رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال،مختلف منصوبوں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال سے اہم ملاقات رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر چوہدری احسن اقبال سے اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں حلقہ این اے 46 اسلام آباد سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انجم عقیل خان نے اپنے حلقے میں انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری اور مجوزہ منصوبہ جات کے لیے وفاقی بجٹ 2025-26 میں فنڈز مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں کو ترقیاتی عمل میں مساوی اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے انجم عقیل خان کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت منصوبہ بندی اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد تمام علاقوں میں یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے، اور اس سلسلے میں عوامی نمائندوں کی تجاویز کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ملاقات میں جن منصوبوں پر گفتگو ہوئی ان میں شامل تھے۔

حلقے میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی،سرکاری اسکولوں کی اپگریڈیشن اور نئے تعلیمی اداروں کا قیام،بنیادی صحت کے مراکز کی بہتری،صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے،دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد کو ایک ماڈل شہر بنانے کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور بروقت عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انجم عقیل خان نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بجٹ میں ان کے حلقے کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل کا موثر حل ممکن ہو سکے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان احسن اقبال سے

پڑھیں:

پانی، پن بجلی منصوبوں کی تکمیل میں واپڈا کا اہم کردار‘ تعاون کریں گے: وزیر آبی وسائل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ سینئر افسروں اور ملازمین سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور نیشنل گرڈ میں کم لاگت پن بجلی شامل کرنا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کرنے پر واپڈا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت آبی وسائل کی جانب سے واپڈا کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ واپڈا پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے اور اس وقت پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں 8 بڑے منصوبوں دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، کرم تنگی ڈیم (پہلا مرحلہ)، نائے گاج ڈیم، کچھی کینال توسیعی منصوبہ اور گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم (کے فور) پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبے 2026ء سے 2029-30ء کے دوران مکمل ہوں گے، جن کے ذریعے پن بجلی کی پیداوار میں 10 ہزار میگاواٹ اضافہ ہو گا۔ ملک کی مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 97 لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا اور 39 لاکھ ایکڑ مزید اراضی زیرکاشت آئے گی جبکہ کراچی اور پشاور کو یومیہ 950 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم اورنگزیب کی زیر صدارت راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جائزہ اجلاس
  • پانی، پن بجلی منصوبوں کی تکمیل میں واپڈا کا اہم کردار‘ تعاون کریں گے: وزیر آبی وسائل
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں
  • شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا: احسن اقبال
  • رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحقین خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دیا گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • ترقیاتی منصوبوں سے طویل مدتی اقتصادی فوائد حاصل ہونے چاہئیں: احسن اقبال 
  • اسلام آبادہائیکورٹ: وفاقی وصوبائی حکام، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے