پیٹرولیم نرخوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو دینے کی بات جھوٹ ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے، شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔
انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت بتائے کون سے فنڈ بلوچستان میں لگائے گی؟ حکومت جھوٹ بول کر فراڈ کررہی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ بلوچستان میں اختر مینگل کا راستہ روکا گیا، قومی اسمبلی میں حکومت کے کسی ایم این اے کو کہا جائے کہ وہ بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جاکر دکھائے، بلوچستان کا وزیر اعلی بغیر سیکیورٹی کے کوئٹہ سے باہر نہیں جاسکتا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صائم ایوب میں غیرملکی کوچ کو بھی سعید انور کی جھلک دیکھائی دینے لگی
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو سعید انور سے تشبیہ دے ڈالی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انکا سابق لیجنڈری اوپنر سعید انور سے موازنہ کر ڈالا۔
سابق کرکٹر و کوچ نے کہا کہ سعید انور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے، میں انکی کچھ جھلک سعیم ایوب میں دیکھتا ہوں۔
قبل ازیں سابق کرکٹ تجزیہ کاروں نے بھی صائم ایوب کے مختصر کیرئیر اور انکی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ اوپنر کے کیرئیر کی شروعات ہی لیجنڈری اسٹار سعید انور کی طرح ہے وہ اگر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں گے تو پاکستان کیلئے طویل عرصے تک کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اوپنر نے دورہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں صائم نے 2023 میں 6 میچز میں 360 رنز بنائے تھے۔
صائم کا مختصر کیرئیر؛
انٹرنیشنل ڈیبیو: مارچ 2023 (افغانستان کے خلاف ٹی20)
ٹوٹل رنز: 1,377 (تمام فارمیٹس میں)
نصف سنچریاں 5 اور 3 ون ڈے سنچریاں
چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران صائم انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم 3 ماہ بعد انکی میدان پر واپسی ہوئی ہے۔
Post Views: 3