میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 3,300 سے بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) 28 مارچ کو آنے والے زلزلے نے پورے میانمار میں تباہی مچائی، عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں اور انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس زلزلے کے سبب اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3,354 ہے جبکہ 4,508 زخمی ہیں۔ تازہ اعداد وشمار کے مطابق 220 افراد لاپتہ ہیں۔
پناہ گاہیں ابھی تک دستیاب نہیںخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے ایک ہفتہ بعد بھی میانمار میں بہت سے لوگ پناہ گاہوں کے بغیر کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ ان کے گھر بار اس زلزلے میں تباہ ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 7.
(جاری ہے)
یہ پہلے ہی کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی کے سبب شدید مشکلات کا شکار تھا۔ بین الاقوامی امداد اور مزید امداد کی اپیلاقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں کے سربراہ نے آج ہفتے کے دن منڈالے میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی ہے۔ منڈالے زلزلے کے مرکز کے قریب ہی واقع ہے اور یہ شہر اس طاقتور زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے۔
ٹام فلیچر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ''تباہی ناقابل یقین ہے، دنیا کو میانمار کے لوگوں کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔
‘‘چین، روس اور بھارت ان اولین ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے زلزلے کے بعد میانمار کی امداد میں پہل کی۔ ان میں زلزلے کے سبب تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے امدادی ٹیمیں بھی بھیجی گئیں۔
واشنگٹن کی طرف سے جمعے کے دن بتایا گیا کہ وہ میانمار کے لیے دو بلین کی امدادی رقم میں مزید سات ملین ڈالر کا اضافہ کر رہا ہے۔
ا ب ا/ک م (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق زلزلے کے
پڑھیں:
وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔
وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے۔ پاکستان میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: میانمار میں شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3,000 تک پہنچنے کا خدشہ
میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارت خانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ سفیر ونا ہان نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔