سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کریگی: علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشید----فائل فوٹو
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بدترین شہروں میں ہوتا ہے، ہم سندھ حکومت سے مطمئن نہیں، سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔
سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہسندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، بھتے کی رقم وزیروں تک جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں تھا، موجودہ حالات میں شہر دنیا کی 5 بدترین شہروں میں شامل ہوتا ہے۔
علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ سکھر میں بھی پارٹی پالیسی واضح انداز میں بتا دی تھی، معدنیات کو وفاق کے حوالے کرنے پر سندھ کے عوام اور اسمبلی کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کینالز منصوبہ بنے گا نہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو دیں گے: مراد علی شاہ
حیدر آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ کینالز منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے، کینالز کے معاملے پر باقی جماعتیں مصنوعی احتجاج کر رہی ہیں، اگر کوئی سندھ کے پانی کا بچاؤ کر سکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف کینالز کے معاملے پر سازش کی گئی، عمر کوٹ کے عوام نے سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کبھی بھی سندھ کے حق پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والو سن لو کینال منصوبہ نامنظور، بلاول بھٹو نے پہلے ہی کہا تھا کینال منصوبہ قبول نہیں کروں گا، بلاول بھٹو نے حکومت سے کینالز منصوبے کو ختم کرنے کا کہا تھا۔
Post Views: 2