صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹس پیشہ ورانہ و تکنیکی ہوں، جن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین اور تخریبی میڈیا کو پروپیگنڈہ کرنے کا موقع فراہم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کی توقع رہتی ہے کہ IAEA غیر جانبدار رہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹس پیشہ ورانہ و تکنیکی ہوں، جن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین اور تخریبی میڈیا کو پروپیگنڈہ کرنے کا موقع فراہم کرسکیں۔ محمد اسلامی نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معاملے پر رافائل گروسی ہم سے اتفاق نظر رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمارے موقف کی تائید بھی کی۔ محمد اسلامی نے رافائل گروسی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے زیرِ بحث مسائل اور دیگر امور کے لیے مارچ 2023ء کے مشترکہ بیان کو بنیاد بنایا۔ جس کی رو سے ایران، IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات تک رسائی دے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران پہنچنے کے بعد آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر، فوری طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران رافائل گروسی محمد اسلامی

پڑھیں:

ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ایئر فورس کے طیارےکے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں لے کر بہاولپور پہنچا، پاکستانی شہریوں کی میتوں کو زاہدان سے بہاولپور منتقل کیا گیا۔ 8 پاکستانی ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنے تھے، میتوں کو ضروری میڈیکو لیگل عمل کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل کے حوالے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ سے ایمبولینسز کے ذریعے انکے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا، دہشتگردی کا شکار بننے والے افراد موٹر مکینک تھے اور یہ ایران کے صوبے سیستان کی ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔

10 سالہ امریکی بچی نے 2 ڈگریاں حاصل کرلیں

واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے مزدوروں کا تعلق بہالپور کے نواحی علاقےخانقاہ شریف اور احمد پور شرقیہ سے تھا۔

 پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے جو 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے ان میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں، جماعت اسلامی کا ملتان غزہ مارچ
  • سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کی رہبر انقلاب اسلامی سید آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات
  • سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے رہبر انقلاب اسلامی سید آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات
  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں
  • ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل
  • ایران جوہری بم بنانے سے ’بہت دور‘ نہیں، رافائل گروسی
  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی لاشیں آج لائی جائیں گی
  • ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی
  • بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ