پشاور:

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔

اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خواتین کی جنسی ہراسانی کے تدارک کے لئے مختلف قوانین، گائیڈ لائنز اور پالیسیز پر مشتمل فریم ورک موجود ہے تاہم بعض جامعات میں اس فریم ورک کے عملی نفاذ اور اس پر موثر عمل درآمد میں کمی خامیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے بعض جامعات میں ہراسانی کے مبینہ واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے مبینہ واقعات نہ صرف مروجہ قوانین بلکہ ہمارے اخلاقی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہیں، طالبات اور خواتین عملے کی ہراسانی سے تحفظ ایک قانونی ضرورت اور خواتین کی حصول تعلیم تک رسائی کے لئے بنیادی شرط ہے۔

مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ اس مقصد کے لئے محکمہ اعلی تعلیم اپنے زیر انتظام تمام اعلی تعلیمی اداروں میں ضروری اقدامات یقینی بنائے، اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو انسداد ہراسانی کے موجودہ قوانین کے بارے واقفیت اور آگاہی جائے، مروجہ قانون اور پالیسی کے مطابق اعلی تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، اس سلسلے میں کم از کم ایک خاتون پر پر مشتمل فوکل پرسنز مقرر کرکے انکے رابطہ نمبرز یونیورسٹیوں کے ویب سائٹس پر شائع کئے جائیں،  ہراسانی سے متعلق شکایات کے ازالے اور رپورٹنگ کا موثر میکنزم وضع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے مراسلے میں کہا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ پروٹوکولز اور گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،  تمام اعلی تعلیمی ادارے دس دنوں میں مذکورہ بالا احکامات پر عملدرآمد یقینی بنا کر رپورٹ پیش کریں بصورت دیگر مقررہ وقت تک عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں کے متعلقہ حکام کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں سرکاری جامعات میں اعلی تعلیمی مراسلے میں اعلی تعلیم قوانین کے

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا :علی امین گنڈاپور

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عید الفطر پر ڈی آئی خان میں پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

ملاقوں کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دنیا بھر میں مقبول ترین لیڈر ہے جن کو سپر یم کورٹ نے صادق اور امین کا لقب دیا۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر جیسے مہلک اور مہنگے علاج کے اسپتال بنائے، ان اسپتالوں میں ضرورت مندوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جاتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیرت النبیﷺ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت حضرت محمدﷺ کے اصولوں کے مطابق رکھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ریاست مدینہ بنانے کا عملی نمونہ پیش کیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ملک میں مساوات، رحم، عدل و انصاف اور تکریمِ آدم سے آراستہ سماج قائم ہو، خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق ریاست مدینہ کے قیام پر عمل پیرا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کینال بن رہی نہ بننے دیں گے ‘ پیپلز پارٹی ہر چیز کی قربانی دینے کو تیار ہے : وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ
  • سندھ: تمام تعلیمی بورڈز میں مقرر چیئرمین حضرات کو فوری عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت
  • تیمور جھگڑا کی موجودہ خیبرپختونخوا کابینہ میں شمولیت سے معذرت
  • عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 
  • وزیراعلیٰ سندھ سے اسلامی ملکوں کے سفیروں، ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کی ملاقات، عید کی مبارکباد دی
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا :علی امین گنڈاپور