سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں،چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سینی ٹیشن کی نجکار ی کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران سمیت ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یسین،صدراورنگزیب خان،وارث دلیپ،ملک دلشاد،چوہدری منیر،تشکیل جاوید بھٹی،نذیربھٹی،فاروق نور،الیاس طفیل و دیگرعہدیداران نے کہا کہ سی ڈی اے کے ملازمین کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے اسلام آباد جیسا خوبصورت شہر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان رکھتا ہے لیکن موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کے ملازمین سمیت اس شہر کی صفائی وستھرائی کا کام کرنے والے ملازمین کے خلاف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صورت میں ایسے اقدامات اٹھائے جو اس شہر کے کسی بھی سٹیک ہولڈر کو قبول نہیں اور اس نجکاری کے خلاف ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت اور کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر کو بلدیاتی اداروں کے حوالے کیا گیا جس کی وجہ سے اسلام آباد جیسا خوبصورت شہر بدصورتی کا نمونہ پیش کرنے لگا،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضااور سی ڈی اے ملازمین کی انتھک محنت سے ایک بارپھر یہ شہر سرسبز و شاداب اورروشن آنے لگا ہے اورشہر میں نئے میگاپروجیکٹس شروع ہو چکے ہیں،چوہدری محمد یسین نے کہا کہ سی ڈی اے ایک قومی ادارہ ہے اوراس میں کام کرنے والے پندرہ ہزار محنت کش دراصل پندرہ ہزار خاندان ہیں جو اس شہر کے میزبان ہیں جنہوں نے اس شہر کو بین الاقوامی دنیا کا خوبصورت دارلحکومت بنانے میں اپنا اہم کرداراداکیا،میری سینی ٹیشن میں کام کرنے والی مسیحی برادری پہلے ہی انتظامیہ کی ظالمانہ رویے کا شکار ہے، اس موقع پر ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف،چیئرمین سی ڈی اے سے گزارش کرتے ہیں کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے حوالے سے جاری ٹینڈرواپس لیا جائے اور محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
اگرسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کا ٹینڈرواپس نہ لیا گیا تو سی ڈی اے مزدور یونین بھرپوراحتجاج کرے گی اورشہر بھر میں ہڑتال کی کال دے گی اس ضمن میں تمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہوگی،انھوں نے کہا کہ مزدور یونین نے ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا اہم کرداراداکیا، میراجینامرنا مزدوروں کے لیے اور میں اپنے محنت کش کے حقوق اور ان کے مفادات کے تحفظ کی خاطر کسی بھی آخری حد تک جانے کو تیار ہوں،مظاہرے کے شرکا نے اپنے قائد چوہدری محمد یسین کو یہ یقین دلایا کہ انکی آواز پر ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین اسلام آباد نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں موجود 75 فیصد افغان کے پاس دستاویزات نہیں ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد:

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں، بغیر ویزا کے یہاں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات ہوئی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے، 40 سال تک پاکستان نے افغانستان کی مہمان نوازی کی مگر اب بغیر ڈاکومنٹس اور ویزا کے کوئی بھی غیرملکی یہاں نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویزا پالیسی آن لائن ہے بغیر دستاویزات اور پاسپورٹ پر حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، 84 ہزار 869 افغان واپس بھیجے گئے ان میں سے کچھ لوگوں کے پاس کوئی بھی دستاویز موجود نہیں تھی، ٹرانزٹ پوائنٹس پر افغانیوں کو تمام سہولیات دی جاتی ہیں ٹرانزٹ پوائنٹس سے افغانیوں کو ٹرانسپورٹ دی جاتی ہے تاکہ وہ عزت سے اپنے ملک جائیں جلد ہی ایک اعلیٰ سطح وفد افغانستان جا رہا ہے جس کی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے افغانیوں کے انخلاء میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی، کسی بھی افغانی کو رہائش، کاروبار کے حوالے سے مدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، دس لاکھ ویزوں کا اجراء کیا گیا جس میں ایکسٹینشن کی گنجائش بھی موجود ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سے آنے والی خبروں کی تحقیق کرتے ہیں اور پھر اس کی تصدیق کی جاتی ہے، کسی بھی قسم کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے، افغان ہمارے بھائی ہیں اور ہم نے 40 سال ان کی مہمان نوازی کی، اب ان کا انخلاء بھی ایسے ہی کیا جا رہا ہے جیسے ایک مہمان کا ہوتا ہے، پاکستان نے یہ فیصلہ ماڈرن دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق کیا ہے کوئی بھی شخص بغیر دستاویزات اور ویزا ملک میں موجود نہیں ہوگا ایسے شخصیات جن کی کہیں رجسٹریشن نہیں وہ غیر قانونی کام اور دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ 7 ہزار 391 لوگوں کو عزت کے ساتھ افغانستان بھیجا ہے، پاکستان
میں وہی شخص رہے گا جس کی دستاویزات مکمل ہوں گی اور جس کے پاس ویزا ہوگا، 30 اپریل کے بعد کیس ٹو کیس کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا، جو بھی شخص 30 اپریل کے بعد پاکستان میں ہو گا اس کے لئے ویزا ضروری ہے، یہ رعایت نہیں دی جائے گی کہ اس معاملے کو موخر کر دیا جائے یا تاریخ کو آگے کر دیا جائے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ساری اکائیاں اس معاملے میں معاون ہیں، چاروں صوبے وفاق کے ساتھ معاونت کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں یہ عمل مزید تیز ہو گا، ہم نے افغانستان سے کہا ہے کہ آپ اپنے شہریوں کو باعزت طور پر اپنے ملک لے کر جائیں
ہمسایہ ملک کے طور پر ہم اس رشتے کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی ملک میں جانے کیلئے پاسپورٹ اور ویزا ضروری ہے تو پاکستان کیلئے بھی ضروری ہے، افغانستان کی عبوری حکومت نے ایک معاہدہ کیا ہے کہ ان کی زمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ افغانستان جا رہے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، ایک ملین اسلحہ میں سے آدھے سے زیادہ کا غائب ہونا ہمارے موقف کی تائید ہے، پاکستان مسلسل یہ معاملہ اٹھا رہا ہے کہ افغانستان اور عالمی قیادت اپنا کردار ادا کریں، افغانیوں کے انخلاء کے حوالے سے ڈیڈ لائن میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی، 75 فیصد پاکستان میں موجود افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
  • کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں: وزیراعظم
  • پاکستان میں موجود 75 فیصد افغان کے پاس دستاویزات نہیں ہیں، طلال چوہدری
  • پاکستان کے نظریاتی تشخص پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، آئی ایس او کراچی
  • کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، وزیراعظم
  • ٹرانسفر ججز نے وکیل نہیں کیا، فیصلہ قبول کرینگے: اٹارنی جنرل
  • پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت، پری کوالیفکیشن معیارات کی منظوری دیدی گئی
  • احساس پروگرام کے پی کا اہم منصوبہ‘ تاخیر قبول نہیں: گنڈا پور 
  • پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار