بیجنگ: چین نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "دھمکیوں اور بلیک میلنگ" سے معاملات حل نہیں ہوں گے، اگر امریکا واقعی بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ "چین لڑنا نہیں چاہتا، مگر لڑائی سے ڈرتا بھی نہیں۔" انہوں نے واضح کیا کہ "تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔"

یاد رہے کہ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف کو 145 فیصد تک بڑھا دیا ہے، جب کہ چین نے جواباً امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک ٹیرف عائد کیے ہیں۔ بعض چینی اشیاء پر مجموعی ٹیرف 245 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

چین کی وزارت تجارت نے امریکی اقدامات کو "بے معنی نمبر گیم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ٹیرف کو "غیر معقول حد تک ہتھیار بنا دیا ہے"۔ اس کے باوجود چین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ان اقدامات کو نظر انداز کرے گا اور اپنے موقف پر قائم رہے گا۔

ٹرمپ کی حکومت نے فینٹانائل کی فراہمی میں چین کے مبینہ کردار پر پہلے 20 فیصد ٹیرف عائد کیے تھے، جس کے بعد "غیر منصفانہ تجارتی طریقوں" کے الزام پر مزید 125 فیصد ٹیرف لگا دیے گئے۔

تاہم کچھ ٹیکنالوجی مصنوعات جیسے اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس کو وقتی چھوٹ دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے ٹرمپ کا بیان پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا، "گیند اب چین کے کورٹ میں ہے، ہمیں ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، چین کو ہے۔"

چین نے پہلے سہ ماہی میں اپنی معیشت کی شرح نمو 5.

4 فیصد بتائی ہے، جو اندازوں سے زیادہ ہے، کیونکہ کمپنیوں نے امریکی ٹیرف سے پہلے ہی مصنوعات کی برآمد میں تیزی لائی۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چین نے

پڑھیں:

امریکی ٹیرف سے نالاں چینی عوام میں ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ کی مقبولیت 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروڈی کے طور پر ڈیزائن کیے گئے چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی گھریلو فروخت میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پیلا ٹرمپ ٹوائلٹ برش نیا نہیں ہے۔ یہ امریکی صدر کے دفتر میں پہلی مدت کا ہے، جب چین اور امریکا دونوں میں، ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔ 

لیکن اب چینی اشیا پر ٹرمپ کے زیادہ ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کا مذاق اڑانے کے لیے چینی عوام یہ مضحکہ خیز ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔ 

ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرتی ہیں جن میں سے ایک یہ ٹرمپ تھیم والا ٹوائلٹ برش ہے۔

جب سے امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ بڑھی ہے تب سے چین میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والی پوسٹیں کی جارہی ہیں اور کچھ کاروباری اداروں نے اپنی خدمات پر بھی ٹیرف لگا کر جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیرف سے نالاں چینی عوام میں ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ کی مقبولیت 
  • امریکی ٹیرف کا کھیل بے معنی ہوچکا، چین کا دوٹوک مؤقف
  • ٹیرف وار: تجارتی تناؤ سے عالمی معیشت میں کساد بازاری کا خطرہ
  • ٹیرف کی غیر یقینی صورتحال عالمی جی ڈی پی کو 0.6 فیصد تک متاثر کرے گی، ڈبلیو ٹی او
  • تجارتی جنگ مزید شدت اختیارکرگئی، امریکا کا چین پر عائد ٹیرف 245فیصد تک پہنچ گیا
  • تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 245 فیصد کردیا
  • تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ، چین پر ٹیرف 245 فیصدکردیا گیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا قدم: چینی درآمدات پر 245 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • امریکی محصولات سے پاکستان کی معاشی بحالی کو خطرہ ہے. ویلتھ پاک