ویب ڈیسک :  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں توسیع و تزین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں، ٹریفک کےبہاؤ میں بہتری آچکی ہے، بہترین اقدامات کے لیے محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اسلام آباد میں جناح اسکوائر انڈرپاس کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا ہ، بلوچستان کی اس سڑک کو جسے خونی ٹریک بھی کہا جاتا ہے، ہائی وے بنانے جارہے ہیں ، اس کی کوالٹی موٹر وے جیسی ہوگی ، 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں۔ کراچی، قلات، خضدار اور کوئٹہ شاہراہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے۔

حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ

شہباز شریف نےکہا کہ بلوچستان کےعوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کےدل کی آواز ہو، این ایف سی میں بھی بلوچستان کاکوٹا ڈبل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے ، ٹیم ورک سے ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب ہم ترقی و خوش حالی کے سفر پر گامزن ہیں، بہترین کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری آئی، پاکستان کی تکمیل تمام اکائیوں سے ہوتی ہے۔

بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بلوچستان کی قاتل شاہراہ جو سالانہ سینکڑوں زندگیاں نگل لیتی ہے

پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان اکثر دہشتگردی، دھماکوں اور ٹارگیٹ کیلنگ کے واقعات کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے لیکن ان دنوں اس کی وجہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا اعلان جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے کی بجائے اس کا فائدہ بلوچستان کی عوام کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق چمن، کوئٹہ، خضدار اور کراچی قومی شاہراہ این 25 کو 2 رویہ کرنے کے ساتھ ساتھ کچھی کینال منصوبہ کو اس رقم سے مکمل کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا بحث

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کہ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایک جانب بلوچستان میں بسنے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ 7 دہائیوں بعد بالآخر حکومت نے بلوچستان پر کچھ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقیاتی اقدامات سے جہاں بسنے والے عوام کی احساس محرومی کم ہوگا، وہیں دیگر صوبہ میں بسنے والی عوام کا مؤقف ہے کہ ملک بھر کا حق صرف ایک صوبے کو دینا رست اقدام نہیں۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چمن کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ این 25 کو 2 رویہ کرنا کیوں ضروری ہے۔ دراصل چمن کو کراچی سے ملانے والی یہ سڑک آئے روز کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے اپنا دھرنا کیوں ختم کیا ہے؟

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر صوبے میں ٹریفک حادثات کے 23257 واقعات رونما ہوئے جس میں 31854 افراد زخمی جبکہ 416 افراد جان بحق ہوئے۔

رواں برس بھی بلوچستان کی قاتل قومی شاہراہوں پر حادثہ کا سلسلہ تھم نہ سکا رواں مجموعی طور پر اب تک 2074 ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں 2724 افراد زخمی جبکہ 48 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

رواں برس ہونے والے واقعات میں قومی شاہراہ این 25 پر 890 ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ ان حادثات میں 1229 افراد زخمی جبکہ 25 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

حادثات کی وجوہات

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر آئے روز ہونے والے حادثات ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشن میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ڈاکٹر امیر بخش کے مطابق اس قومی شاہراہ پر حادثات ہونے کی سب سے بڑی وجہ سڑک کا 2 رویہ نہ ہونا ہے۔ اس کے علاوہ اوور اسپیڈنگ اور لوکل گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کی جانب سے اوور ٹائم حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

اس تمام صورتحال میں حکومت کی جانب سے قومی شاہراہ این 25 کو 2 رویا کرنے کا فیصلہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ قومی شاہراہ کے جلد تعمیر ہونے سے حادثات میں واضح کمی واقع ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان چمن خضدار قومی شاہراہ قومی شاہراہ این 25 کوئٹہ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، احسن اقبال
  • وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت
  • کوئٹہ، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر گفتگو
  • بلوچستان کی قاتل شاہراہ جو سالانہ سینکڑوں زندگیاں نگل لیتی ہے
  • اجتماعی کاوشوں کی بدولت اب ہم ترقی و خوشحالی کے سفر پر چل پڑے ہیں: وزیراعظم
  • اسلام آباد، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات
  • پیٹرول پر بچت کی رقم بلوچستان میں لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کے اعلان پر عوام کا ردعمل کیا ہے؟
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں: سرفراز بگٹی
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی