2025-01-19@20:40:39 GMT
تلاش کی گنتی: 429
«کی شرح تبادلہ»:
(نئی خبر)
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں ایک کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، لیکن 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صرف ایک کان کن کی لاش نکالی جا سکی ہے، جبکہ باقی 11 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ کان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ چیف انسپیکٹر مائنز کے مطابق دھماکے کے بعد کان کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، جسے کئی گھنٹوں کی محنت سے جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔ تاہم کان کے اندر کی بجلی کی تاریں کٹ چکی ہیں،...
سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان نے تحریک انصاف بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں اور ان کے خاندان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا ہے اور اب رسائی کو مزید محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ سراسر زیادتی اور ٹارچر کے مترادف ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس رویے کو غیر انسانی اور ناقابل...
میڈیا کو جنرل جوزف عون سے اپنی ایک ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لبنان کے عبوری وزیراعظم کا کہنا تھا نو منتخب صدر کے ساتھ جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان میں جنوبی لبنان سے صیہونی فورسز کا مکمل انخلاء اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" نے ملک سے صیہونی فوج کے انخلاء پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، میں نے نو منتخب صدر جنرل "جوزف عون" سے ملاقات کی اور اس حساس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ نجیب میقاتی اور لبنانی صدر کے درمیان یہ ملاقات "بعبدا صدارتی محل" میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد نجیب میقاتی نے میڈیا کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور اور24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 5 کی مسترد کیں۔ تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور اور 5 کی مسترد ہوئیں جبکہ تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملا قات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی ، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، خیبرپختونخوا خصوصا ًکرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا مولانا فضل الرحمان سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمن کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ اور مولانا فضل الرحمن نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات میں خیبر پختون خوا خصوصاً کٴْرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ کٴْرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم سب کو مدِ نظر رکھیں گے۔عدالت میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں کہ فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتا ہے؟ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے اور سزا و جزا کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔ یہ تفریق کیسے کی گئی کہ کونسا کیس ملٹری کورٹس میں، کونسا اے...
---فائل فوتو اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریکِ انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے 200 گرفتار مظاہرین کی ضمانت کی استدعاانصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بے گناہ کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے، ضمانتیں منظور کی جائیں۔ عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کارکنان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی درخواستِ ضمانت منظور جبکہ 5 کی مسترد کر دی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ مولانا فضل الرحمان اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع کرم میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امدادی سامان پر مشتمل قافلے کے پاڑا چنار پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو آرام کا مشورہ کیوں دیا؟ اس موقع پر محسن نقوی نے کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بعض عناصر نے جان...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی ہے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختون خوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کُرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 879870 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.80فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 808700میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، اکتوبرمیں ملک میں 220100 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.04فیصد اوراکتوبر2023کے مقابلہ میں 8.8فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 220020میٹرک ٹن اوراکتوبر2023میں 202295میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 29285000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں8تا 9ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔شہر میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام یا رات سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو مل کر کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2024ء ) مریم نواز حکومت کا کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار، گندم کی امدادی قیمت بھی مقرر نہ کرنے کا فیصلہ، محکمہ خوراک پںجاب اور وفاقی حکومت کا محکمہ پاسکو کو بھی بند کرنے کا فیصلہ، کسان تنظیموں نے کسانوں کا مالی طور پر تباہ ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند کردی،...
اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ انسدادِ دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج کیے گئے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 10 سے زائد ورکرز کی ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج ہی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد: نجکاری کمیشن حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر قومی ایئرلائن کی نجکاری اور بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن حکام نے پی آئی اے کی پہلی بولی مسترد ہونے اور بولی دہندگان کی جانب سے کیے گئے مطالبات سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کر دیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں خواجہ شیراز محمود کا کہنا تھا نجکاری میں صرف ایک ہی بولی دہندہ کیوں رہ جاتا ہے، کیا حکومت نجکاری کے معاملے میں سنجیدہ ہے یا صرف نمائشی کارکردگی دکھائی جا رہی ہے، قومی ائیر لائن کی نجکاری میں جگ ہنسائی کے بعد اب ایچ بی ایف...
بلوچستان کے علاقے سنجدگی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان بلو چستان حکومت کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھر جانے سے بیٹھ گئی ہے، 12 مزدور کان میں دب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، وزیر معدنیات و خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے چیف انسپکٹر مائنز غنی بلوچ کو متائثرہ مقام پر 2 مزید ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر معدنیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مائننگ کے مروجہ...
چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے باعث 12 کانکن پھنس گئے ہیں۔ بلوچستان کے چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف مائنز آفیسر نے بتایا کہ دھماکے کے باعث کوئلہ کان اندر سے منہدم ہوچکی ہے۔ واقعہ کے رونماء ہونے کے ایک...
وائی فائی راٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے محکموں کو مراسلہ لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر...
کراچی: متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھنائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر27پیسے کی کمی سے 278روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے سبب اختتامی لمحات میں طلب قدرے بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات ہوئی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے.عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا. کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے اہلیت نہیں رکھتے،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس مسترد کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں،الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی...
نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل کے بعد پاکستان میں اسٹیڈیمز اَپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں ہیں تاکہ پاکستان کا مذاق اڑایا جاسکے۔ اپنے اسپانسررز کی بدولت دنیائے کرکٹ کی عالمی باڈل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر اجارہ داری قائم کرنے والے بھارتی بورڈ کے میڈیا نے خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے کام میں تاخیر کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان سے منتقل کی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: شوہر سے طلاق، ڈانسر سے تعلقات پر بھارتی کرکٹر کی...
رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب---فائل فوٹو سینٸر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اگلے سال میں آنے والی ہر شعبے کی اسکیم کا ورک آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے فیز ٹو میں آنے والی نٸی اسکیموں پر پیشگی کام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے اجلاس کے دوران کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 904 بنیادی ہیلتھ یونٹس مکمل کر لیے گئے ہیں۔ لاہور: جھلسنے والے بچوں کے علاج کیلئے جدید برن سینٹر بنانے کا فیصلہاسپیشلائزڈ ہیلتھ کیٸر کی 69 اسکیموں میں سے 45 پر کام...