افغان باشندوں کےانخلاکی مہم ؛ پنجاب سے 1085 افراد کو واپس بھجوایا،ہزاروں کی آج واپسی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
قیصر کھوکھر:غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کےانخلاکی مہم جاری ہے ،محکمہ داخلہ کےفارن نیشنل سکیورٹی سیل کےتحت کارروائیاں کی جارہی ہیں
دوروزمیں پنجاب سے1085افرادکوطورخم کےراستےواپس بھجوایاگیا،پنجاب کےہولڈنگ ایریازسے1359اےسی سی ہولڈرزکوآج بھجوایاجارہا ہے ، غیرقانونی طورپرمقیم اےسی سی ہولڈرز کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،
محکمہ داخلہ کاخصوصی سیل صوبہ بھرمیں مانیٹرنگ اورکوآرڈی نیشن کررہا ہے ،محکمہ داخلہ کاخصوصی سیل روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر سے رپورٹس لے رہا ہے
محکمہ صحت میں ٹھیکداری نظام ؛ہزاروں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈکس ملازمت سے فارغ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنڈی پولیس نے 50 سے زائد افغان باشندوں کو پکڑلیا، کیمپ منتقل
راولپنڈی میں افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں آج 50 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کئی ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں، افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو عارضی کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا، آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔