صوبے میں امن و امان کے لیے مؤثر کردار کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے قومی مفاد، نظریاتی تشخص اور افواج پاکستان کے عزم و بصیرت کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آرمی چیف کا دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس پر زور دینا واضح کرتا ہے کہ ہماری افواج نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی نگہبان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کے غیر سرکاری سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر اور صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی ایک خطرناک صورت حال کو جنم دے رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
افغان مہاجرین سے متعلق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حالیہ بیانات کو گورنر نے غیر ذمہ دارانہ اور وفاقی پالیسیوں سے متصادم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا طرز عمل نہ صرف قومی وحدت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام مزید سیاسی انتشار اور تضاد کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے تمام قومی اداروں، بالخصوص افواج پاکستان، پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ملک درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نبرد آزما ہو گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ آرمی چیف انہوں نے
پڑھیں:
چین اور کمبوڈیا دونوں قومی ترقی کے ایک اہم مرحلے میں ہیں، چینی صدر
نوم پین :چینی صدر شی جن پھنگ نے نوم پین میں کمبوڈین پیپلز پارٹی اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین سے ملاقات کی۔
جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین اور کمبوڈیا دونوں قومی ترقی کے ایک اہم مرحلے میں ہیں اور دونوں فریقوں کو اپنی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثال قائم کرنی چاہئے اور دنیا میں زبردست تبدیلیوں کے تناظر میں امن ، استحکام اور ترقی کی اہم طاقت بننے
کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کمبوڈیا کی قومی ترقی اور احیاء کا راستہ وسیع سے وسیع ہوگا ، اور چین قومی استحکام اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے کمبوڈیا کے عوام کی قیادت کرنے میں کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کی حمایت جاری رکھے گا ، اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کمبوڈیا کے زیادہ اہم کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین پارٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے اور اصلاحات اور ترقی کو فروغ دینے جیسے بڑے معاملات پر کمبوڈیا سے تبادلے اور باہمی سیکھنے کا خواہاں ہے ، نیز چین کی قومی عوامی کانگریس ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اور کمبوڈیا کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے درمیان دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
ہن سین نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا سب سے مضبوط حامی اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہے ۔ کمبوڈیا چین کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہے جس نے کمبوڈیا کی معاشی اور معاشرتی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمبوڈیا ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ تجارتی جنگوں اور محصولات کی جنگوں نے تمام ممالک کے جائز مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور بین الاقوامی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کیا ہے ، کمبوڈیا چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مختلف خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
Post Views: 6