2025-02-13@21:43:16 GMT
تلاش کی گنتی: 2579

«اسلام آباد زکو ۃ»:

(نئی خبر)
    پاکستان، امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔...
    سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران...
    اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی اجلاس پیر 10فروری کو شام 5بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔ گزشتہ اجلاس میں قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کیے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا تھا۔ حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی تھی جبکہ اپوزیشن بل پیش کیے جانے سے قبل ہی واک آؤٹ کر چکی تھی۔ مزید پڑھیں؛ قومی اسمبلی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائم مقام صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری 2025ء بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 13واں اجلاس ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قومی و پارلیمانی امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ قانون سازی اور دیگر ایجنڈا آئندہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔
    اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے رمضان میں چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی جبکہ نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھا جائے گا جبکہ چینی کی مصنوعی کمی اور...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کے بگاڑ کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق  صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران صدر شی جن پنگ نے صدر زرداری سے گرمجوشی اور...
    امریکا(نیوز ڈیسک)امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کو جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 40 ہزارسے زائد وفاقی ملازمین نے حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومتی پیشکش قبول کرنے والے ملازمین کی تعداد امریکا کی وفاقی حکومت کے 23 لاکھ ملازمین کا 4 فیصد ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ...
    اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ انہیں طورخم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھائے گی۔
    اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقا میں 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید خان نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کے کہ 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کا فیصلہ کس نے کیا۔ نجی چینل سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی جنید خان سے سوال کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں عاطف خان اور شہرام ترکئی جیسے پی ٹی آئی کے کئی بڑے رہنماؤں نے چاہتے ہوئے بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیوں نہیں لڑے۔ اس کے جواب میں جنید خان نے کہا کہ ہمیں یہی بتایا گیا تھا کہ تمام ناموں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق مقدمے کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہے۔ ہم جہاں سے چلے تھے وہیں کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ اس وقت ختم ہوگا جب تمام لاپتا افراد بازیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کے آنسوئوں کا مداوا ایجنسیوں ہی کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لاپتا فرد دہشت گرد ہے تو یہ بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی کو بتانا ہے۔ (روزنامہ جسارت 31 جنوری...
    جیکب آباد ،پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلیے منعقدہ اجلاس میںانوارالحق ، کمشنرلاڑکانہ ، ڈی سی اورایس ایس پی ودیگر شریک ہیںجیکب آباد ،پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلیے منعقدہ اجلاس میںانوارالحق ، کمشنرلاڑکانہ ، ڈی سی اورایس ایس پی ودیگر شریک ہیں
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریلوے کی صنعت میں مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے تربیتی پروگرام کا علان کردیا گیا۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے پروگرام میں غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ اس سلسلے میں ہر سال تقریباً 100 غیر ملکی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے،جنہیں بعد میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیمسندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری بروز جمعہ شب برات کے موقع پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ملاقات سے قبل گلدستہ پیش کررہے ہیں اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اس فارمولے کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ پر ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے، واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لعل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کرنے پر عرب لیگ کے مؤقف کو سراہتا ہوں۔فضل الرحمن کا کہنا تھا...
    مقبوضہ بیت المقدس/واشنگٹن /اوٹاوا/غزہ /لندن(مانیٹرنگ ڈیسک +صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع نے دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کے حوالے سے منصوبہ تیارےکرے۔وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو بھی علاقہ چھوڑنے اور ہجرت کرنے کی آزادی دی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے بغاوت کردی، 9 مئی برپا کیا گیا، کے پی سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، 77 سالہ تاریخ میں کسی لیڈر یا جماعت نے شہدا کی توہین نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کئے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے بغاوت کردی، 9 مئی برپا کیا گیا، کے پی سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری...
    اسلام آباد: حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان انتقال پر یوم سوگ کے سلسلے میں 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ خیال رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ اسماعیلی امامت دیوان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ 8 فروری 2025 کو صبح 11 بجے لزبن میں اسماعیلی سینٹر میں ادا کی جائے گی اور 9...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    پرنس کریم آغا خان : فوٹو فائل حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے۔اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گےپرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔ پرنس کریم آغا خان...
    ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنے آبائی گھر کے نذرِ آتش ہونے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا ہےکہ گھر جلائے جا سکتے ہیں لیکن تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ میرے خاندان میں سے صرف میں اور میری بہن زندہ بچ سکیں اور ہمارے والدین کی واحد نشانی یہ گھر تھا، جسے پہلے جلایا گیا اور پھر مکمل طور پر گرا دیا گیا۔ شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ کو کبھی جھکنے نہیں دیں گی اور حقائق کو دنیا کے سامنے لاتی رہیں گی، میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں زندگی گزاری ہے۔ واضح رہےکہ بنگلہ دیشی نوجوانوں نے شیخ حسینہ...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں مولانا نے دینی مدارس کی رجسٹریشن والا معاملہ اٹھادیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اسد قیصر کی رہائش گاہ پرعشائیے کے بعد حکومت نے مولانا سے رابطہ کیا جس پر مولانا نے وزیراعظم کو ملاقات کیلے مدعو کرلیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات منگل کی رات کھانے کے بعد ہوئی جس میں مولانا نےدینی مدارس کی رجسٹریشن والا معاملہ اٹھایا اور وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل صوبوں سے منظورکرانے کا وعدہ یاد دلایا۔  وزیراعظم نے کہاکہ وہ لاہور جا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بل کی منظوری پر...
    جنیوا: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں مزید شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے UNHRC پر اسرائیل کے خلاف تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شامل ہو کر اس کونسل میں مزید حصہ نہیں لے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ترجمان پاسکل سم نے اسرائیل کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مبصر ریاست کے طور پر کونسل میں شامل ہے اور چونکہ وہ رکن نہیں ہے اس لیے وہ اس سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ خیال رہےکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، لیکن فارم 47 پر کسی اور کو جتوادیا گیا، ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف  اور مریم نواز فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم 47 کے ذریعے جیتے،کراچی میں لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو...
    اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے بعد وہ بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری اختیار کر رہا ہے۔ٹرمپ نے منگل کو یو این ایچ آر سی سے امریکا کی دستبرداری کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔اس ایگزیکٹو آرڈر میں امریکا کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کو کوئی اضافی فنڈ فراہم کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار کی جانب سے...
    رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ٹھوس اور بھرپور حکمت عملی وضع کرے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ان کے اصل باشندوں سے جدا نہیں کر سکتی، بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری ان کے خلاف ایکشن لے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا یے کہ مسئلہ کشمیر حکومت کی بھرپور توجہ اور عملی اقدامات کا متقاضی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمہ اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اگر بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے پیچھے...
    مقبوضہ بیت المقدس:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع اعلان کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔ صہیونی وزیر دفاع نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ٹرمپ کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر کے جرأت مندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، غزہ کے شہریوں کو رضا کارانہ طور پر نقل مکانی کا موقع دینا ضروری ہے، جیسا کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو منتقل...
    کراچی: حکومت سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری بروز جمعہ شب برات کے موقع پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔    Tagsپاکستان
    نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس...
    نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی عسکری بربریت کو فوری طور پر رکوائے اور سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ منیر اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے، جو...
    کراچی:پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (PAC) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنیکشنز 2025 کی میزبانی کرے گا۔  یہ دو روزہ کانفرنس زرعی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروبار کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید حل تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید نے ایگری کنیکشنز 2025 کی پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسٹریٹجک...
    حکومت پاکستان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا،8فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو قومی سوگ کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی پرچم 8 فروری 2025 کو پورے ملک میں سرنگوں رہے گا۔حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار بھی کیا ہے۔8 فروری...
    حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے روز یوم سوگ منایا جائے گا، پاکستان بھر میں تمام سرکاری عمارات پر قومی پرشم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔پرنس کریم آغا خان مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان کے سوگوران میں تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان، حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔اسماعیلی کمیونٹی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفٹ کو حادثہ، تمام افراد بحفاظت نکال لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں ایک لفٹ حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق لفٹ دوسرے فلور سے نیچے آتے ہوئے اچانک گر گئی۔ ذرائع کے مطابق چھ لوگوں کی گنجائش والی لفٹ میں وکلا سمیت سات افراد موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے افراد کو باہر نکال لیا۔انتظامیہ کی جانب سے لفٹ کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری بروز جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ 15 شعبان کو ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے...
    کولاج فوٹو: فائل پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا قمری روور چاند پر اترنے کو تیار ہے۔ سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر تحقیق کرے گا، پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چاند کی سطح کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے روور جدیدآلات سے لیس ہوگا، پاکستانی سائنسدان سپارکو کے قمری روور کوکنٹرول کریں گے۔ سپارکو کے مطابق قمری روور چاند کی سطح پر جدید نقشہ سازی اور تحقیق کرے گا، قمری روور چین کے خلائی مشن میں شمولیت کے بعد عالمی خلائی تحقیق کا حصہ بنے گا۔
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آٹھ فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، آٹھ فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا احتجاج ہوگا۔وزیراعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل...
    محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ مریم نواز نےطالبعلموں کوبڑی خوشخبری دید ی
    جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل،سی ڈی اے کی ذخیرہ کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی 10 دن تک متاثر رہے گی، کیونکہ 10 سے 19 فروری تک ڈیم کی بھل صفائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی-12، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11 اور جی-9 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی اور فوجی کالونی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔بھل صفائی کے باعث اسلام آباد کو یومیہ ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچی کو صبح 4بجے گھر سے اغواء کیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور بچی کو...
    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جس کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان لاہور میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔ امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ’تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ن لیگ،...
    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز 14 فروری بروز جمعہ کو بند رہیں گے. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے.اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
    محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔جمعرات کے روزبرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے خط لکھ کر تحریری کھلا این آر او مانگا ہے،ایک ٹولہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ منتیں ترلے کر رہا ہے ، لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دبا ئو کا شکار ہو چکا...
    ویب ڈیسک : سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔   محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز  جمعہ  تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی ۔  سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری، ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا
    خیبر پختونخوا حکومت نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو محکمے میں ملازمت دینے کا کوٹہ سسٹم باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے نظر ثانی شدہ پالیسی میں اس شق کو ختم کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے دوران ملازمت فوت ہو جانے پر ان کے بچوں کو اسی سرکاری محکمے میں ملازمت دینے کی پالیسی نافذ العمل تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ صوبائی حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے بچوں کا خصوصی کوٹہ بھی ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بھرتیوں، ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے...
    ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل کا فوج کو تیار رہنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع نے دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کے حوالے سے منصوبہ تیارے کرے۔وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم بھی کیا، ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ...
    جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،لاہوو ہائی کورٹ کیلئے 9ججز کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ،لاہور ہائی کورٹ کیلئے 9ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کیلئے حسن نواز مخدوم ،ملک وقارحیدراعوان، سرداراکبر علی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا۔کمیشن نے ملک جاوید اقبال وائیں ،سید احسن رضا کاظمی ،محمد جواد طفر،خالد اسحاق ، ملک محمد اویس خالد،چوہدری سلطان محمود کے نام پر کی بھی بطو ر ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دیدی۔
      لاہور:جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور پورے ملک میں اس حوالے سے مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ عوام کے مینڈیٹ کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ضروری ہے تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت لائی جا سکے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہو گا۔اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر بھی غور ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی...
    کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے ہیں، جس سے غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر منتقل ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی بھی ایسی جگہ ہجرت کر سکتا ہے جو اسے قبول کرنے پر رضامند ہو۔ کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔جمعرات کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وکیل ذوالفقار علی نے کہاکہ پنجاب کی انتظامیہ کی انکوائری قابل بھروسہ نہیں ہے، میرے پاس سب ایسے کیسز آ رہے ہیں، جن میں طلبہ بلیک میل ہو رہے ہیں، سیکشن 354 اے دیکھ لیں، جس میں براہ راست سزائے موت ہے۔جسٹس محمد علی نے کہا کہ سیکشن 354 کا موجودہ کیس پر اطلاق ہی نہیں ہوتا۔وکیل ذوالفقار علی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سیکشن میں ترمیم کرکے نافذ...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل کونائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کی۔ منیر اکرام نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط بھی پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کریں، قراردادوں پر عمل کرائیں۔خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ“ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں سابق وزرائے خزانہ شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران ملک کی معاشی ترقی، معیشت کے استحکام کی بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر( جو مالی ومعاشی امور میں اپنی مہارت اور قیادت کے لیے معروف ہیں)نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی معاشی بحالی کے حوالے سے کو ششوں میں تعمیری مشورے فراہم کیے۔ وزیر...
    اسرائیل کے وزیر دفاع نے امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کردیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے جمعرات کے روز فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کیے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ احکامات امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد جاری کیے تاہم ٹرمپ کو اپنے اس اعلان پر عالمی برادری کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے دلیرانہ منصوبے کا خیر مقدم کرتا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا (پی ای سی اے) قانون آزادی اظہار پر قدغن، حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف قانون پی ای سی اے 2025 معطل...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بلا کر سپورٹ فراہم کی اور فضول بیان دیا۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا مطلب ہے کہ آپ نسل کشی کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل جو کچھ کر رہا تھا وہ امریکی سر پرستی میں کر رہا تھا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، غزہ والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، وہ ملبے کے ڈھیر پر دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں، امریکا جنگ کا تاوان ادا کرے۔ ٹرمپ کی بہو نے بطور اینکر امریکی نیوز چینل جوائن کر لیاامریکی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت ہیومن رائٹس نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے مساجد میں اعلانات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔خط ڈی جی ہیومن رائٹس ہیلپ لائن کی جانب سے لکھا گیا، جس کے متن میں ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی کے خلاف پبلک مہم کے دوران اعلانات کیے، گھر گرانا، تشدد کرنا اور شہریوں کی تضحیک کرنا قانوناً جرم ہے۔ وزارت انسانی حقوق ایسے اعلانات ناصرف کمیونٹی پولیسنگ بلکہ کوڈ آف کنڈکٹ کے بھی خلاف ہیں، پاکستان سزا، تضحیک اور تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کا حصہ ہے، اقوام...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے،  کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا  کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کیاس قدرواقعات کیوں ہیں، ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کوکچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینیگی، جس کمپنی کا ڈمپرحادثے کا ذمہ دار ہو،اس کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے۔سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی جس کمپنی کا ڈمپر حادثے...
    کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے فوری طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم اب وہ ٹی20 کرکٹ میں مزید توجہ سے شرکت کریں گے۔ مارکس اسٹوئنس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب ان کے متبادل کھلاڑی کو 12 فروری تک حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟ اسٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر کو حال ہی میں جنوبی افریقہ ٹی20...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ۔ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ...
    ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی ایک اور...
    —فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پانی فراہمی کی منصوبے کے 4  پر حکمِ امتناع واپس لے لیا۔ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کیلئے ڈیڈ لائن دیدیوزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ عدالتِ عالیہ میں سماعت کےدوران اپیل کنندہ کی وکیل فریدہ منگریو نے بتایا کہ حکمِ امتناع کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، حکومت نے جو زمین لینی ہے اس کے لیے قوانین پر عمل کرے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری تھا تو توہینِ عدالت کی درخواست دیں، تھوڑی سی زمین کے لیے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔عدالت نے...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔ مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔ ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات ،6فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل ذوالفقار علی بھٹہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پنجاب انتظامیہ کی انکوائری قابل بھروسہ نہیں ہے، میرے پاس اتنے کیسز آرہے ہیں، سب میں طلبہ بلیک میل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل: ڈی پی او سمیت معروف ٹی وی اینکر بھی قصور وار نکلا؟ وکیل ذوالفقار علی بھٹہ نے کہا کہ سیکشن 354 اے دیکھ لیں، وہ ڈائریکٹ سزائے موت میں آتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے واضح کیا کہ سیکشن...
    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے لیے 49 امیدواروں کے نامزدی فارمز موصول ہوچکے ہیں۔   ان امیدواروں میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان شامل ہیں، جبکہ سینئر وکلاء میں عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، بشریٰ قمر، اقبال احمد...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات...
     ویب ڈیسک:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔  اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہاکہ اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھارتی عسکری بربریت کو فوری رکوائے، سلامتی کونسل کشمیر پر بھارتی قبضے کے خاتمےمیں کردار ادا کرے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے،انہوں نے سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ججز تعیناتی کا معاملہ، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
    لاہور ، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز نے دھونس کے باوجود بھی جب اپنی سنیارٹی کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھال لیں تو بانی پی ٹی آئی نے ایک دن کی بھی تا خیر نہیں کی اور آرمی چیف کو خط لکھ کر این آر او مانگ لیا ۔ صدر مملکت نے ہفتہ کی رات ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے لاہور ، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس سے ایک ایک جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کر دیا جس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو کر محسن اختر کیانی کی جگہ اب جناب جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر ترین جج بن گئے ہیں ۔ مسئلہ کیا تھا کہ 190ملین پونڈ کا کیس ہو...
    کسی ملک میں آزادی اظہار ، آزادی صحافت کو ترقی یافتہ دنیا اس ملک کی اصل جمہوریت کہتی ہے اور اسے جمہوری ملک گردانتی ہے ، اگر دیکھا جائے تووہ تنظیمیں جو انسانی حقوق کی آواز اٹھاتی ہیں وہ بیشترممالک میں آزادی اظہار کے معاملے پر اپنی آنکھیں بند بھی رکھتی ہیں جس بنا پر ایسی تنظیموں کو انسانی حقوق کی نام نہا د تنظیم سے تعبیر کیا جاتا ہے آج دنیا میں اسطرح کی بیشتر تنظیمیں بھی کام کررہی ہیں۔ پاکستان میں آزادی صحافت کے حوالے سے ماضی سے لیکر آج تک حکمران صرف اسے ہی آزادی صحافت کہتے ہیں جو انکی مداح سرائی کرے ۔ ماضی میں حکومت کی مداح سرائی نہ کرنے کی پاداش میں اس ملک...
    کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات روزبروزخراب ہورہے ہیں شاہراہیں محفوظ ہیں نہ عوام ،سکول کے بچے محفوظ ہیں نہ تاجر ہرطرف پریشانی اورمشکل وخوف کا دوردورہ ہے مقتدر قوتیں اورحکمران غافل اورناکام ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق عزت واحترام دیکر زیادتیاں ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جائے بلوچستان کے بلوچ پشتون سمیت سب پریشان ہیں وسائل پر دسترس ہیں نہ وسائل پرقابض قوتوں کو عوامی مسائل مشکلات کا کوئی فکرہے بلوچستان کی اپنی روایات وثقافت اورقبائلی رسم ورواج اور سنہری تاریخ ہے بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل میں ہمیشہ سے یہاں کے مخلص قوتوں نے بہترین کردار اداکیاہے بدقسمتی سے عوامی حمایت یافتہ لوگوں...
    پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے نشے سے پاک مہم کے دوران نشہ چھوڑ کر صحت یاب ہونے والے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا، اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سمیت تمام بحالی مراکز کے منتظمین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت یاب ہونے والے...
    گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان کا کہنا تھاکہ 5 سے 7 فروری تک صوبے میں پرچم سرنگوں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عام عام تعطیل ۔وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری تقریبات سادگی سے منعقد کرنے کا حکم دیا۔حاجی گلبر خان نے پرنس کریم آغاخان کی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی صحت، تعلیم، فلاح وبہبود اور ثقافت کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان سوگوار خاندان اور عقیدت مندوں کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان گزشتہ روزپرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔پرنس کریم آغا خان کو 11 جولائی1957 میں...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کریں گے جب تک ہم سخت رویہ اختیار نہیں کریں گے عوام مسلہ کشمیر پر متحد ہیں اور حکمران صرف ایک چھٹی کرکے خاموش ہو جاتے ہیں یہ بات انھوں نے یوم کشمیر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پوری دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام پر صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی اس لیے ان پر بھروسے کہ بجائے کشمیر کی آزادی کے لیے چھٹی کی نہیں جہاد...
      ٭ہزاروں کی تعداد میں روز آنے والے وکلاء اور سائلین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ٭جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں دہشت گرد داخل ہوسکتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف ( رپورٹ: سید مظفر حسین عسکری)سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے وکلاء اور سائلین عدم تحفظ کا شکار کراچی بار کے صدر نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق انتہا ئی باخبر ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے وزارت قانو ن کو سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کی سیکیورٹی سے متعلق بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں عدالتیں غیرمحفوظ ہیں جبکہ مذکورہ عدالتوں کے مرکزی دروازوں پر واک تھرو...
    فائل فوٹو یوم یکجہتی کشمیر پر سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کی۔ منیر اکرام نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا خط بھی پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کریں، قراردادوں پر عمل کرائیں۔خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں ، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدو بھینس کالونی روڈ نمبر 12مکی شاہ مزار ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ گرفتار ڈاکو ں کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد نعیم اور احمد کے نامو ں سے ہوئی ، پولیس نے 02 پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں...
    ہر سال کی طرح اس سال بھی یہی آوازیں حکومت کی جانب سے آرہی ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی ٹیکس شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ٹیکس شارٹ فال کی ایک وجہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کرنے کی پالیسی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوران دنوں وہ حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سے شادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔...
    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
    پاکستان کی سیاست کا ایک المیہ یہ بھی بن گیا ہے کہ اب یہاں کارکردگی کے بجائے بیانیوں کی لڑائی رہ گئی ہے۔ حقائق کے بجائے پراپیگنڈے کی لڑائی بن گئی ہے۔ سچ کے بجائے جھوٹ کی طاقت کی لڑائی بن گئی ہے۔ خبر کے بجائے ٹرول کی لڑائی بن گئی ہے۔ پاکستان کی میڈیا وار پاکستان سے باہر چلی گئی ہے۔ باہر بیٹھے لوگ پاکستان کا میڈیا کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومتی ترجمان اور وزارت اطلاعات ایک نہایت مشکل کام بن گئی ہے۔ یہ ماننا ہوگا کہ تحریک انصاف کے ٹرول اور بیانیوں کی جنگ نے میڈیا وار ہی بدل دی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی وہی...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کیخلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کا کوئی بھی منصوبہ مزید تنازعات کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا...
    فائل فوٹو بلوچستان میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بلوچستان کے 35 اضلاع، کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاریبلوچستان کے 35 اضلاع اور کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی۔ مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔گزشتہ سال صوبے سے...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی مسائل کے حل کے لئے اتحادی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا...