کراچی:

زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی دوسری کھیپ میانمار کے شہر ینگون میں باضابطہ طور پر مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 35 ٹن ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل یہ دوسری کھیپ ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میانمار کے حکام کے سپرد کی گئی جس کے بعد حالیہ زلزلے کے بعد بھیجی گئی مجموعی امداد 70 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

یہ امداد وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر روانہ کی گئی، جس کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موثر رابطہ کاری اور تیز تر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔

تقریب میں میانمار میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر اور پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ امدادی سامان ینگون ریجن کے وزیر اعلیٰ اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے میانمار کے زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

لاہور میں موڑ کاٹتے ہوئے اسکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی

لاہور:

جوہر ٹاؤن میں موڑ کاٹتے ہوئے اسکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 5 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں پہنچے گا، بزالل اسموٹریچ
  • امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، افغانستان میں فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
  • لاہور میں موڑ کاٹتے ہوئے اسکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی
  • زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان سے دوسری امدادی کھیپ میانمار کے حوالے
  • میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی دوسری امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے
  • گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار مسلسل منفی رہنے کا انکشاف
  • چینی حکومت کی جانب سے میانمار کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی
  • میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 3,300 سے بڑھ گئی
  • پاکستان پہلے 10 اوورز میں دوسری بدترین باؤلنگ سائیڈ بن گیا