Daily Ausaf:
2025-04-19@06:49:45 GMT

عمران خان سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، حامد رضا

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ عمران خان سے جیل میں ملنے جانے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کو لے کر پارٹی میں تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، لیکن میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، باقی لوگوں کو دی جاتی ہے۔

حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے سلمان صفدر کو ملاقات کا کہا لیکن انہیں ملنے نہیں دیا جا رہا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا کہ ہم یہاں پر امن طور پر آنے کی کال دیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ، اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی حکومتیں بنائیں، علی امین گنڈاپور

لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا، اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، انہوں نے مارشل لا لگا دیے، پاکستان کی تاریح گواہ ہے، پہلے بھٹو کو پھانسی دی، اب بھٹو کو ایوارڈ دیا گیا، اس طرح  اپنے لوگوں کو لانے کے لیے بہت کچھ کیا۔

علی امین نے کہا کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں  چاہییں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ لوگ وکیل بھی خود ہو، مدعی بھی خود ہو، عمران مسلمان کی بات کرتا ہے، وہ ناموس رسالت پر بات کرتا ہے، وہ بے گناہ جیل میں ہے، ان کو اس سے خطرہ یہ ہے کہ وہ رول آف لا کی بات کرتا ہے، وہ پاکستان کی خود محتاری کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے، عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں، بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خودمحتار بنانا چاہتا ہے، آج 24 کڑور عوام کی آواز، اسٹبلشمنٹ تک نہیں جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکز جیل میں، قیادت جیل میں، اس کی بیوی جیل میں ہے، ان لوگوں نے ہمارے کارکنان کو گولیاں ماری، کیا آپ لوگ جنگ چاہتے ہیں، کیا آپ لوگ اپنے لوگوں سے جنگ چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا رہا تو لوگ یہاں سے نکل جائیں گے، آپ وعدہ کریں کہ آپ لوگ عمران خان کا ساتھ دیں گے، آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے پاس بہت پیسہ ہے، ہمارا صوبہ امیر ترین ہے، میں لاہور ہائی کورٹ بار کے لیے 5 کڑور روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ دنیا سے الگ تھلگ رہنے والے قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار
  • فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں، جوتے پالش کرنے والے چاہئیں: گنڈا پور
  • اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی حکومتیں بنائیں، علی امین گنڈاپور
  • حامد رضا اور احمد خان بچھر کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
  • عمران خان سے ملاقات: علیمہ خان، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا کو آج پھر ملنے سے روک دیا گیا
  • متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈاپور
  • متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈاپور
  • ’عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا‘، 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے محمود خان پھر سامنے آگئے
  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں.محمودخان