ویب ڈیسک:نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری دے دی گئی۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا 5واں اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا، نفٹیک کا قیام نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد ہوگا۔

’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نیکٹا کی استعداد کار بڑھانے میں نفٹیک مؤثر کردار ادا کرے گا۔

  اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی سیکریٹری داخلہ اور دیگر نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں کے لئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی۔

فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی، سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کے لئے پلان طلب کر لیا۔

اجلاس میں لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک  کی پلاننگ کے لئے 15روز کی مہلت دی گئی جب کہ مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے پلان بھی طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی منظوری بھی دی، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، لاہور ہی نہیں، باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو، ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لئے دیگر شہروں میں الیکٹرک بس چلائی جائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • کیا محسن نقوی نے استعفیٰ دے دیا؟وفاقی وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا
  • نیکٹا کا نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر منظور
  • کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری
  • محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
  • محسن نقوی نے چیئرمین شپ سے استعفیٰ نہیں دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دبگا 1 ارب ڈالرز مل جائینگے: محمد اورنگزیب