سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے کسان آج سراپا احتجاج ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں، روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، سب تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے 2024 میں کسانوں کو کہا کہ وہ 4 ہزار روپے امدادی رقم پر گندم نہیں خریدیں گے اور کسان کو تب 2024 میں مجبورا گندم مارکیٹ میں بیچنا پڑی۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق کسان آج 2100 روپے پر گندم بیچتے ہوئے پریشان ہے، یہ  رقم بھی نہیں مل رہی، کسان کی معیشت تباہ کریں گے تو ملک کی معیشت کو تباہ کر دیں گے، دنیا میں 35 سو سے کم پر گندم نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری:کسان اتحاد کا 10 مئی سے احتجاج کا اعلان

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسان کاشت کرکے گندم رکھ چکا ہے لیکن خریدار نہیں، انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وقت کے ساتھ یہ معاملہ خراب ہو گا، کل آپ کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی۔

’آٹے کی قیمت کم ہونا بجا مگر اس کا بوجھ کسان برداشت نہیں کرسکتا، اگر گندم درآمد کی جائے تو 35 سو روپے سے کم میں نہیں ملے گی، آج کسان مجبور ہے کیونکہ وہ کاشت کر چکا ہے، کل وہ گندم کاشت نہیں کرے گا، جس کے اثرات ملکی معیشت پر پڑیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شاہد خاقان عباسی کسان گندم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی شاہد خاقان عباسی نہیں کر

پڑھیں:

کراچی میں چپاتی اور نان کی نئی قیمتیں مقرر

کراچی میں چپاتی اور نان کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ 100 گرام کی چپاتی 10 روپے میں اور 120 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: ’نیکی کا تندور‘، پشاور میں روٹی صرف 10 روپے میں!

تندور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں۔ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حوالے سے شہری شکایت درج کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نان اور چپاتی کے نرخ کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روٹی کراچی کراچی میں روٹی کی قیمت کراچی میں نان کی قیمت کمشنر کراچی سید حسن نقوی نان

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چپاتی اور نان کی نئی قیمتیں مقرر
  • گندم پیکیج !کسان اور نجی خریدار کا اعتماد بحال نہیں ہو رہا
  • کل حکومت کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی، شاہد خاقان
  • پیٹرول سے بچت نہ ہوتو کیا بلوچستان کی سڑکیں نہیں بنیں گی؟ شاہد خاقان عباسی
  • پنجاب اسمبلی: محکمہ ہیلتھ کے افسر سراپا احتجاج: ان سے بات کریں، سپیکر، متعدد بل پیش، اپوزیشن کا احتجاج
  • شاہد خاقان نے ملک میں انتشار کی بڑی وجہ بتادی
  • حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا، مفتاح
  • شاہد خاقان عباسی کا اپوزیشن کے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی کا اعتراف، وجہ بھی بتا دی
  • حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان