اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) یورپی یونین نے بدھ 16 اپریل کو سات ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں وہ 'محفوظ‘ سمجھتا ہے، کیونکہ اس اتحاد کے رکن ممالک تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔

اس فہرست میں کوسووو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔

پناہ کی درخواستیں دینے والوں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟

توسیع شدہ فہرست کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک تیز رفتار طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ سمجھے جانے والے ممالک کی درخواستوں پر کارروائی کریں گے کیونکہ ان کی کامیابی کا امکان کم ہے۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر کا کہنا ہے، ''بہت سے رکن ممالک کو پناہ کی درخواستوں کے حوالے سے ایک بڑے بیک لاگ کا سامنا ہے، لہٰذا ہم سیاسی پناہ کے فیصلوں میں تیزی لانے کے لیے وہ کچھ کر سکتے ہیں جو ضروری ہے۔

(جاری ہے)

‘‘

یہ تبدیلی اب کیوں کی جا رہی ہے؟

برسلز پر''غیر قانونی تارکین وطن‘‘ کی آمد کو روکنے اور ملک بدری میں تیزی لانے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے کیونکہ دائیں بازو کی سخت گیر جماعتیں یورپ بھر میں تارکین وطن مخالف جذبات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں سویڈن، اٹلی، ڈنمارک اور نیدرلینڈز جیسے ممالک نے جلد سے جلد فیصلوں کے لیے فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا تھا اور کمیشن پر زور دیا تھا کہ وہ اس حوالے سے فوری کارروائی کرے۔

اگرچہ یورپی یونین نے سن 2015 میں بھی اسی طرح کی فہرست پیش کی تھی ، لیکن ترکی کو شامل کرنے یا نہ کرنے پر گرما گرم بحث کی وجہ سے اس منصوبے کو ترک کردیا گیا تھا۔

اطالوی وزیر داخلہ ماتیو پیانتیدوسی نے کہا کہ یہ تبدیلی اطالوی حکومت کے لیے ایک کامیابی ہے جس نے ہمیشہ دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر قوانین پر نظر ثانی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔‘‘

ادارت: عاطف بلوچ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی یونین کے لیے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، اکنامسٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت تین ماہ میں 14 فیصد پوائنٹس گر گئی، جو ان کے پہلے دور سے زیادہ تیزی سے ہوا۔

نومبر 2024میں 1.5فیصد فرق سے مقبول ووٹ جیتنے والے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عوام ناراض ہیں۔ YouGov سروے کے مطابق، معیشت پر ان کی درجہ بندی منفی سات فیصد ہے۔

20فیصد اپنے ووٹرز مہنگائی سے ناخوش ہیں۔ وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی، کسانوں کی امداد میں کمی، اور بھاری ٹیرف نے معاشی انتشار پھیلایا۔ اسٹاک مارکیٹ 19فیصد گر گئی۔

ہسپانوی اور نوجوان ووٹرز میں مقبولیت بالترتیب منفی 37اور 25فیصد ہے۔ چھ سوئنگ ریاستیں ان کے خلاف جھک رہی ہیں۔

2026کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے، لیکن یہ امریکی جمہوریت کے لیے مثبت علامت ہے کہ ووٹرز ناقص پالیسیوں کی سزا دے سکتے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری
  • غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلاء کی مہم تیزی سے جاری
  • افغان باشندوں کا انخلاء تیزی سے جاری، 10 ہزار 985 خاندان ڈی پورٹ،آئی جی پنجاب
  • ماہ رمضان کے ثمرات کو محفوظ رکھیے۔۔۔۔ !
  • پناہ گزینوں کی روک تھام کے لیے یورپی یونین نے 7 ”محفوظ“ممالک کی فہرست جاری کردی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، اکنامسٹ
  • اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں؛ یورپی یونین
  • فرانس کے زیر زمین ڈرونز کی مانگ میں 500 فیصد اضافہ، وجہ کیا ہے؟
  • یورپی یونین نے سیاسی پناہ کے قوانین سخت کر دیے