UrduPoint:
2025-04-19@07:03:35 GMT

جاپان کی آبادی میں ریکارڈ کمی، وجہ کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

جاپان کی آبادی میں ریکارڈ کمی، وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) جاپان میں گزشتہ 14 سالوں سے ملک کی آبادی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے. جاپان میں رہائش پذیر جاپانی شہریوں کی تعداد میں اکتوبر سن 2024 میں اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریبا نو لاکھ افراد کی کمی ہوئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ قرین چھ ماہ پہلے جاپان میں رہنے والے ملکی شہریوں کی مجموعی تعداد اس کمی کے 120.

3 ملین رہ گئی تھی۔

جاپان ایسے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں پیدائش کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔ اس لیے جاپان میں مزدوروں، صارفین اور ہنر مند افراد کی قلت بھی شدید ہوتی جا رہی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک نقصان دہ امر قرار دیا جا رہا ہے۔

جاپانی وزارتِ داخلہ کے مطابق سن 1950 کے بعد گزشتہ برس آبادی کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جاپان میں آبادی کے حوالے سے اعدادوشمار جمع کرنے کا سلسلہ سن 1950 میں ہی شروع کیا گیا تھا۔

اس مسئلے کا حل کیا ہے؟

چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ماسا ہایاشی کے مطابق حکومت ایسے نوجوان جوڑوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو بچوں کی پیدائش کے خواہاں ہیں لیکن معاشی وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ بچوں کی خواہش تو رکھتے ہیں لیکن وہ ان کی پرورش کے لیے مالی طور پر خود کو مضبوط نہیں سمجھتے، اس لیے شرح پیدائش میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

بدلتی سماجی اقدار کا مسئلہ!

جاپان میں دیگر تمام ممالک کی طرح صرف ملکی باشندے ہی نہیں بلکہ بہت سے غیر ملکی شہری بھی آباد ہیں، جو اسی ملکی آبادی کا حصہ گردانے جاتے ہیں۔ جاپانی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں جاپان کی مجموعی آبادی اور اس کے بیرون ملک مقیم شہریوں کی مجموعی تعداد 123.8 ملین بنتی تھی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں ساڑھے پانچ لاکھ کم تھی۔

اس حوالے سے بھی ایسا مسلسل 14ویں سال دیکھنے میں آیا کہ اس پہلو سے بھی ملکی آبادی میں واضح کمی کا رحجان جاری ہے۔

گزشتہ 14 سالوں کے دوران جاپان کی آبادی میں 8 لاکھ 98 ہزار کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ٹوکیو حکومت آبادی میں مسلسل کمی کے مسئلے سے نمٹنے کی خاطر کوئی مؤثر حکمت عملی ترتیب نہیں دی سکی ہے۔ اس لیے ویاں معمر آفراد کی تعداد زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔

جاپان میں بہت سے نوجوان ملازمت کی غیر یقینی صورت حال اور بدلتی ہوئی سماجی اقدار ہیں۔ جاپان میں زیادہ تر شہری شادی کے روایتی بندھن کو ویسی اہمیت نہیں دیتے، جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتا تھا۔ نوجوان نسل میں شادی کے بعد بھی ماں باپ بننے کے رحجان میں کمی ہوئی ہے۔

کیا غیر ملکی اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں؟

جاپان نے افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غیر ملکی ہنر مند افراد کو راغب کرنے کی کوشش شروع کی ہے لیکن سخت امیگریشن پالیسی میں نرمی نہ کرنے کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔

ہایاشی کے مطابق حکومت نوجوانوں کی تنخواہیں بڑھانے اور بچوں کی پرورش میں مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ''ہم ایسی جامع حکمتِ عملی کو فروغ دیں گے جو ایک ایسے معاشرے کے قیام کو ممکن بنائے جہاں ہر وہ فرد جو بچے پیدا کرنا چاہتا ہے، وہ اطمینان کے ساتھ بچے پیدا کر سکے اور ان کی پرورش کر سکے۔‘‘

ادارت: افسر اعوان

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی ا بادی میں جاپان میں کے مطابق کرنے کی رہی ہے

پڑھیں:

چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ریکارڈ ڈیجٹلائز منصوبے کا جائزہ

چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ریکارڈ ڈیجٹلائز منصوبے کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ، ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سنئیر افسران کے علاوہ ڈی جی پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو (PLRA) نے شرکت کی. ڈی جی پی ایل آر اے نے سی ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ، لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی ٹی کے لینڈ ریکارڈز کو جدید خطوط پر ڈیجٹلائز کرنے کے پراجیکٹ پر ابتک کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجٹلائزیشن کے بعد نہ صرف عوام کو اپنی پراپرٹیز کو ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت کی فراہمی کو ممکن بنانے میں بڑی مدد ملے گی جبکہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کا لینڈ ریکارڈز، متعلقہ فائلیں بھی مکمل طور پر محفوظ بنائی جاسکیں گی. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں پیپر لیس نظام متعارف کروایا جارہا ہے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کے آئی سی ٹی ونگ کو اس سلسلے میں متعلقہ کمیٹی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو لینڈ کپمیوٹرائزیشن پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی قسم کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد مل سکے.

قبل ازیں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے بتایا کہ 50 ایکٹر رقبے پر محیط سی ڈی اے نرسری کو 652.819 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے اور اس منصوبے کا مقصد موجودہ سی ڈی اے نرسری کو ایک ماڈل نرسری میں تبدیل کرنا ہے جس میں مختلف قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گارڈینیا حب منصوبے کو مستقبل میں ہارٹیکلچرل کا ایک اہم مرکز تصور کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ مزکورہ منصوبے کے تحت جدید اور خوبصورت فلاور شاپس سمیت کیفے کی تعمیر کے کام کا جلد آغاز کیا جائے.

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منفرد اور قدرتی حسن سے مالا مال نرسری میں جدید کنٹرولڈ اور وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز بنائے جائیں اور منصوبے میں ٹشو پروپیگیشن کیلئے بھی نرسری کی سہولت فراہم کی جائیں.چیئرمین سی ڈی اے نے مذید کہا کہ نرسری میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کیلئے بھی جگہ مختص کی جائے. انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا جامع ڈیزائن سی ڈی اے کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بہتر بنائے گا اور ماحولیاتی پائیداری کے کلچر کو فروغ دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ریکارڈ کو ڈیجٹیلائزکرنے پر پیش رفت کا جائزہ
  • پاکستان اور غیر ملکی سرمایہ کاری
  • وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کیلیے وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیے
  • وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
  • حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کا بڑا فیصلہ
  • حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
  • چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ریکارڈ ڈیجٹلائز منصوبے کا جائزہ