حکومت نے مزید 31 ہزار کے قریب نوکریاں ختم کردیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر کی 30 ہزار 968پوسٹیں ختم کر دی ہیں،7 ہزار 724 مزید آسامیاں ختم کی جائیں گی۔
کابینہ سیکریٹری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ختم کی گئی زیادہ تر آسامیاں گریڈ 1 کی ہیں جن میں سے 7 ہزار 305 پہلے ہی ہٹا دی گئی ہیں اور 4 ہزار 253 مزید ختم کی جانی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم
سیکریٹری کابینہ کے مطابق گریڈ 21 اور 22 میں سے ہر ایک کی دو پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں، ساتھ ہی گریڈ 20 کی 36، گریڈ 19 کی 99 اور گریڈ 19 کی 71 نوکریاں ختم کی جائیں گی۔
گریڈ 18 کی 203 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں اور 36 ختم کی جائیں گی۔ مزید برآں گریڈ 17 میں 760 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 58 آسامیاں ختم کی جائیں گی۔
سیکریٹری کابینہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا اس عمل سے قومی خزانے کو 30 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے، مزید آسامیوں کے خاتمے سے مزید بچت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ نوکریاں، مہنگائی و بیروزگاری میں کمی، ’پاکستان کو نوازدو‘ کے نام سے ن لیگ کا منشور جاری
دوسری جانب حکومت نے والد کی جگہ بیٹے کو ملازمت کوٹہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، یہ ایک ایسی پالیسی ہے جس کے تحت ملازمت کے دوران مرنے والے ملازم کے خاندان کے کسی فرد کو سرکاری ملازمت دینے کی اجازت دی گئی تھی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نظرثانی شدہ پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سرکاری اسامیاں سیکریٹری کابینہ وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سرکاری اسامیاں سیکریٹری کابینہ وفاقی حکومت ختم کی جائیں گی دی گئی ہیں
پڑھیں:
ہتک عزت کیس، برطانوی عدالت نے عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد کر دیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں پاکستان کے متنازع یوٹیوبر عادل راجا پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کی سماعت کے موقعے پر مدعی بریگیڈیئر(ر) رشید نصیر بھی شریک تھے۔عدالت نے عادل راجا پر مزید 6100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔اس طرح عادل راجا پر اب تک کل 29 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت جون میں ہوگی۔
یاد رہے کہ عادل راجا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت فوجی افسر نے اگست 2022 میں برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا جو عادل راجا ہارگئے تھے اور عدالت نے ان پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا تھا۔
شیطانی میڈیا اور کلٹ کے خلاف سپہ سالار نے دل جیت لیے
برطانوی عدالت نے ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عادل راجا نے اپنی ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی ہتک کی۔
View this post on InstagramA post shared by Safina Khan (@safinakhan)
مزید :